اطلاعات و اعلانات

قرار دادِ تعزیت: بروفات محترم سید طالع احمد صاحب شہید واقف زندگی

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمْ

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّی عَلیٰ رَسُوۡلِہ ِالۡکَرِیۡمِؐ وَ عَلیٰ عَبۡدِہِ الۡمَسِیۡحِ الۡمَوۡعُوۡدِ

خدا کے فضل اور رحم کے ساتھھوالناصر

ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے جملہ ممبران اور کارکنان، ایم ٹی اے کے واقف زندگی کارکن مکرم سید طالع احمد صاحب کی شہادت پر اپنے دلی جذبات رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

مکرم سید طالع احمد صاحب آنحضور ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جسمانی اور روحانی آل میں سے تھے۔ آپ اپنے دادا محترم سید محمد احمد صاحب ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی طرف سے حضرت میر ناصر نواب صاحب ؓ خسر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل میں سے اور اپنی دادی محترمہ امۃ اللطیف بیگم صاحبہ بنت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ؓ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل میں سے تھے۔

مکرم سید طالع احمد صاحب 9 فروری 1990ء کو محترم سید ہاشم اکبر احمد صاحب اور محترمہ امۃ الشکور طیبہ احمد صاحبہ (بنت محترم ڈاکٹر حمید احمد خانصاحب اور محترمہ ساجدہ حمید صاحبہ آف ہارٹلے پول) کے ہاں لاہور پاکستان میں پیدا ہوئے۔ بائیو میڈیکل سائنسز میں گریجوایشن اور صحافت میں ماسٹر کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 2013ء میں آپ نے زندگی وقف کی اور اسی وقف کے عہد کو نبھاتےہوئے 23 اور 24 اگست 2021ء کی درمیانی شب غانا میں جام شہادت نوش کیا۔ اورمرکزی ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے پہلے شہید ہونے کا اعزاز پایا۔

حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ ارشاد فرمودہ 3 ستمبر 2021ء میں شہید کی سیرت کے متعدد خوبصورت اور حسین پہلوؤں کو بیان فرماتے ہوئے فرمایا:۔

’’ایک ہیرا تھا جو ہم سے جدا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ جماعت کو خلافت کے وفا شعار اور دین کو مقدم رکھنے والے عطا فرماتا رہے۔لیکن اس کا نقصان ایسا ہے جس نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وہ وقف کی روح کو سمجھنے والا اور اپنے عہد کو حقیقی رنگ میں نبھانے والا پیارا وجود تھا۔ اسے دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی اور اب تک ہوتی ہے کہ اس دنیاوی ماحول میں پلنے والے بچے نے اپنے وقف کو سمجھا، اسے نبھایا اور پھر اسے انتہا تک پہنچا دیا………اے پیارے طالع! میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً تم نے اپنے وقف اور عہد کے اعلیٰ ترین معیاروں کو حاصل کر لیا……… وہ خاندان حضرت مسیح موعود ؑ کا فرد ہونے کی حیثیت سے افراد خاندان کےلیے بھی وفا اور اخلاص کا ایک نمونہ قائم کر گیا ہے۔ وہ واقفین زندگی کےلیے بھی حیرت انگیز نمونہ تھا۔‘‘

ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے تمام ممبران اور کارکنان اپنے پیارے آقا سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور حضرت آپا جان مدظلہا العالی، مکرم سید ہاشم اکبر احمد صاحب و بیگم صاحبہ، مکرمہ سطوت طالع صاحبہ و بچگان، مکرمہ امۃ الناصر نصرت قادر صاحبہ، مکرم عابد وحید خانصاحب اور دیگر تمام افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مکرم سید طالع احمد صاحب شہید کے درجات بلند فرمائے اور اپنے پیاروں میں آپ کو جگہ بخشے اور آپ کے جملہ لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔ اور ہم تمام کارکنان کو مرحوم کی خوبیوں کو اپنانے اور حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات پر کامل وفا اورصدق دل سے عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین یا ارحم الراحمین

والسلام

غلامان حضور انور

جملہ ممبران و کارکنان ایم ٹی اے انٹرنیشنل

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button