امریکہ (رپورٹس)

ارجنٹائن میں یادگار عید الفطر

اس سال ارجنٹائن کے سب سے بڑے صوبہ Buenos Aires کے دارالحکومت La Plata میں پہلی مرتبہ عید الفطر کے موقع پر شہر کے کاؤنسل ہاؤس پرعید مبارک کا تہنیتی پیغام نمودار کیا گیا۔ یہ La Plata کی کاؤنسل کی طرف سے ارجنٹائن میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے محبت اور مذہبی   احترام کی بہت عمدہ مثال ہے۔ اس موقع پر خاکسار (صدر جماعت احمدیہ ارجنٹائن و مربی سلسلہ)  کو بھی دعوت دی گئی تاکہ حکومتی اداروں کے نمائندگان کی موجودگی میں اسلامی روایات کے مطابق دعا کی جائے کہ خدا تعالیٰ ارجنٹائن میں  بسنے والے مختلف پیروکاروں کو ہمیشہ باہمی محبت اور اخوت سے بسنے کی توفیق دے۔ La Plata شہر کے سب سے اہم اخبار ’’El Dia‘‘ نے بھی اس موقع کی مناسبت سے خبر شائع کی۔ عید مبارک کا جھنڈا لہرایا جانا دراصل جماعت احمدیہ کے لوکل افراد کا شہر کے کاؤنسل سے مثبت تعلقات کا مثمر نتیجہ ہے۔

نیز اس سال عید کے موقع پرجماعت ارجنٹائن  کو شہر Cordoba میں دو غریب محلوں میں 250 کے قریب ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کی بھی توفیق ملی۔ جماعت کے لوکل افراد اور کچھ غیر از جماعت افراد نے خود کھانا تیار کیا اور براہِ راست لوگوں کو تقسیم کیا گیا۔ شہر Cordoba کے سب سے اہم اخبار  ’’La voz del interior‘‘ نے بھی اس بارہ میں تفصیلی خبر شائع کی جس میں جماعت کا خصوصی تعارف کروایا گیا۔

(رپورٹ: مروان سرور گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button