مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 13؍ تا 19؍ستمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 14؍ستمبر بروز منگل: حضورِانور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لا کر مکرم لئیق احمد طاہر صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب (سابق مربی سلسلہ نظارت اصلاح و ارشاد ربوہ ۔حال یوکے) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی۔

٭… 17؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضورِانور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…18؍ستمبر بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ فن لینڈ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضورِانور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ غزالہ شکیل (واقفۂ نو) بنت مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب شہید (مربی سلسلہ۔ برکینا فاسو) ہمراہ مکرم رافع احمد اعوان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ناصر احمد اعوان صاحب

٭…عزیزہ عمرانہ رحیم (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد رحیم الافضل صاحب (مربی سلسلہ) ہمراہ مکرم محمد ظفراللہ خان صاحب (واقفِ نو)ابن مکرم محمد ایوب خان صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ رمشا شکیل بنت مکرم شکیل احمد صاحب (سوانزی۔ یوکے) ہمراہ مکرم فیضان احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم چودھری محمد یوسف صاحب (برمنگھم۔ یوکے)

٭…عزیزہ عیشہ معروج چیمہ بنت مکرم منصور محمود چیمہ صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم اظہر چیمہ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم اختر حسین صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…عزیزہ مہرالنساء ملک بنت مکرم ملک مظفر احمد صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم شرجیل احمد صاحب ابن مکرم محمد سلیم صاحب (سکنتھورپ۔ یوکے)

٭…19؍ستمبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ جرمنی کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضورِانور نے آج سوا چار بجے حدیقۃ المہدی سے قریباً دو میل دور Old Park Farm، واقع Sickles Lane, Kingsley میں منعقد ہونے والے مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع (منعقدہ 18 و 19؍ستمبر 2021ء) کے اختتامی اجلاس میں بنفسِ نفیس رونق افروز ہوئے اور بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔ یہ خطاب ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے توسّط سے پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہنگامی حالات کے بعد یہ پہلا تنظیمی اجتماع ہے جسے حضورِانور نے بنفسِ نفیس تشریف لا کر برکت بخشی۔ اس خطاب کا خلاصہ الفضل کے اگلے شمارے کی زینت بنے گا۔ انشاء اللہ

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button