کلام حضرت مسیح موعود ؑ

(منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)

(جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز مستورات کے اجلاس میں پڑھے جانے والے اشعار)

حمد و ثنا اُسی کو جو ذات جاودانی

ہمسر نہیں ہے اُس کا کو ئی نہ کوئی ثانی

باقی وہی ہمیشہ غیر اُس کے سب ہیں فانی

غیروں سے دِل لگانا جھوٹی ہے سب کہانی

سب غیر ہیں وہی ہے اِک دل کا یار جانی

دِل میں مرے یہی ہے سُبۡحٰنَ مَنۡ یَّرانی

ہے عام اس کی رحمت کیونکر ہو شُکرِ نعمت

ہم سب ہیں اس کی صنعت اس سے کرو محبت

غیروں سے کرنا اُلفت کب چاہے اسکی غیرت

یہ روز کر مبارک سُبۡحٰنَ مَنۡ یَّرَانِیۡ

جو کچھ ہمیں ہے راحت سب اس کی جُود منّت

اُس سے ہے دِل کی بیعت دِل میں ہے اس کی عظمت

بہتر ہے اُس کی طاعت طاعت میں ہے سعادت

یہ روز کر مبارک سُبۡحٰنَ مَنۡ یَّرَانِیۡ

سب کا وہی سہارا رحمت ہے آشکارا

ہم کو وہی پیارا دِلبر وہی ہمارا

اُس بِن نہیں گزارا غیر اُس کے جھوٹ سارا

یہ روز کر مبارک سُبۡحٰنَ مَنۡ یَّرَانِیۡ

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button