از افاضاتِ خلفائے احمدیت

جلسہ سالانہ کی روایات

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ 25؍ جولائی 2003ء میں فرمایا:

خدا کرے کہ ا س جلسہ کی روایات بھی ہمیشہ کی طرح وہی رہیں جو …حضرت اقدس مسیح موعود علیہ ا لسلام نے جاری فرمائی تھیں ۔ اور اس للّہی جلسے کو عام دنیاوی میلوں اور تماشوں سے الگ ایک ایسا جلسہ قرار دیا تھا جس کا انعقاد صحت نیت اور حسن ثمرات پر موقوف ہے۔ اس مختصر سی تمہید کے بعد اب مَیں آپ کے سامنے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے چند ایسے ارشادات پیش کرتاہوں جن میں ان جلسوں کی اغراض بیان فرماتے ہوئے ان کے انتظام اور ان میں شمولیت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ’’یہ جلسہ ایسا تو نہیں ہے کہ دنیا کے میلوں کی طرح خوانخواہ التزام اس کا لازم ہے بلکہ اس کا انعقاد صحتِ نیت اور حسن ثمرات پر موقوف ہے‘‘۔

(مجموعہ اشتہارات جلد نمبر ا صفحہ 440)

آپؑ مزید فرماتے ہیں کہ ’’یہ دنیا کے تماشوں میں سے کوئی تماشا نہیں ۔‘‘

(مجموعہ اشتہارات۔ جلد اوّل۔ صفحہ 443)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button