افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون، مکینی ریجن میں احمدیہ سیکنڈری سکول کا بابرکت افتتاح

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیہ مسلم جماعت سیرالیون کو مورخہ 10؍جون 2021ء کو مکینی کے علاقہ بونکو بانہ میں ایک احمدیہ سیکنڈری سکول کے افتتاح کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

یہ سکول IAAAE کی جانب سے بونکوبانہ کے ماڈل ویلج میں بنایا گیا ہے اور اس کا کل مسقف احاطہ 25*82 فٹ ہے اور اس میں چار کلاس رومز اور ایک سٹاف روم شامل ہے۔ ہر کلاس روم میں 40 طلباء کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس طرح اس سکول میں 160 طلباء تعلیم حاصل کرسکیں گے۔  اس عمارت کا سنگِ بنیاد مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ مکینی ریجن نے رکھا تھا اور آپ ہی کو اس کے تعمیری کام کی نگرانی کی سعادت حاصل ہوئی۔

مورخہ 10؍جون کو افتتاح کی باقاعدہ تقریب بونکو بانہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مکرم سعیدالرحمن صاحب امیرومشنری انچارج سیرالیون نے کی۔ تلاوتِ قرآن کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔ امیرصاحب نے اپنے خطاب میں بدرسومات سے بچنے اور اسلامی تعلیمات پر چلنے کی نصیحت کی۔

مکرم امیرصاحب نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر سکول کا افتتاح فرمایا اور دعا کروائی۔

علاقہ کے لوگوں کی جانب سے اس سکول کے افتتاح پر بہت خوشی کا اظہار کیا گیا اور سکول کے طلباء نے مل کرنظمیں پڑھیں۔ اس تقریب میں 20 اساتذہ، گورنمنٹ کے نمائندوں اور علاقہ کے نمائندگان سمیت ساڑھے آٹھ سو افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button