اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭… ڈاکٹر نصیر احمد طاہر صاحب سیکرٹری تبلیغ، نیوپورٹ جماعت، سائوتھ ویلز یوکے تحریر کرتے ہیں کہ مکرم حافظ عامر شہزاد صاحب سیکریٹری تعلیم القرآن، جماعت نیوپورٹ سائوتھ ویلز یوکےکچھ دن پہلے کولہے کی ہڈی کے فریکچر کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹر سمجھ نہیں پا رہے کہ وہیل چیئر پر ہونے کے باوجود ان کو کولہے کی ہڈی کا فریکچر کس طرح ہو گیا۔احباب جماعت احمدیہ عالمگیر سے دردِ دل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ موصوف سمیت سب بیماروں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

٭… عبدالروؤف صاحب سیکرٹری وصایا بریڈفورڈ نارتھ یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم عبدالحئی ناصر صاحب مبلغ سلسلہ و انچارج ایم ٹی اے سیرالیون (ابن مکرم عبدالرزاق صاحب مرحوم سابق پی ٹی آئی جامعہ احمدیہ ربوہ) گزشتہ کچھ عرصہ سے گردے میں پتھری کی وجہ سے بیمار ہیں ۔ انہیں آپریشن کے لیے گھانا جانا تھا لیکن چند دن سے شدید بخار اور سینے میں انفیکشن کے باعث پروگرام ملتوی کرنا پڑ گیا ہے جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

نیز خاکسار کی والدہ جو برادرم عبدالحئی صاحب کے ساتھ رہتی ہیں ان کو بھی یہی سب علامات ہیں اسی طرح ان کی اہلیہ اور بیٹی کو بھی یہی سب علامات ہیں ۔ احباب جماعت سے دردمندانہ درخواستِ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جلد از جلد کامل شفا عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے بچائے رکھے۔ آمین

٭… چودھری اطہر احمد صاحب جماعت تھارنٹن ہیتھ یوکے سے اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ غزالہ ظفر صاحبہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور جمعہ 25؍ جون کو اٹک پاکستان میں ان کا آپریشن متوقع ہے۔ احباب جما عت سے دعا کی در خواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

اعلاناتِ نکاح

٭… سیدہ منورہ سلطانہ صاحبہ جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ محض خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان سے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 5؍جون 2021ء بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد (یوکے) میں ازراہِ شفقت خاکسار کے بیٹے عزیزم ابیض علی سید (واقف نو) ابن سید زاہد منیر صاحب کے نکاح کا اعلان ہمرا ہ عزیزہ سمرہ احمد بنت مظفر احمد صاحب فرمایا۔

خاکسار کے نانا جان محترم غلام محمد صاحب کو جو خاندان حضرت اقدس مسیح موعودؑ میں گل خان کے نام سے جانے جاتے تھے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے حفاظتی دستے میں خدمات سرانجام دینے کا شرف حاصل تھا۔ دولہا سید منیر شاہ صاحب آف کینیڈا کے پوتے اور سید تنویر شاہ صاحب (مرحوم) سابق ڈسپنسر فضل عمر ہسپتال ربوہ کے نواسے ہیں۔ دلہن چودھری عبد السلام صاحب کی پوتی اور چودھری محمد لطیف ڈھیڑ صاحب کی نواسی ہیں جبکہ ان کا تعلق صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مولابخش صاحبؓ کے خاندان سے ہے۔ احباب جماعت کی خدمت میں اس رشتہ کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ کرے پیارے آقا کی دعائیں نسل در نسل ہمارے شامل حال رہیں۔ آمین۔

٭…خواجہ مظفر احمد صاحب جماعت Bad Marienberg جرمنی سے لکھتے ہیں کہ محترم مبشر احمد کاہلوں صاحب نے خاکسار کی بیٹی عزیزہ سارینہ خواجہ کا نکاح عزیزم عثمان اشرف صاحب سے بعوض 15,000 یورو حق مہر ربوہ میں پڑھایا۔ طرفین کی جانب سے مقرر کردہ وکلاء نے ایجاب وقبول کیا۔ دلہن خواجہ عبد الحی صابر صاحب ( مرحوم) آف جرمنی کی پوتی اور محمد سعید صاحب (مرحوم) آف جرمنی کی نواسی ہیں۔ جبکہ دلہا اللہ بخش صاحب(مرحوم) آف موضع پیرو پاکستان کے پوتے اور حافظ محمد یوسف صاحب (مرحوم) آف ربوہ پاکستان کے نواسے ہیں۔احباب جماعت سے دونوں بچوں کی خوشگوار عائلی زندگی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں بچوں اور خاندانوں کے لیے مبارک بنائے آمین ثم آمین۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button