یورپ (رپورٹس)

برطانیہ کے طول و عرض میں رمضان المبارک کے دوران 565 دروس القرآن کا اہتمام

اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے

شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الۡہُدٰی وَ الۡفُرۡقَانِ (البقرۃ: 186)

   رمضان کا مہینہ وہ (مہینہ) ہے جس کے بارہ میں قرآن (کریم) نازل کیا گیا ہے‘ (وہ قرآن) جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت (بنا کر بھیجا گیا) ہے اور جو کھلے دلائل اپنے اندر رکھتا ہے (ایسے دلائل) جو ہدایت پیدا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی (قرآن میں) الٰہی نشان بھی ہیں۔

رمضان کا بابرکت مہینہ ہر سال ہمیں قرآن کریم کے نزول  اور اس کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔  اس ضمن میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ 19؍اپریل 2013ء میں فرمایا۔

’’اس یاددہانی کا فائدہ تو تب ہو گا جب ہم اپنے عمل پر اس اہمیت کو لاگو کریں گے۔ پس یہ مقصد تب پورا ہو گا جب 

شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰن 

کے الفاظ سنتے ہی قرآنِ کریم ہمارے ہاتھوں میں آجائے گا اور ہم زیادہ سے زیادہ اُس کے پڑھنے کی طرف متوجہ ہو جائیں گے۔ رمضان کی اس یاددہانی کا مقصد تب پورا ہو گا جب ہم ان دنوں میں قرآنِ کریم کے مطالب کو سمجھنے اور غور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ’’ھُدًی لِّلنَّاس‘‘ کی حقیقت ہم پر واضح ہو۔ رمضان اور قرآن کی آپس میں جو نسبت ہے اس کی یاددہانی اُس وقت ہم پر واضح ہو گی جب ہم کوشش کر کے قرآنِ کریم کے حکموں کو خاص طور پر اس مہینے میں تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ پس رمضان ہمیں یہ یاددہانی کرواتا ہے کہ قرآنی احکامات کی تلاش کرو۔ رمضان ہمیں اس بات کی یاددہانی کرواتا ہے اور اس طرف توجہ دلاتا ہے کہ قرآنی احکامات کی تلاش کرنے کے بعد اُنہیں اپنی زندگیوں پر لاگو کر کے اُس کا حصہ بناؤ۔‘‘

اگر چہ جماعت احمدیہ  میں سارا سال  ہی قرآن کریم کے درس  کا اہتمام کیا جاتا ہے مگر رمضان کے بابرکت مہینہ میں دروس القرآن کا سلسلہ اور بھی زیادہ وسعت اختیار کر جاتا ہے۔ اس کی ایک جھلک قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے برطانیہ کے مبلغین کو سال 2021ء کے ماہ رمضان میں 565 دروس القرآن دینے کی توفیق حاصل ہوئی جو کہ مساجد میں بھی اور موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن بھی دئے گئے  اور ایک اندازہ کے مطابق 18 ہزار سے زائد احباب جماعت نے ان سے فائدہ اٹھایا۔ الحمد للہ

جن مبلغین کو یہ دروس دینے کی توفیق حاصل ہوئی ان کے نام بغرض دعا قارئین  کی خدمت میں پیش ہیں۔ 

مکرم عطاء المجیب راشد صاحب مشنری انچارج برطانیہ  نے 19 جماعتوں میں قرآن کریم کا  درس دیا ۔جن سے نہ صرف لوکل جماعتیں مستفیض ہوئیں  بلکہ ملک بھر سے افراد جماعت نے ان سے فائدہ اٹھایا۔  نیز   جماعت کے  شعبہ تربیت کے زیر اہتمام مختلف تربیتی موضوعات پر درس حدیث اردو میں روزانہ فجر کے وقت youtube  پر پیش کیا جاتا رہا۔ ان درسوں کا انگریزی ترجمہ بھی الگ طور سے پیش کیا جاتا رہا۔  ان درسوں سے برطانیہ کی سب جماعتوں نے بہت وسیع پیمانہ پر استفادہ کیا۔ نیز بہت سے دور دراز ملکوں میں بھی احباب جماعت نے کثیر تعداد میں احادیث نبویہ کے ان درسوں سے فائدہ اٹھایا۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔  

آپ کے علاوہ مکرم طاہر خالد صاحب، مکرم ہمایوں جہانگیر صاحب، مکرم مجیب مرزا صاحب، مکرم رانا مشہود صاحب، مکرم منصور ضیاء صاحب، مکرم راجہ برہان صاحب، مکرم صباحت کریم صاحب، مکرم محمد احمد خورشید صاحب، مکرم اخلاق انجم صاحب، مکرم ایاز محمود خان صاحب، مکرم فیروز عالم صاحب، مکرم شہزاد احمد صاحب، مکرم ظہیر احمد خان صاحب، مکرم نسیم احمد باجوہ صاحب، مکرم عقیل احمد کانگ صاحب، مکرم توقیر احمد صاحب، مکرم حافظ ظفر اللہ عاجز صاحب، مکرم عبدالغنی جہانگیر صاحب، مکرم زکریا  شیخ صاحب، مکرم رواح الدین عارف صاحب، مکرم منصور احمد چٹھہ صاحب، مکرم عثمان احمد بٹ صاحب، مکرم عمار احمد صاحب، مکرم فخر آفتاب صاحب، مکرم شاہل منیر صاحب، مکرم عمران احمد خالد صاحب، مکرم عنیق الرحمٰن صاحب، مکرم فیض احمد زاہد صاحب، مکرم ربیب احمد مرزا صاحب، مکرم رضا احمد صاحب، مکرم داؤد احمد قریشی صاحب، مکرم صلاح الدین میر صاحب، مکرم شرجیل احمد صاحب، مکرم زرتشت لطیف صاحب اور شاہ زیب اطہر صاحب نے بھی قرآن کریم کے درس دینے کی توفیق پائی۔

قرآن کریم کے درس کے ساتھ ساتھ اکثر مساجد میں بعد نماز فجر  درسِ حدیث کا بھی انتظام کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احباب جماعت نے  بڑھ چڑھ کر ان پروگراموں میں حصہ لیا۔

بریڈفورڈ کی دونوں مساجد یعنی مسجد المہدی اور بیت الحمد میں نماز ظہر سے پہلے جمعہ کے علاوہ روزانہ مکرم مبارک بسرا صاحب zoom پر تفسیر کبیر کا درس دیتے رہے۔ رمضان المبارک میں خدمت انسانیت کے جذبہ سے بریڈفورڈ نارتھ اور سائوتھ کی دونوں جماعتوں کے احباب وخواتین نے  Humanity First کے فوڈ بنک کو سینکڑوں پونڈ کی کھانے پینے کی ضروری اشیاء بڑی مقدار میں پیش کیں۔ برطانیہ کی بعض اور جماعتوں نے بھی اس کار خیر میں شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان عاجزانہ مساعی کو قبول فرمائے۔  ہم سب کو قرآن کریم کے احکامات کو سمجھنے اور  ان پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: منصور احمد چھٹہ۔ مربی سلسلہ یوکے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button