متفرق

اخروٹ کے فوائد

اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں، ان میں خشک میوے بہت اہم ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر جسمانی کمزوری کو دور کرکے قوت حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ کئی بیماریوں سے بچا بھی جا سکتاہے۔ان میووں میں سےایک اخروٹ ہے۔

اخروٹ ایک اچھا قبض کشا ہے چونکہ اس میں کئی قسم کے حیاتین اورمعدنی نمک بھی ہوتے ہیں اس لیے اسے استعمال کرکے جسمانی عضلات کو خوب اچھا بنا سکتے ہیں۔ اخروٹ کو دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اخروٹ جگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔

ایک سو گرام اخروٹ کی گری میں 15گرام پروٹین 16/6گرام نشاستہ، 2/1ملی گرام فولاد، 380 ملی گرام فاسفورس ، 225 ملی گرام پوٹاشیم اور حیاتین ’’الف اور ب‘‘ کے علاوہ حیاتین ’’ج‘‘بھی ہوتا ہے۔ اخروٹ کا بھنا ہوا مغزیا گری خشک کھانسی کے لیے مفید ہوتی ہے۔ سردیوںمیں اخروٹ کے استعمال سے بدن میں گرمی اورتوانائی پیدا ہوتی ہے۔ اخروٹ کا حلوہ بھی بنایا جاتا ہے جس کی ترکیب حسب ذیل ہے۔

اشیاء: اخروٹ آدھا کلو ،شکر آدھا کلو، کھویا ایک پاؤ، زعفران دو ماشہ ، کیوڑہ چار چمچ۔

ترکیب: پہلے اخروٹ کی گری کو اچھی طرح صاف کرکے سل پر پیس لیں۔ چینی میں ایک پاؤ پانی ڈال کر قوام تیار کر لیں۔ اب گھی میں الائچی دانے ڈال کر کڑ کڑائیں اور اس میں پسے ہوئے اخروٹ ڈال کر بھونیں اور جب بُھن جائیں اور یہ خوشبو دینے لگیں تو اس میں کھویا ڈال کر پھر بھونیں۔ اب اس میں چینی کا قوام ڈال دیں اور چمچ چلاتے رہیں ، جب خشک ہو جائے تو زعفران کیوڑے میں پیس کر ملا دیں اور جب حلوہ گھی چھوڑے تو اتار لیں۔لذیذ حلوہ تیار ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button