از مرکز

نمازِ جنازہ غائب برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ 2021ء

’’جو بھائی اس عرصه میں اس سرائے فانی سے انتقال کر جائے گا اس جلسه میں اس کے لیےدعائے مغفرت کی جائے گی‘‘

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے اختتامی اجلاس سے قبل مورخہ 8؍ اگست 2021ء کو نمازِ ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مارچ 2019ء اور جولائی 2021ء کے دوران وفات پا جانے والے بعض احباب کی نمازِ جنازہ غائب ادا کی۔ ان مرحومین کی فہرست موصولہ از دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ذیل میں درج ہے:

1۔ مکرم بشارت احمد صاحب ابن مکرم برکت علی صاحب:6مارچ 2019ءکو وفات پا گئے۔ مسقط سے واپس آکر مختلف مقامی وضلعی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

2۔ مکرم محمد عتیق بٹ صاحب ابن مکرم خواجہ غلام نبی صاحب (مانچسٹر۔یوکے): 17 اپریل 2019ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ ان کے پڑنانا حضرت غلام رسول صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے ذریعہ سے ہوا جو کہ بابا سلو ُ کے نام سے مشہور تھے۔ مرحوم جماعتی و تبلیغی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔

3۔ مکرمہ امینہ خالدہ صاحبہ اہلیہ مکرم میاں نعیم اللہ خالد صاحب (فرانکن تھال۔جرمنی): 4 اکتوبر 2019ء کو وفات پاگئیں۔ آپ نے ریجنل اور مقامی صدر لجنہ کے علاوہ دیگر شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی۔

4۔ مکرمہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ (لیور پول): اکتوبر2019ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔تبلیغ کا کام خوش دلی سےکرتیں اورچندوں کی ادائیگی میں بڑی باقاعدہ تھیں۔

5۔ مکرمہ ناصرہ عزیز صاحبہ اہلیہ مکرم عزیز الرحمن صاحب: 14اکتوبر 2019ء کو وفات پاگئیں۔ قرآن کریم کی تلاوت باقاعدگی سے کرتی تھیں۔ضرورت مندوں کی مدد کرنے والی اور چندوں کی ادئیگی میں بڑی باقاعدہ تھیں۔

6۔ مکرم شیخ عبد الشکور صاحب: 30 اکتوبر 2019ء کو وفات پا گئے۔ سلسلہ کے لیے بہت غیرت رکھتے تھے۔ انتظامی صلاحیتوں اور لوگوں کے درمیان فیصلہ کروانے کا خاص ملکہ رکھتے تھے۔

7۔ مکرم جاوید چودھری صاحب ابن مکرم چودھری غلام حیدر صاحب (ناروے): 9دسمبر 2019ء کو وفات پاگئے۔مرحوم نے لمبی تکلیف دہ بیماری کا عرصہ بڑے صبر اور حوصلہ سے گزارا۔مرحوم مکرم غالب احمد جاوید صاحب (دفتر PS یوکے) کے والد اور مکرم مرزا اطہر بیگ صاحب (دفتر PSاسلام آباد یوکے) کے خسر تھے۔

8۔ مکرم منصور احمد صاحب : 10 دسمبر 2019ء کو وفات پاگئے۔ آپ کے تین بیٹے ہیں اور تینوں جماعتی عہدیدار ہیں۔ ایک بیٹی کی شادی مربی سلسلہ سے ہوئی ہے۔

9۔ مکرم گلزار احمد صاحب ابن مکرم محمد اسحاق صاحب: 17دسمبر2019ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند، خو ش اخلاق، مہمان نواز، ملنسار اور ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

10۔ مکرم فیض الرحمٰن صاحب ابن مکرم چودھری عبدالرحمٰن صاحب : 16دسمبر 2019ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم اعلیٰ درجہ کے متقی، بااخلاق، نظام جماعت سے تعاون کرنے والے اور چندہ جات کی ادائیگی میں باقاعدہ تھے۔

11۔ مکرم ناصر احمد صاحب ابن مکرم رحمت الله صاحب: 23دسمبر 2019ءکو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔بہت شفیق، ہر دلعزیزاور ایک نیک مخلص انسان تھے۔ آپ نے بطور صدر جماعت کوٹ عبد المالک خدمت کی توفیق پائی۔آپ مکرم ظفر رشید صاحب مربی سلسلہ وصدر خدام الاحمدیہ سپین کے سسر تھے۔

12۔ مکرمہ زاہدہ پروین صاحبہ اہلیہ مکرم ظہور احمد خان صاحب: 23 دسمبر 2019ء کو وفات پاگئیں۔ پیشہ کے لحاظ سے سکول ٹیچر تھیں۔ غریب بچوں کی یونیفارم اور فیسوں وغیرہ کے اخراجات برداشت کرتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

13۔ مکرم عبد الکریم صاحب ابن مکرم اللہ دتہ صاحب: 26 دسمبر 2019ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ احمدی ہونے کے بعد شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن تمام حالات کا بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔

14۔ مکرم محمد اسلم صاحب : 28 دسمبر2019ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم کی دینی اور اخلاقی حالت اچھی تھی۔نماز باجماعت کے پابند تھے۔

15۔ مکرم یاسمین احمد طاہر رند صاحب ابن مکر م خدا بخش صاحب: 11جنوری2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔تقریباً 21سال خادم مسجد کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ایک بااخلاق، مہمان نواز اور ملنسار انسان تھے۔آپ کے دو بیٹے جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم ہیں۔

16۔ مکرم غلام مرتضیٰ صاحب: 13 جنوری 2020ء کو وفات پاگئے۔مقامی جماعت میں سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ مکرم علی رضا صاحب مربی سلسلہ کے والد تھے۔

17۔ مکرمہ بشریٰ عارف صاحبہ اہلیہ مکرم محمد عارف صاحب: 15جنوری 2020ء کو وفات پاگئیں۔ گاؤں میں تقریباً 25 سال احمدی اور غیر احمدی بچوں کو قرآن کریم پڑھایا۔

18۔ مکرم جمشید عارف صاحب ابن مکرم محمد عارف صاحب : 15جنوری2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم بہت محنتی، مخلص اور باوفا انسان تھے۔

19۔ مکرم نیاز احمد بھٹی صاحب ابن مکرم حاجی برکت علی صاحب: 20 جنوری 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم1991ءمیں خود احمدی ہوئے اور بہن بھائیوں کی مخالفت کا بڑی جواں مردی سے مقابلہ کیا۔پنجوقتہ نمازوں کے پابند، بہت خوددار،چندہ جات اور مالی تحریکات میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

20۔ مکرمہ رشیدہ لطیف مرزا صاحبہ اہلیہ مکرم محمد لطیف مرزا صاحب: یکم فروری 2020ءکو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار، چندوں کی ادئیگی میں باقاعدہ اور مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک نیک اور پرہیز گار خاتون تھیں۔

21۔ مکرم رانا نذیر احمد صاحب ابن مکرم رانا غلام محمد صاحب: 2 فروری 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ وفات سے قبل نائب صدر جماعت،زعیم انصار اللہ اور سیکرٹری مال کے طور پر خدمت بجا لا رہے تھے۔ آپ مکرم رانا کاشف نذیر صاحب (مربی سلسلہ) کے والد تھے۔

22۔ مکرم حشمت اللہ صاحب (جرمنی): 4 فروری 2020ء کو وفات پاگئے۔آپ کا نظام جماعت اور خلافت سے نہایت وفا اور اطاعت کا تعلق تھا۔ مرحوم مکرم مظفر ا حمد صاحب سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے چھوٹے بھائی تھے۔

23۔ مکرمہ افتخار بیگم صاحبہ بنت مکرم میاں محمد اکبر اقبال صاحب: 6 فروری 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔مرحومہ نے حلقہ پولی ٹیکنیک مجلس بلدیہ ٹاؤن کی صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

24۔ مکرمہ صادقہ شاہین صاحبہ بنت مکرم محمد یعقوب صاحب: 7 فروری 2020ء کو وفات پا گئیں۔ آپ نے بطور معاون صدر واقفات نو خدمت کی توفیق پائی۔

25۔ مکرم عمر دراز تنویر صاحب ابن مکرم محمد نواز گوندل صاحب: 8فروری 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔جماعت کے فعال رکن تھے۔بطور سیکرٹری تحریک جدید بڑی محنت سے کام کیا۔ سیکرٹری مال کے طورپر بھی خدمت بجالاتے رہے۔

26۔ مکرم شان احمد صاحب ابن مکرم احمد یار صاحب: 12فروری2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم نے 1962ءمیں اپنے گھر والوں کے ہمراہ بیعت کی اور خاندانی مخالفت سے تنگ آکر ربوہ شفٹ ہوگئے۔1976ءمیں زندگی وقف کرکے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے دور خلافت میں حفاظت خاص میں بھرتی ہوگئے۔محلہ میں بطور سیکرٹری دعوت الی اللہ خدمت کی توفیق پائی۔

27۔ مکر مہ سلیمہ بیگم صاحبہ (جماعت Willingoro۔امریکہ): 13 فروری 2020ء کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت سید بہاول شاہ صاحب ؓ کی پوتی اور حضرت سید عبد العزیز شاہ صاحب ؓ کی نواسی تھیں۔

28۔ مکرمہ سیدہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم فضل عمر صاحب مرحوم مبلغ سلسلہ (سونگڑہ اڑیسہ۔انڈیا): 15 فروری 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ حضرت سید نیاز حسین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی اور مکرم سید فضل نعیم صاحب معلم سلسلہ اڑیسہ کی والدہ تھیں۔

29۔ مکرم چودھری بشیر احمد صاحب ابن مکرم چودھری فضل حق صاحب: 26فروری 2020ء کو وفات پاگئے۔ مقامی جماعت میں کئی عہدوں پر خدمت کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے ارشاد پر نصرت جہاں سکیم کے تحت نائیجیریا میں احمدیہ کالج کانو میں کیمسٹری کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ رہے۔

30۔ مکرم ملک منظور احمد صاحب ابن مکرم ملک محمد یوسف صاحب: یکم مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ صوم وصلوٰۃ کے پابندایک نیک اور مخلص انسان تھے۔آپ مکرم لقمان احمد انجم صاحب (مربی سلسلہ )کے والد تھے۔

31۔ مکرم مبشر احمد طارق صاحب: 3مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ نےاپنی جماعت میں قائد خدام الاحمدیہ، سیکرٹری مال اور قائمقام صدر کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

32۔ مکرم میاں عبد الصمد صاحب (جرمنی): 4 مارچ 2020ءکو وفات پاگئے۔ آپ نے مقامی سطح پر نائب صدر اور زعیم انصار اللہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔آپ کے ایک بیٹے مکرم میاں عبد الواحد صاحب تنزانیہ میں ریجنل مبلغ کے طور پر خدمت بجالارہے ہیں۔

33۔ مکرم مبارک احمد چیمہ صاحب: 6مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ کو مجلس خدام الاحمدیہ مقامی میں تین چار سال خدمت کا موقع ملا۔1998-99ءمیں انہوں نے اپنے آپ کو حفاظتی ڈیوٹی کے لئے بطور رضا کار پیش کیا اور اس دوران ناظر ا علی و امیر مقامی کے ساتھ بھی خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ مکرم شاہد احمد چیمہ صاحب کے والد تھے۔

34۔ مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ملک ریاض احمد صاحب: 6 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ نے صدر لجنہ گلارچی کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم اویس احمد تارڑ صاحب کی نانی تھیں۔

35۔ مکرم چودھری غلام رسول وینس صاحب ابن مکرم چودھری احمد دین وینس صاحب: 6 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ قاضی ضلع کے علاوہ مقامی جماعت میں سیکرٹری مال اور صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

36۔ مکرم شیخ محمد سعید صاحب (کینیڈا): 6 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ شیخ ناصر احمد صاحب شہید آ ف اوکاڑہ کے چھوٹے بھائی تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

37۔ عزیزہ امۃ المقیت بنت مکرم افتخار احمد صاحب: 7 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھیں۔ نہا یت ذہین اور خوش طبیعت ہونے کی وجہ سے اپنی کلاس فیلوز میں مقبول تھیں۔ اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل تھیں۔ مرحومہ خدا کے فضل سے موصیہ تھیں۔

38۔ مکرمہ وسیمہ صاحبہ بنت مکرم شیخ نواب دین صاحب مرحوم: 9مارچ2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ خدمت کے لئے ہر وقت کمربستہ رہتیں۔ دونوں سکولوں میں وقف کے جذبے سے بہت محنت اور اخلاص سے کام کیا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

39۔ مکرم جمشید علی بٹ صاحب ابن مکرم انصار احمدبٹ صاحب: 11 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مقامی سطح پر قائد خدام الاحمدیہ اور سیکرٹری تحریک جدید کے علاوہ بعض اور عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

40۔ مکرمہ پروین اختر صاحبہ اہلیہ مکرم فضل احمد طاہر صاحب (ہمبرگ،جرمنی): 18مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند ایک نیک اور دعا گو خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم امتیاز احمد صاحب شا ہین (مربی سلسلہ فرینکفرٹ جرمنی) کی تائی تھیں۔

41۔ مکرم محمد نواز صاحب ابن مکرم عطا اللہ صاحب (لندن): 20 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

42۔ مکرمہ حمیدہ عفت محمود صاحبہ اہلیہ مکرم محمود احمد صاحب برمی (یوکے): 22 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحا بی حضرت سیٹھی غلام نبی صاحب ؓ کی نواسی تھیں۔ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

43۔ مکرمہ ثمینہ حبیب صاحبہ اہلیہ مکرم شبیب حنیف صاحب (تروندر کیرالہ): 24 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ پی پی ناصر الدین صاحب (نائب امیر جماعت احمدیہ کنور ٹاؤن) کی بیٹی تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند اور باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

44۔ مکرم محمد حنیف ڈوگر صاحب ابن مکرم محمد بو ٹا صاحب: 25 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم مکرم ریاض احمد ڈوگر صاحب (مربی سلسلہ تنزانیہ ) کے چچا اورمکرم وقار احمد صاحب (مربی سلسلہ قزاقستان ) کے سسر تھے۔

45۔ مکرم بشیر احمد صاحب ابن مکرم حکیم صدر دین صاحب: 27 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مقامی سطح پر صدر جماعت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔مطالعہ کتب اور تبلیغ کا بہت شوق تھا۔

46۔ مکرم مرزا مسیح احمد صاحب (جرمنی): 28 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم ھبتہ الرحمن صاحب(انچارج مرکزی خدام سیکشن یوکے) کے خالہ زاد بھائی تھے۔

47۔ مکرمہ سیدہ ہاجرہ شفقت صاحبہ اہلیہ مکرم سید شبیر علی شاہ صاحب (ایڈیلیڈ۔ آسٹریلیا): 28 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ مکرم سید شمشاد احمد صاحب ناصر (مربی سلسلہ امریکہ) کی چچی اور مکرم مبارز حسن بلوچ صاحب (مربی سلسلہ جرمنی) کی نانی نیز مکرم حافظ مشہود احمد صاحب (استاد جامعہ احمدیہ یوکے) کی پھوپھی تھیں۔

48۔ مکرم چودھری بشیر احمد ورک صاحب (گروس گیراؤ۔جرمنی): 28 مارچ2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔پنچوقتہ نمازوں کے پابند، چندہ جات میں باقاعدہ ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

49۔ مکرمہ امۃ الحئی صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری محمد یوسف صاحب مرحوم : 31مارچ2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ حضرت چودھری امین اللہ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو تھیں۔آپ کا نکاح حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے پڑھایاتھا۔پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار، مہمان نواز،نظام جماعت کا احترام کرنے والی ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔

50۔ مکرم خواجہ اقبال بٹ صاحب ابن مکرم خواجہ عبد الرحمٰن صاحب : 31مارچ2020ء کو وفات پاگئے۔آپ نے بطور قاضی ضلع خدمت کی توفیق پائی۔

51۔ مکرم لئیق احمد بسراء صاحب واپڈا والے: 2 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ محلہ کی سطح پر سیکرٹری جائیداد، سیکرٹری رشتہ ناطہ اورسیکرٹری دعوت الی اللہ کے علاوہ منتظم مال انصار اللہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔

52۔ مکرم غلام عباس بلوچ صاحب (برمنگھم یوکے): 3 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم نے صدر حلقہ اور سیکرٹری ما ل کے علاوہ بعض اور جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔1993ء سے 1998ء تک جرمنی اور بعدازاں لندن اور برمنگھم میں بھی مختلف خدمات بجالاتے رہے۔مرحوم موصی تھے۔

53۔ مکرم ملک حشمت اللہ صاحب (Chicago۔امریکہ): 5 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم ملک صلا ح الدین صاحب مرحوم درویش قادیان کے چھوٹے بھائی تھے۔آپ جماعت کے فعال ممبر تھے اور باقاعدگی سے جماعتی پروگراموں میں شامل ہوتے تھے۔

54۔ مکرم بشارت احمد صاحب شاہد ابن مکرم فضل دین صاحب مرحوم: 5 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے مقامی جماعت میں سیکرٹری مال کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

55۔ مکرم ملک منور احمد صاحب ابن مکرم ملک مبارک احمد صاحب (یوکے): 10 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم حضرت مسیح موعود ؑ کے صحابی حضرت ماسٹر عبد العزیز صاحب سیالکوٹی ؓ کے پڑپو تے تھے۔مرحوم کو جماعت کی خدمت کا بہت شوق تھے۔اپنے حلقہ مورڈن میں تبلیغ کے کاموں سے وابستہ رہے۔

56۔ مکر مہ اقبال بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری نذیر احمد گھمن صاحب (جرمنی): 12اپریل 2020ء کو وفات پاگئیں۔ تین مربیان مکرم عزیز احمد گھمن صاحب، مکرم منصور احمد گھمن صاحب اور مکرم حسیب احمد گھمن صاحب کی دادی تھیں۔

57۔ مکرم محمد حسین صابر صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب: 17 اپریل2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مرحوم نے 1982ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے دور خلافت میں بیعت کی تھی۔

58۔ مکرم نیاز احمد مسعود صاحب: 18اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔

59۔ مکرم نعیم رحمت اللہ صاحب (امریکہ): 20 اپریل2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ جماعت کی مرکزی ویب سائیٹ alislam.orgکے انچارج مکرم نسیم رحمت اللہ صاحب(آف امریکہ ) کے بھائی تھے۔

60۔ مکرم عبد الغنی صاحب: 22 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم عبد الرشید انور صاحب مربی سلسلہ و استاذ جامعہ کینیڈا کے والد تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

61۔ مکرمہ امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم صوفی بشیر الدین خان صاحب مرحوم (لندن): 27 اپریل 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔صوم وصلوۃ کی پابند اور باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔

62۔ مکرم خواجہ حفیظ احمد صاحب ابن مکرم میاں غلام احمد صاحب: 30 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔وفات سے قبل بطور صدر حلقہ خدمت بجالارہے تھے۔

63۔ مکر مہ ریحانہ قمر صاحبہ (کیلگری کینیڈا): یکم مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ آپ کے خاندان میں احمدیت آپ کی والدہ کے چچا مکرم حضرت پروفیسر علی احمد صاحب بھا گلپوری کے ذریعہ 1908ء میں آئی۔ 1986ء میں آپ کے خاوند مکرم سید قمر الحق صاحب کو سکھر میں شہید کر دیا گیا تھا۔

64۔ مکرمہ رفیعہ رامہ کریم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الکریم صاحب (شکاگو۔امریکہ): 3 مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ محترم میاں عبدا لحق رامہ صاحب مرحوم (سابق ناظر بیت المال وسابق ڈپٹی کنٹرولر جنرل ملٹری اکاؤنٹس ) کی بیٹی تھیں۔

65۔ مکرمہ امۃ الحفیظ صاحبہ بنت مکرم مولوی تاج الدین صاحب: 3 مئی2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی، ہمدرد، ملنسار اور مہمان نواز خاتون تھیں۔

66۔ مکرم مبشر لطیف احمد صاحب ابن مکرم شیخ امیر احمد صاحب (ٹورانٹو۔کینیڈا): 5مئی2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ سانحہ لاہور مئی 2010ءکے موقعہ پر حملہ کے وقت مسجد ماڈل ٹاؤن میں موجود تھے اور محض خدا کے فضل سے محفوظ رہے۔بعدازاں کینیڈا شفٹ ہوگئے تھے۔

67۔ مکرمہ نصیرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری ناصر احمد ساہی صاحب: 8مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ حضرت چودھری محمد خان وڑائچ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی تھیں۔جلسہ سالانہ میں باقاعدگی سے شمولیت کرتی تھیں۔ جماعتی مہمانوں کی بہت خوش دلی سے مہمان نوازی کرتی تھیں۔ خلافت سے غیر معمولی اخلاص اور وفا کا تعلق تھا۔

68۔ مکرمہ نسیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم حاجی ولایت خان صاحب: 9 مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔خدا کی راہ میں خرچ کرنے، چندہ جات کی بروقت ادئیگی اورغریبوں کی مالی امداد میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔اپنے حلقہ میں لجنہ کے کاموں میں شرکت کرتی رہیں۔

69۔ مکرم محمد زکریا داؤد صاحب چینی ابن مکرم محمد یوسف چینی صاحب مرحوم ( حال جرمنی): 11 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ کے والد کا تعلق شنگھائی چین سے تھا جو پیدائشی طورپر مسلمان تھے۔ مرحوم کو جرمنی میں مقامی اور ریجن کی سطح پر مختلف جماعتی خدمتوں کی توفیق ملی۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ مکرم حافظ سعید الرحمن صاحب( مربی سلسلہ۔ رشین ڈیسک) کے بردارنسبتی تھے۔

70۔ مکرم عطاء الحق بٹ صاحب ابن مکرم نور الحق بٹ صاحب: 15 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلافت اور نظام جماعت کے لئے بہت غیرت رکھتے تھے۔

71۔ مکر مہ امتہ الرشید صاحبہ اہلیہ مرزا سلطان بیگ صاحب (ہنسلو۔یوکے): 15 مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔مرحومہ مکرم مرزا عبد الرشید صاحب ( سیکرٹری ضیافت یوکے) کی بڑی ہمشیرہ تھیں۔

72۔ مکرم سید افتخار احمد شاہ صاحب: 22مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لمبا عرصہ فضل عمر فاؤنڈیشن میں بطور اکاؤنٹنٹ خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

73۔ مکرم جاوید اقبال صا حب ابن مکرم غلام احمدصاحب راں: 24 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے مختلف جماعتی اور تنظیمی عہدو ں پر خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم موصی تھے۔

74۔ مکرم محمد عظیم اللہ صاحب: 25 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ مکرم طاہر محمود صاحب کے بھائی تھے۔

75۔ مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ماسٹر نسیم احمد صاحب: 25مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ بہت مہمان نواز، واقفین زندگی کا احترام کرنے والی، غریب پروراور نیک خاتون تھیں۔مقامی سطح پر نائب صدرلجنہ کے علاوہ، سیکرٹری ضیافت، سیکرٹری خدمت خلق اور محاسبہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

76۔ مکرم مظفر اقبال چیمہ صاحب ابن مکرم چودھری منظور احمد صاحب چیمہ درویش مرحوم (سابق نائب ناظم مال وقف جدید قادیان): 29مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ نائب ناظم مال وقف جدید اور قائد عمومی انصار اللہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

77۔ مکرمہ نیامت بی بی صاحبہ: 29 مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مکرم شفیق احمد صاحب (کارکن شعبہ مال ) کی والدہ تھیں۔

78۔ مکرم منور احمد اعوان صاحب (ورجینیا۔امریکہ): 31 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ حضرت مولوی محمد اسحاق صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نواسے تھے۔ آپ نے کویت میں بطور سیکرٹری مال خدمت کی توفیق پائی۔آپ کے چھوٹے بھائی مکرم مبارک علی اعوان صاحب سانحہ لاہور 2010ءمیں شہید ہوئے تھے۔

79۔ مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ہبۃ اللہ کاہلوں صاحب: 5جون2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔محترم ثاقب ہبۃ اللہ کاہلوں صاحب( مربی سلسلہ ) کی والدہ تھیں۔

80۔ مکرم قریشی محمد صادق صاحب ابن مکرم قریشی محمد حنیف صاحب ( سائیکل سیاح۔ڈھاکہ): 9 جون2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ کا بچپن قادیان اور ربوہ میں گزرا۔ایک دعا گو نیک اور مخلص انسان تھے۔

81۔ مکرم طاہر چودھری صاحب ابن مکرم محمد طفیل چودھری صاحب (یوکے): 9 جون 2020ء کو وفات پاگئے۔ لوکل جماعت میں سیکرٹری مال کے علاوہ زعیم انصار اللہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔نمازوں کے پابند، ایک خوش مزاج، نیک اور مخلص انسان تھے۔

82۔ مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ بنت مکرم فیض محمد صاحب: 9 جون 2020ء کو وفات پاگئیں۔ نمازوں کی پابند، بہت خوش اخلاق، مہمان نواز ایک نیک اور دعا گو خاتون تھیں۔

83۔ مکرم چودھری عبد الحفیظ صاحب (حال ٹورانٹو۔کینیڈا): 9جون 2020ء کو وفات پاگئے۔ بطور آڈیٹر سمن آباد خدمت کی توفیق پائی۔خلافت کے ساتھ اخلاص اور فدائیت کا گہر ا تعلق تھا۔

84۔ مکرم حفیظ الرحمٰن صاحب: 10جون2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مکرم محبوب الرحمٰن شفیق احمد صاحب (مربی سلسلہ کینیڈا) کے والد تھے۔ مرحوم نے 1962ء میں بطور قائد مجلس خدام الاحمدیہ صدر خدمت کی توفیق پائی۔

85۔ مکرم صلاح الدین بٹ صاحب (جرمنی): 10جون 2020ء کو وفات پاگئے۔ اپنی جماعت میں سیکرٹری ضیافت اور سیکرٹری تربیت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

86۔ مکر مہ لیلیٰ صاحبہ اہلیہ مکرم عبد اللطیف صاحب مرحوم (کوئمبٹور): 11جون 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ لجنہ کے کاموں میں بڑی فعال اور مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھیں۔

87۔ مکرمہ عطیہ لطیف صاحبہ اہلیہ مکرم عبدا لرحمٰن غنی صاحب (ڈیٹرائٹ۔امریکہ): 12 جون2020ء کو وفات پاگئیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم پروفیسر عبد الرشید غنی صاحب مرحوم کی بہو تھیں۔ مقامی جماعت کی فعال رکن تھیں اور لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ شعبہ تعلیم القرآن و وقف عارضی امریکہ کی نیشنل ٹیم ممبر کے علاوہ مقامی سطح پر نائب سیکرٹری دستکاری خدمت کی توفیق پائی۔بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے آپ نے Islamic Prayers for Kids کے نام سے ایک کتاب بھی شائع کی۔

88۔ مکرم شیراز احمد صاحب ابن مکرم شہباز احمد ناصر صاحب: 12 جون 2020ء کو ایک حادثے میں وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ نے خدام الاحمدیہ میں مختلف شعبہ جات میں خدمت کی توفیق پائی۔

89۔ مکرم قاضی نجیب الدین صاحب (ٹوٹنگ): 16جون 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ کے والد مکرم قاضی سفیر الدین صاحب اور والدہ نے جماعت کی سچائی کو پہچان کر خود لاہور میں بیعت کی تھی۔مرحوم کی شادی حضرت صوفی احمد جان صاحب کی فیملی میں ہوئی۔ لوکل جماعت میں بطور سیکرٹری مال خدمت کے علاوہ نیشنل عاملہ انصار اللہ میں لمباعرصہ محاسب رہے۔الفضل انٹرنیشنل کے اجرا پر ترسیل،پیکنگ اور پوسٹ کرنے کی ڈیوٹی بھی سرانجام دیتے رہے۔

90۔ مکرم شکیل احمد صاحب ابن مکرم بشارت احمد صاحب: 18جون 2020ء کو وفات پاگئے۔ مہاجر کیمپ حب بلوچستان میں قائد اور صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

91۔ مکرم فیض احمدصاحب ابن مکرم محمد عبد اللہ صاحب: 19جون2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت قاضی اکبر علی صاحب کے پوتے تھے۔آپ کے ایک بیٹے مکرم راشد محمود صاحب مربی سلسلہ ہیں۔

92۔ مکرمہ صغیرہ احمد صاحبہ اہلیہ مکرم محمد ایوب صاحب

21 جون 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ مکرم حسیب احمد صاحب( مربی سلسلہ ) کی والدہ تھیں۔

93۔ مکرم عبد الغفور شاد صاحب (بیت الفتوح مورڈن): 23جون 2020کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔باجماعت نمازوں کے پابند ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

94۔ مکرمہ ثریا رمضان صاحبہ بنت مکرم محمد رمضان صاحب: 30 جون2020 کو وفات پاگئیں۔ نمازوں کی پابند، تہجد گزار،باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی، اچھے اخلاق کی مالک ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

95۔ مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ: یکم جولائی2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ لجنہ میں سیکرٹری اشاعت اور سیکرٹری ضیافت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

96۔ مکرم محمد شفیع خان صاحب ابن مکرم مولوی شہزادہ خان صاحب افغان: 2جولائی2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مکرم ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب (گیمبیا) کے والد اور مکرم منیر خان صاحب فزیو تھراپسٹ کے تایا تھے۔

97۔ مکرمہ سائرہ بی بی صاحبہ: 3 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔نمازوں کی پابند، تہجد گزار ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

98۔ مکرم عبد القیوم صاحب: 3 جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مکرم جری اللہ طاہر صاحب (مربی سلسلہ )اورمکرم امان اللہ امجد صاحب (مربی سلسلہ )کے والد تھے۔

99۔ مکرم کرم الہٰی صاحب ابن مکرم رجب دین صاحب: 8جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ نے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔فضل عمر ہسپتال میں بطور کارکن خدمت کی توفیق پائی۔

100۔ مکرم نذیر احمد وڑائچ صاحب ابن مکرم خوشی محمد صاحب: 9 جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ نہایت متقی اور عبادت گزار انسان تھے۔

101۔ مکرمہ بشریٰ جاوید صاحبہ اہلیہ مکرم لطیف احمدخان صاحب مرحوم (حیدر آباد۔انڈیا): 9جولائی2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔حلقہ کنچن باغ حیدر آباد میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرتی رہیں۔

102۔ مکرم عبد االاعلیٰ صاحب ابن مکرم منظور احمد صاحب: 10جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ نے مقامی قائد خدام الاحمدیہ اور قائد ضلع کے علاوہ مقامی جماعت میں سیکرٹری مال اور سیکرٹری وقف نو کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

103۔ مکرمہ حمیدہ احسان صاحبہ اہلیہ مکرم احسان اللہ کرم علی صاحب (سکندر آباد۔ انڈیا): 15 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔لمبا عرصہ لجنہ کی سیکرٹری خدمت خلق کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوۃ کی پابند، دیندار، غریب پرور، مہمان نواز ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

104۔ مکرمہ فریدہ سلیم صاحبہ اہلیہ مکرم انجینئر سلیم احمدصاحب: 19 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھے۔آپ مکرم منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی اور مکرم شیخ محمد احمد مظہر صاحب کی بھتیجی تھیں۔آپ نے اپنی مجلس میں کچھ عرصہ نائب صدر وقائمقام صدر لجنہ کے طوپر خدمت کی توفیق پائی۔

105۔ مکرم مسعود احمد صاحب ڈوگر ابن مکرم محمود احمد صاحب (سوئٹزرلینڈ): 20 جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ کےدادا حضرت سربلند خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔

106۔ مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم نذیر احمد صاحب شہید:21 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت اخوند محمد رمضان کی پڑنواسی تھیں۔آپ کے والد حکیم محمد موہیل صاحب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے باڈی گارڈ تھے۔مرحومہ نے خاوند کی شہادت پر صبر اورحوصلہ کا مثالی نمونہ پیش کیا۔

107۔ مکرم چودھری منور احمد صاحب ابن مکرم فیروز دین صاحب:25جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ نمازو ں کے پابند، تہجد گزار ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

108۔ مکرم ماسٹر حمید احمد خان صاحب ابن مکرم ماسٹر بیرم خان صاحب:28جولائی2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ نے قائد مجلس، نگران حلقہ

خدام الاحمدیہ، نائب قائد ضلع، صدر جماعت، امیر حلقہ اور سیکرٹری تحریک جدید ضلع کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ بے شمار خوبیوں کے مالک، بڑے مہمان نواز اور مخلص انسان تھے۔

109۔ مکرم محمد اسلم داؤد صاحب ابن مکرم چودھری عبد الحمید صاحب (Marburg۔جرمنی): 31جولائی2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مقامی جماعت میں سیکرٹری ضیافت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

110۔ مکرم چودھری نصر اللہ خان صاحب ابن مکرم چودھری رحمت خان صاحب: 6اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ نے صدر جماعت کے علاوہ چھ سال امیر ضلع کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

111۔ مکرمہ عزیزہ بشارت صاحبہ اہلیہ مکرم بشار ت احمد چغتائی صاحب (ساؤتھ چیم): 7اگست 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت میاں چراغ دین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے مکرم سعید الدین سعدی صاحب کی بہو تھیں۔ایک نیک،دعا گو، خوش اخلاق اور صابرہ وشاکرہ خاتون تھیں۔

112۔ مکرمہ امۃ المتین صاحبہ اہلیہ مکرم ناصر احمد صاحب: 2اگست2020 کو وفات پاگئیں۔ جوانی میں بیوہ ہوگئی تھیں لیکن دوبچوں کی کفالت کی ذمہ داری بڑی خوش اسلوبی اور صبر وہمت کے ساتھ ادا کی۔

113۔ مکرم خالد یٰسین صاحب (حال ہیوسٹن۔امریکہ): 3 اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔بہت خوش مزاج، ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے۔ کراچی میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔جماعتی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔آپ کو ملازمت کے دوران جب بھی برطانیہ آنے کا موقعہ ملتا تو جماعتی ڈاک بڑے اہتمام سے لاتے اور واپسی پر لے کر بھی جایا کرتےتھے۔

114۔ مکرمہ مسرت بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم شفقت حیات تھیم: 4 اگست 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار، باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔تبلیغ کا بہت شوق تھا۔غریبوں اور یتیموں کی دل کھول کر مدد کرتیں اور کسی سوالی کو خالی ہاتھ نہ جانے دیتی تھیں۔

115۔ مکرمہ قیصر جمال افضل صاحبہ اہلیہ محمد افضل صاحب (جرمنی): 18 اگست 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ کے دادا غلام محمد صاحب کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی زمینوں پر خدمت کا موقع ملا۔

116۔ مکرم شفیق احمد صاحب (Kiel۔جرمنی): 20 اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ بہت ہر دلعزیز، نمازوں کے پابند، نظام جماعت کا احترام کرنے والے ایک نیک اور باوفا انسان تھے۔

(باقی آئندہ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button