متفرق شعراء

سلام عید مبارک

ہو مومنوں کو ہمیشہ پیام عیدمبارک

گگن کے پار سے آیا سلام عیدمبارک

کبھی بھی آئے نہ گلشن پہ میرے غم کا کوئی پل

خدا کرے رہے چلتا نظام عیدمبارک

عبادتوں میں رہیں رات دن یونہی سدا مصروف

ہو مسلمانوں کو یہ اہتمام عیدمبارک

افق پہ جیسے ہی آیا نظر ہلال کا یہ چاند

زمانے میں ہو گیا حرفِ عام عیدمبارک

یونہی سجے رہیں پلکوں پہ خواب آپ کے ہر دم

دیے جلاتی رہوں گی بنام عیدمبارک

ہمارے رب کا ہے احسان جس نے ہم کو یہ بخشا

پیئیں گے مل کے سبھی ساتھ جام عیدمبارک

خدا سے مانگی ہے میں نے سدا دعا یہی واللہ

ہو دوستوں کو مرے صبح و شام عیدمبارک

تمہاری خواہشیں پوری صنم ہوں ساری کی ساری

رہیں حیات میں خوشیاں مدام عیدمبارک

ادائے حسن دکھا کر مناؤں گی اُنہیں بشریٰ

نظر سے پیش کروں گی سلام عیدمبارک

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button