اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

٭… فضل عمر محمود احمد کاشف صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم مکرم ضمیر احمد ندیم صاحب مربی سلسلہ مورخہ 11؍جون 2021ء کو فضل عمر ہسپتال میں بقضائے الہی وفات پا گئے اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

آپ ایک لمبے عرصہ سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے اور شدید تکلیف میں بھی بڑے صبر سے بیماری کے ایام کاٹے۔آپ 1984ء میں جامعہ میں داخل ہوئے اور 1988ءمیں فارغ ہوئے۔ 1988ءتا 2005ء پاکستان کی مختلف جماعتوں میں خدمت کی توفیق پائی ۔ 2005ءسے تا دمِ واپسیں دفتر وصیت میں بطور معاون ناظر شعبہ تدفین میں خدمت کی توفیق پا تے رہے۔ آ پ 6 سال تک اپنے حلقہ دارالصدر شرقی کوارٹرز صدر انجمن کے زعیم انصاراللہ رہے۔آپ باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی اور کوچ بھی تھے۔بیماری سے پہلے باقاعدہ طور پر بچوں اور نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

آ پ نے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور خاکسارسوگوار چھوڑے ہیں۔ آپ کے دونوں بچے شادی شدہ ہیں۔احباب جماعت کی خدمت میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی نیز لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی درخواست ہے ۔

٭…٭…٭

درخواستہائے دعا

٭…نوید احمد عادل صاحب امیر و مشنری انچارج لائبیریا اعلان کرواتے ہیں کہ ناصر احمد کاہلوں صاحب مبلغ سلسلہ ٹب مین برگ ،بومی کاونٹی، (Tubmanberg, Bomi County) لائبیریا،مغربی افریقہ گذشتہ دس دن سے بوجہ کورونا صاحب فراش ہیں، اور انہیں سانس لینے کے لیے آکسیجن کی احتیاج ہے۔ کورونا انفیکشن کچھ حد تک کنٹرول ہوا تھا لیکن کمزوری اور نقاہت بہت زیادہ ہے۔احبابِ جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ مولاکریم اپنے فضل سے انہیں معجزانہ رنگ میں اِن عوارض سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، فعال زندگی عنایت فرمائے اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی مقبول خدمت کی توفیق بخشے۔

٭…٭…٭

٭…ناصر احمد گِل صاحب مربی سلسلہ اعلان کرواتے ہیںکہ خاکسار کی والدہ محترمہ امۃ القیوم صدیقہ صاحبہ اہلیہ ارشاد عالم آفتاب صاحب آف رچنا ٹاؤن لاہور،حال مقیم ہارٹ لیک جماعت برامپٹن ویسٹ، اونٹاریو،کینیڈا گذشتہ چند سال سے بعارضہ کینسر علیل ہیں۔ تکلیف اور پیچیدگیاں بہت زیادہ ہیں۔ جسم میں کمزوری بہت ہے۔ احباب جماعت سے ان کی معجزانہ صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭…٭…٭

نمایاں کامیابی

٭…درثمین احمد صاحبہ جرمنی سے تحریر کرتیں ہیں کہ خاکسارکے چھوٹے بھائی مکرم وقاص احمد ولد ظہور احمد وڑائچ آف اسلام آباد پاکستان نے پی ایچ ڈی مینیجمنٹ سائنس اینڈ انجینیرنگ کی ڈگری نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ آسٹروناٹکس چائنا سےمکمل کی۔ آپ کو چائنیز گورنمنٹ سکالرشپ سے 2015ءتا 2019ء تک نوازا گیا۔

آپ کے مقالے کا موضوع“Policy Perspectives for Conflict Avoidance, Dynamic Complexities, and Special Economic Zone Prioritization under the CPEC” تھا۔

ڈاکٹر وقاص آج کل ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل یونیورسٹی تاشقند ازبکستان میں سینئر لیکچرر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرےاور اس اعزاز کو ان کے لیے اور تمام اہل خانہ کے لیے مبارک فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button