اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستہائے دعا

٭…مکرم لطیف احمد صاحب کارکن ایوان محمود ربوہ تحریر کرتے ہیں کہ ان کی والدہ محترمہ سردار بی بی بیوہ مکرم صوبیدار (ر) محمد شریف صاحب (مرحوم )سابق صدر محلہ دارالفتوح آج کل صاحب فراش ہیں۔ گردوں میں انفیکشن اور نمونیہ ہے۔ کمزوری کافی ہے اور تشویشناک حالت ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو معجزانہ طور پر کاملہ و عاجلہ شفا عطا فرما دے۔آمین

٭…مکرم ثمر الٰہی صاحب نو ٹنگھم جماعت یوکےسے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی خوش دامن گزشتہ چند ماہ سے شدید علیل ہیں۔احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو معجزانہ طور پر کاملہ و عاجلہ شفا عطا فرما دے۔آمین

٭…مکرم منور علی شاہدصاحب جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ ان کی اہلیہ نصرت منور کا 9؍جولائی کو ویزبادن جرمنی کے مقامی ہسپتال میں گردے میں پتھری کا آپریشن ہوا تھا۔ بعد میں کچھ انفیکشن ہوگیا اور تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور درد کی شکایت بھی ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو محض اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرما دے۔آمین

٭…٭…٭

اطلاعات و اعلانات درج ذیل ای میل پر ارسال فرمائیں:
[email protected]

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button