اطلاعات و اعلانات

اعلان برائے رضاکار ڈیزائنرز

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتب کی طباعت کے وقت اس امر کا خصوصی اہتمام فرماتے تھے کہ کتب قارئین کے لیے نہایت عمدہ طور پر تیار ہوں اور ان میں خوبصورت و دیدہ زیب ٹائٹل کوَر بھی ہوں۔

اسی مبارک نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہمارے مقدس خلفائے کرام کی بھی یہ ہدایت ہے کہ کتبِ سلسلہ کے کور عمدہ اور جاذبِ نظر طور پر ڈیزائن کیے جائیں، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے انگریزی و دیگر تراجم نیز خلفائے سلسلہ کی کتب کے لیے استعمال ہوسکیں۔

اگر آپ ڈیزائننگ کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں اور رضاکارانہ طور پر سلسلہ کی کتب کے ٹائٹل کوَر ڈیزائن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اپنے نیشنل امیر جماعت کی وساطت سے وکالت ہذا سے رابطہ فرمائیں۔ خواہشمند احباب کےلیے Adobe Photoshop, InDesign, Illustrator کے استعمال میں مہارت ضروری ہے۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

رابطے کے لیے ای میل:[email protected]

(ایڈیشنل وکیل التصنیف لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button