مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 02 تا 15؍اگست 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…05؍اگست بروز جمعرات: حضور انور نے آج جماعت احمدیہ برطانیہ کے 55ویں جلسہ سالانہ 2021ء کے انتظامات کا معائنہ فرمایا۔ امسال یہ معائنہ جلسہ سے ایک روز قبل منعقد ہوا۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز آج نمازِ ظہر سے قبل حدیقۃ المہدی تشریف لے آئے اور نماز ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائیں۔ بعد ازاں حدیقۃ المہدی میں اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔ پانچ بجے کے قریب حضور انور نے جلسہ کے انتظامات کا مختصر معائنہ فرمایا اور حدیقۃ المہدی میں ڈیوٹیوں کی باقاعدہ افتتاحی تقریب میں زرّیں نصائح پر مشتمل خطاب فرمایا۔ حضور انور نے جلسہ کے اختتام تک حدیقۃ المہدی میں ہی قیام فرمایا ۔

٭… 06؍اگست بروز جمعۃ المبارک: آج جلسہ سالانہ برطانیہ کا پہلا روز تھا۔ حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے حدیقۃ المہدی،آلٹن(ہمپشائر)، یوکےميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں جلسہ سالانہ کے حوالے سے میزبانوں اور مہمانوں کی ذمہ داریوں کا بیان فرمایا۔

٭…حضور انور نے آج بعد دوپہر جلسہ سالانہ یوکے کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔ افتتاحی اجلاس سے قبل حضور انور نے پرچم کشائی کی تقریب میں لوائے احمدیت لہریا اور دعا کروائی۔ بعد ازاں افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ حضور انور نے اپنے افتتاحی خطاب میں احباب جماعت کو اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے، روحانیت میں ترقی کرنے اور تقویٰ پر چلنے نیز جلسہ کے بابرکت ماحول سے فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دلائی۔

٭… 07؍اگست بروز ہفتہ: حضور انور نے جلسہ کے دوسرے روز دوپہر کو مستورات سے اسلام میں عورت کی عزت اور بلند مقام کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ حضور انور نے اپنے خطاب میں عورتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔

٭… اسی روز بعد دوپہر حضور انور نے ایک اور بصیرت افروز خطاب فرمایا جس میں دوران سال جماعت احمدیہ پر نازل ہونے والے الٰہی افضال اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ترقیات کا مختصر تذکرہ فرمایا۔

٭… 08؍اگست بروز اتوار: حضور انور نے آج پانچ بجے کے قریب نماز ظہر و عصر جمع کرکے پڑھائیں۔ بعد ازاں دوران سال وفات پانے والے افراد جماعت کی نماز جنازہ پڑھائی۔

٭…اس کے بعد جلسہ سالانہ برطانیہ کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ اپنے اختتامی خطاب میں حضور انور نے حاضرین جلسہ کو معاشرے کے مختلف طبقات کے حقوق کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے روشناس کیا جن میں دوست، بیمار، یتیم، جن سے کوئی عہد باندھا گیا ہو اور جن سے جنگ کی جا رہی ہو شامل ہیں۔

٭… 13؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں جلسہ سالانہ یوکے 2021ء کےبابرکت اور کامیاب انعقاد کے حوالہ سے تاثرات اور افضال کا نہایت ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔

٭…14؍اگست بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔

٭…عزیزہ طوبیٰ رباب بنت مکرم عبدالحمید صاحب (مربی سلسلہ۔ گھانا) ہمراہ مکرم بلال احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم غلام مرتضیٰ صاحب (مربی سلسلہ۔برونڈی)

٭…عزیزہ ماہم لطیف بنت مکرم لطیف احمد طاہر صاحب ہمراہ مکرم عامر عبدالباری صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم عبد القدیر فیاض (چانڈیو) صاحب مرحوم (مربی سلسلہ)

٭…عزیزہ نفیسہ بنت مکرم ساجد تنویر صاحب ہمراہ مکرم علی حمزہ صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم محمد یونس صاحب مرحوم

٭…عزیزہ مائدہ لئیق بنت مکرم لئیق احمد صاحب طارق (شہید) ہمراہ مکرم ادیب احمد صاحب ابن مکرم نعیم احمد طاہر صاحب (بولٹن۔ یوکے)

٭…عزیزہ تحسینہ عارف (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد عارف صاحب (سابق مربی سلسلہ تنزانیہ) ہمراہ مکرم آفاق احمد صاحب (واقفِ زندگی۔ شعبہ آئی ٹی مرکز) ابن مکرم آفتاب احمد صاحب (صدر جماعت تھارٹن ہیتھ۔ یوکے)

٭…عزیزہ وجیہہ رانا بنت مکرم محمد عامر صاحب (سلاؤ۔ یوکے) ہمراہ مکرم طاہر محمود صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم طارق محمود صاحب (یوکے)

٭…15؍اگست بروز اتوار:آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ ہالینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button