متفرق شعراء

سدا ہم پہ رب کی عنایت رہے گی

خلافت ہماری سلامت رہے گی

خدا کی عطا تاقیامت رہے گی

یہی الوصیت میں مرقوم ہے

سدا تم میں جاری خلافت رہے گی

اگر تم نے تقویٰ دلوں میں بسایا

ہمیشہ تمہاری سیادت رہے گی

اگر ہم خلافت کے عاشق رہیں گے

مسیحا کی ہم میں نیابت رہے گی

اطاعت کریں گے خلیفہ کی جب تک

سدا ہم پہ رب کی عنایت رہے گی

خلافت بنائیں گے گر ڈھال اپنی

ہمیشہ ہماری حفاظت رہے گی

اگر شکر کرتے رہے ہم ہمیشہ

جہاں میں ہماری قیادت رہے گی

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button