افریقہ (رپورٹس)حضور انور کے ساتھ ملاقات

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا کی (آن لائن) ملاقات

7؍ مارچ 2021ء کو امام جماعت احمدیہ عالمگیر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےمجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا کی نیشنل مجلس عاملہ سے آن لائن ملاقات فرمائی۔

حضور انور اس ملاقات میں اپنے دفتر اسلام آباد (ٹلفورڈ) سے رونق افروز ہوئے جبکہ ممبران مجلس عاملہ نے لجنہ ہال اجوکورو (لیگوس) نائیجیریا سے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ ملاقات کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد حضور انور نے دعا کروائی۔

40 منٹ پر محیط اس ملاقات میں جملہ ممبران کو حضور انور سے بات کرنے کا شرف حاصل ہو ا اور ممبران نیشنل مجلس عاملہ کو اپنے شعبہ جات کی مساعی کی رپورٹ پیش کرکے نیز بعض سوالات کی صورت میں حضور انور سے راہنمائی اور ہدایات حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اس ملاقات کا زیادہ وقت جملہ ممبران کے تعارف (نام اور خدمت جو سپرد ہے) میں صرف ہوا۔ ایک دوست کے اردو کے چند فقرات بولنے پر حضور انور نے خوشنودی کا اظہار بھی فرمایا۔

ملاقات کے اختتام پر حضور انور نے فرمایا کہ مؤثر پروگرام مرتب کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جو مجلس خدام الاحمدیہ کے جملہ ممبران کی اخلاقی اور روحانی ترقی میں ممد اور معاون ثابت ہوں۔

حضور انور نے فرمایا کہ آپ کے جملہ مہتمم صاحبان کو خدام الاحمدیہ کے دستور اساسی کا مطالعہ کرکے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ ان کے کیا فرائض ہیں۔ پھر آ پ اِن قواعد کے مطابق اپنے اپنے شعبہ کے حوالہ سے plan بنائیں۔ اپنی تجنید کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی آئندہ عاملہ کی میٹنگ میں اس بات کا جائزہ لیں کہ آ پ کی مساعی میں کیا کمی ہے اور کہاں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ یوں ایک ملک گیر پروگرام بنائیں اور پھر اپنے ٹارگٹس پورے کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button