افریقہ (رپورٹس)

لائبیریا میں ایک نئی مسجد کا افتتاح

(مرزا عمر احمد۔ مبلغ انچارج مونسراڈو کاؤنٹی، لائبیریا)

خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لائبیریا کو ایک نئی مسجد بنانے کی توفیق ملی ہے۔ الحمد للہ۔ اس مسجد کا نام بیت الحفیظ ہے اور یہ مسجد بومی کاؤنٹی میں تعمیر ہوئی ہے۔

بومی کاؤنٹی مسلمان اکثریتی علاقہ ہے اور یہ مسجد کونےلے (Conneleh)کے گاؤں میں ہے۔ اس گاؤں میں ایک مخلص خاتون کے ذریعہ احمدیت آئی جس نے پہلے خود احمدیت قبول کی پھر وصیت کی بابرکت تحریک میں شامل ہوئی اور پھر مربی صاحب کو اپنے گاؤں تبلیغ کی دعوت دی۔اس گاؤں میں 2019ء میں تبلیغ کے نتیجے میں 7گھرانوں نے احمدیت قبول کرنے کی سعادت پائی۔

مسجد کا سنگ بنیاد اکتوبر 2020ء میں محترم ناصر احمدکاہلوں صاحب مربی سلسلہ نے رکھا اور ان کی ہی زیر نگرانی یہ مسجد پایہ تکمیل کو پہنچی۔

مسجد کا افتتاح امیر و مشنری انچارج لائبیریا مکرم نوید احمد عادل صاحب نے 9؍اپریل 2021ء کوکیا۔

مسجد کا مسقف حصہ 24× 28 فٹ ہے اور اس مسجد کے سارے اخراجات ڈاکٹر محمود احمد صاحب نے ادا کیے جو اسی کاؤنٹی میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بحیثیت ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس مسجد کو بنانے والوں اور اس میں نماز پڑھنے والے تمام لوگوں کو ایمان کی دولت سے نوازتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: مرزا عمر احمد۔ مبلغ سلسلہ مونسراڈو کاؤنٹی لائبیریا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button