مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 06؍ تا 12؍ستمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…08؍ستمبر بروز بدھ: حضورِ انور آج نماز عصر کے بعد مسجد فضل لندن کے نواح میں موجود گیسٹ ہاؤس 41 میں سید طالع احمد شہید کی خوش دامن محترمہ امۃ الناصر نصرت قادر صاحبہ سے اظہارِ افسوس کرنے کی غرض سے تشریف لے گئے۔

٭… 10؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین مکرمہ خدیجہ صاحبہ اہلیہ مکرم مولوی کے محمد علوی صاحب سابق مبلغ کیرالہ،مکرم ملک سلطان رشید خان صاحب آف کوٹ فتح خان سابق امیر ضلع اٹک، مکرم عبدالقیوم صاحب انڈونیشیا اور مکرم داؤدہ رزاقی یونس صاحب بینن کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نماز ِجنازہ غائب پڑھائی۔

٭…11؍ستمبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر مکرم چودھری اعجاز احمد صاحب آرکیٹیکٹ (یوکے) اور مکرم مقصود احمد قمر صاحب(بولٹن۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 6مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج نمازِ ظہر سے قبل برطانیہ کے شمالی ریجنز کے 16 تا 19 سال کے خدام الاحمدیہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ یہ خدام مانچسٹر سے اس ملاقات میں شامل ہوئے۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی:

٭…عزیزہ تحسین اعجاز بنت مکرم اعجاز احمد صاحب ہمراہ مکرم حافظ حسیب احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم فرید احمد صاحب

٭…عزیزہ ثمین خالد بنت مکرم خالد رشید صاحب (شہید ۔کوئٹہ) ہمراہ مکرم زکی احمد صاحب ابن مکرم فضل احمد ڈوگرصاحب (کارکن جامعہ احمدیہ یوکے)

٭…عزیزہ رمشا الیاس بنت مکرم محمد الیاس صاحب ہمراہ مکرم مرزا دانیال احمد صاحب

٭…عزیزہ رُبیشہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم احمد نوید داؤد صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم ابتسام احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم اکرام اللہ بھٹی صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…عزیزہ نائلہ محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم اقبال محمود صاحب ہمراہ مکرم عمر احمد صاحب ابن مکرم عبدالرحیم صاحب

٭…12؍ستمبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل مڈلینڈز ریجن کی 13 تا 15 سال کی ناصرات الاحمدیہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ یہ خوش نصیب بچیاں برمنگھم سے اس بابرکت محفل میں شامل ہوئیں۔

٭…حضور انور نے آج ساڑھے تین بجے مجلس انصاراللہ برطانیہ کے نیشنل اجتماع 2021ء کے اختتامی اجلاس سے آن لائن خطاب فرمایا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

٭…حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس بصیرت افروز خطاب کے ساتھ اسلام آباد میں ایم ٹی اے کے قائم ہونے والے نئے سٹوڈیو کا بھی افتتاح فرمایا۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button