اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

ڈاکٹر سر افتخار ایاز صاحب کے لیے ملکہ الزبیتھ ہیومینیٹیرین سروس میڈل کا ایوارڈ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈاکٹر سر افتخار ایاز صاحب کی انسانیت کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کومورخہ 28؍مئی 2021ء کو ‘‘ملکہ الزبیتھ ہیومینیٹیرین سروس میڈل’’ دیا گیا ہے۔یہ میڈل ملکہ معظمہ کے Realmsکی طرف سے ہے۔ آپ کو ایک لمبے عرصہ سے انسانیت کی خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔ آپ کئی سال تک یو این ہیومن رائٹس کونسل کی اقلیتوں کے حقوق کی کمیٹی کے ممبر رہے ہیں اور مختلف فورمز سے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ 1990ء کی دہائی میں آپ کو ہیومن رائٹس کونسل میں پیسیفک جزائر کی خصوصی نمائندگی کی توفیق ملی۔ اب کئی سال سے آپ ہیومن رائٹس کے مذہبی آزادی اور مذہب کے خلاف تشدد کے فورمز میں شریک ہو رہے ہیں۔ آپ دنیا میں غربت کی تخفیف کے لیے بھی عالمی اداروں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کئی عالمی کانفرنسز میں شریک ہوئے ہیں۔ نسلی امتیاز کے خلاف، خواتین کے حقوق اور یونیسکو کےعالمی منصوبہ‘‘بنیادی تعلیم سب کیلئے ’’ میں بہت کام کیا ہے۔

2019ء میں آپ کو ہیومن رائٹس کونسل میں طوالو کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔ آپ کئی سالوں سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں اسائلم سیکرز اور ریفیوجیز کی فلاح و بہبود اوران کی پر امن ممالک میں سکونت کیلئے کوشاں ہیں۔

قبل ازیںآپ کو ملکہ برطانیہ کی طرف سے

OBE- Officer of the Most Excellent Order of the British Empire

KBE- Knight Commander of the Most Excellent Order of the British Empire

کے اعزازات جن کے ساتھ ‘‘سر’’ کا خطاب ہے ،مل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف اداروں کی طرف سے آپ کو 40 کے قریب ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں ہیومن رائٹس مین آف دی ائیر ، الفریڈ آئن سٹائن میڈل ، لائف اچیومنٹ ایوارڈ اور رول ماڈل 2016ء شامل ہیں۔ آپ کو جماعت احمدیہ فرانس کی طرف سے انٹرنیشنل احمدیہ مسلم جماعت کی ہیومینی ٹیرین سروس کے اعزاز میں میرٹ آف ڈسٹنکشن ایوارڈ بھی دیا گیاہے۔ بَارَکَ اللّٰہُ اللّٰھُمَّ زِدْ وَ بَارِکْ۔اللہ تعالیٰ آپ کو انسانیت کی مزید مقبول خدمات کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین۔

٭…٭…٭

درخواستہائے دعا

٭… میاں عبدالسلام صاحب حلقہ بیت السبوح نارڈ فرانکفرٹ تحریر کرتے ہیں کہ میرے بیٹے عزیزم میاں منیب احمد کی تین ہفتے قبل فٹبال کھیلتے ہوئے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کو ڈاکٹرز نے آپریشن سے جوڑ دیا تھا۔ اب چیک اَپ کے بعد پتہ چلا ہے کہ عزیز کو خون میں انفیکشن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہے۔ اس کا دوبارہ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزم کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔ آمین

٭…عبدالرؤوف صاحب سیکرٹری وصایا جماعت بریڈفورڈ یوکے تحریر کرتے ہیں کہ میری والدہ صاحبہ اور بھائی مکرم عبدالحئی ناصر صاحب (مربی سلسلہ سیرالیون)، ان کی اہلیہ اور بیٹا فارس احمد کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں ۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو کاملہ و عاجلہ شفا عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button