افریقہ (رپورٹس)

لائبیریا کے بومی کاؤنٹی میں دوسری مسجد کا افتتاح

خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے امسال جماعت احمدیہ لائبیریا کو بومی کاؤنٹی میں دوسری مسجد بنانے کی توفیق حاصل ہو رہی ہے۔

بومی کاؤنٹی کی اکثریتی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ لہٰذا یہاں مساجد کی بھی اسی قدر ضرورت محسوس ہوتی رہی ہے جس کے پیش نظر ’’ٹومبا‘‘ Tomba نامی گاؤں میں جماعت احمدیہ کو نئی مسجد بنانے کی توفیق حاصل ہوئی۔ 

 اس مسجد کا سنگ بنیاد جنوری 2021ء میں مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر جماعت احمدیہ لائبیریا نے رکھا۔ جس کے بعد سے اس مسجد کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری رہا۔

محض پانچ ماہ کے عرصہ میں جون 2021ء میں مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا اور مکرم امیر صاحب لائبیریا نے اس مسجد کا افتتاح کیا۔ مسجد کا نام بیت الرحمن تجویز کیا گیا ہے۔ اس کا کُل رقبہ 34×25 فٹ ہے اور مسجد میں 60 نمازیوں کی گنجائش ہے۔

ٹومبا گاؤں بومی سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔ یہ گاؤں آج سے پانچ سال قبل بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں داخل ہوا۔ یہاں احمدیوں کے لگ بھگ 25 گھرانے ہیں جو کہ جماعت سے ایک اخلاص کا تعلق رکھتے ہیں۔ جسکی مثال اس بات سے بھی لگائی جا سکتی ہے کہ مسجد کی تعمیر کے وقت اکثر و بیشتر کام وہاں کی جماعت نے وقار عمل کے تحت خود سر انجام دیا اور یوں جماعت نے 1000 امریکی ڈالرز کے قریب رقم بچا لی جو اپنے اندر اپنی مثال آپ رکھتا ہے۔

اس مسجد کی تعمیر پر 7500 امریکی ڈالرز لاگت آئی اور تعمیر کے تمام انتظامات مبلغ سلسلہ مکرم ناصر احمد صاحب نے انجام دیے۔

اللہ تعالی ان تمام نفوس کو جزائے خیر عطا کرے جنہوں نے کسی بھی رنگ میں اس خدائی گھر کو بنانے میں معاونت فراہم کی۔  آمین

(رپورٹ: مرزا عمر احمد۔ مبلغ سلسلہ لائبیریا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button