متفرق

متوازن غذا

ہماری روزمرہ کی خوراک انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہم اپنے جسم کو وہ تمام ضروری غذائی اجزاءمہیا کر سکتے ہیں جو اچھی صحت کےلیےناگزیر ہیں۔ جو ہمیں بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں اور جسمانی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پرکشش وضع و قطع بھی فراہم کرتے ہیں ۔

متوازن غذا سے مراد ایسی غذا ہے۔ جس میں اعلیٰ درجے کی غذائی صلاحیت موجود ہو۔ جو ایسے طریقے سے پکائی گئی ہوجس سے اس کے غذائی اجزاء محفوظ رہیں۔ اور وہ نظام ہضم کو درہم برہم نہ کرے۔ اگر ہماری خوراک میں ضروری اجزاءموجود نہیں ہوں گے۔ تو ہماری خوراک نامکمل اور جسمانی ضروریات کےلحاظ سے تشنہ ہوگی۔

کچی اور تازہ غذائیں، ایسی غذائیں جو سادہ طریقے سے پکائی گئی ہوں، جنہیں پیسا یا پراسس process نہ کیا گیا ہو، قدرتی غذاؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ جبکہ پیسی ہوئی یا پراسس کی ہوئی غذائیں اور زیادہ گھی یا تیل میں پکی ہوئی تیز مصالحوں والی غذائیں قدرتی غذائیں نہیں رہتیں۔ان میں کیلوریز زیادہ اور غذائیت کم ہوتی ہے کیونکہ بہت سے قدرتی غذائی اجزاء کوکنگ کے دوران ضائع ہو جاتے ہیں۔ ایسی نامکمل اور غیر متوازن خوراک اگرچہ پیٹ کی آگ بجھا دیتی ہے۔ لیکن جسمانی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جن میں بالوں کا گرنا، دانتوں کا کمزور ہونا، جسم میں درد کی شکایت، ہڈیوں کی کمزوری، منہ کے چھالے، بدہضمی، تیزابیت، نظر کمزور ہونا، جلد پر دھبے ابھرنا وغیرہ شامل ہیں۔ پس نہ صرف ظاہری خوبصورتی کے لیے بلکہ صحت مند زندگی کے لیے، ہماری روزمرہ کی خوراک میں متوازن غذا کا ہونا بہت ضروری ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button