نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِ جنازہ غائب(قسط دوم)

مارچ 2019ء سے جولائی 2021ء کے دوران وفات پانے والے بعض احبابِ جماعت کی نمازِ جنازہ غائب برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ 2021ء

’’جو بھائی اس عرصه میں اس سرائے فانی سے انتقال کر جائے گا اس جلسه میں اس کے لیےدعائے مغفرت کی جائے گی‘‘

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے اختتامی اجلاس سے قبل مورخہ 8؍ اگست 2021ء کو نمازِ ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مارچ 2019ء اور جولائی 2021ء کے دوران وفات پا جانے والے بعض احباب کی نمازِ جنازہ غائب ادا کی۔ ان مرحومین کی فہرست موصولہ از دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ذیل میں درج ہے:

117۔ مکرم امین الحق صاحب (صدر جماعت چامرچی۔نزد بھوٹان بارڈر۔ ضلع جلپائی گوڑی بنگال):21اگست 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کو خواب میں دیکھنے کے بعد2003ءمیں بیعت کی تھی اور خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔ ساری زندگی سخت مخالفت کا سامنا کیا لیکن عہد بیعت پر ثابت قدم رہے۔

118۔ مکرم محمد اکبر گجراتی صاحب(سابق معلم ):24 اگست 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ کے دادا مکرم محمد حیات صاحب کو 1910ءمیں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت حاصل ہوئی۔آپ نے مختلف جماعتوں میںبطور معلم خدمت کی توفیق پائی۔

119۔ مکرم مشتاق احمد صاحب ابن مکرم فضل الٰہی صاحب: 8ستمبر2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مقامی جماعت میں سیکرٹری ضیافت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

120۔ مکرمہ نور جہاں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الرحید صاحب (صد ر جماعت بھرتپور۔مرشد آباد۔ بنگال):10ستمبر2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مقامی مجلس بھرتپور میں صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔آپ کے بڑے بیٹے معلم سلسلہ ہیں اور چھوٹے بیٹے انسپکٹر تحریک جدید کے طور پر خدمت بجا لارہے ہیں۔

121۔ مکرم عزیز احمد باجوہ صاحب:12 ستمبر 2020ءکو وفات پاگئے۔ مکرم لقمان احمد کشور صاحب (مبلغ سلسلہ انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ یوکے) کے ماموں تھے۔

122۔ مکرمہ نگہت جاوید صاحبہ اہلیہ مکرم رانا جاوید اقبال صاحب: 12ستمبر2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

123۔ مکرم رانا بشیر احمد صاحب ابن مکرم مہر دین صاحب:13ستمبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم کا جماعت کے ساتھ گہرا اخلاص کا تعلق تھا۔نماز باجماعت کے پابند اور چندوں کی ادائیگی میں باقاعدہ تھے۔

124۔ مکرم محمد انعام ذاکر صاحب (واقف زندگی پنشنر۔ صدر انجمن احمدیہ۔قادیان):14ستمبر2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔قادیان میں نظارت علیا ء، نظارت امور عامہ، نظارت تعلیم، نورالدین لائبریری اور لنگرخانہ میں بطور کارکن خدمت کی توفیق پائی۔پنجگانہ نمازوں کے پابند اور تہجدگزار تھے۔قرآن کریم کے 26 پارے حفظ تھے اور رمضان میں درس القرآن پر قرآن کریم کی تلاوت بہت شوق سے کیا کرتے تھے۔

125۔ مکرم محمد احمد اکمل خان صاحب ابن مکرم صوبیدار محمد افضل خان (سعودی عرب۔یوکے):18ستمبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ سعودی عرب میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

126۔ مکرم مولوی عبد الرحیم صاحب:19ستمبر2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ حضرت مولوی سلطان علی صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے تھے۔اپنی جماعت میں بطور صدر وامیر جماعت خدمت کی توفیق پائی۔

127۔ مکرمہ سیدہ نصیرہ خاتون صاحبہ اہلیہ مکرم سید بشیر الدین صاحب (قادیان):19 ستمبر 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ حضرت سید اخترالدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نواسی تھیں۔خلافت اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔

128۔ مکرم منور احمد زبیر صاحب ابن مکرم سید حبیب اللہ شاہ صاحب:20 ستمبر2020ء کو وفات پاگئے۔مقامی سطح پر مجلس خدام الاحمدیہ میں خدمت کی توفیق پائی۔ جماعتی سنٹر پر سیکورٹی کی ڈیوٹی بھی دیاکرتے تھے۔

129۔ مکرم میاں محمد شریف جنجوعہ صاحب ابن مکرم چودھری محمد ابراہیم صاحب:21ستمبر2020ءکو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

130۔ مکرمہ فرحت خورشید صاحبہ اہلیہ مکرم راجہ محمد سلیم صاحب (کینیڈا):23ستمبر 2020ءکو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔مکرم چودھری محمد فضل صاحب سابق امیر جماعت راولپنڈی کی نواسی اورمکرم راجہ حامد خورشید صاحب( نارتھ لندن) کی ہمشیرہ تھیں۔

131۔ مکرمہ فطری بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم اسماعیل خان صاحب مرحوم (پنکال کٹک۔انڈیا): 30 ستمبر2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند، دیندار، بااخلاق اور نیک خاتون تھیں۔مجلس قدرت نگر پنکال میں صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

132۔ مکرم چودھری عنایت علی سندھو صاحب (جرمنی): 4اکتوبر2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، دعا گوایک خوش اخلاق اور نیک سیرت انسان تھے۔آپ کو تبلیغ کا بہت شوق تھا۔

133۔ مکرم الحاج محمد بشیر الاسلام صاحب (حیدر آباد۔انڈیا): 11 اکتوبر2020ء کو وفات پاگئے۔ صوم وصلوۃ کے پابند، خلافت کے فدائی، خو ش اخلاق، غریب پرور اور صلہ رحمی کرنے والے ایک نیک انسان تھے۔

134۔ مکرم منصور احمد صاحب ابن مکرم بندہ علی صاحب (حیدر آباد انڈیا): 12 اکتوبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ مولانا محمد انعام غوری صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی قادیان کے ماموں اور محمد انور صاحب مربی سلسلہ دفتر وصایا بہشتی مقبرہ قادیان کے والد تھے۔ کئی سال زعیم انصار اللہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

135۔ مکرم رانا محمد اکرم صنم صاحب: 12 اکتوبر 2020ء کو وفات پاگئے۔مقامی جماعت میں بطور صدر جماعت 10 سال خدمت سرانجام دے چکے ہیں۔ 2000ءمیں اسیر راہ مولا بھی رہ چکے ہیں۔

136۔ مکرم صوفی جاوید اقبال شاہد صاحب ابن مکرم صوفی علی محمد صاحب (سابق معلم وقف جدید ) (ملائیشیا): 16 اکتوبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند،سادہ مزاج، صابر وشاکر ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔آپ نے اپنی فنی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ایوان محمود، دارالضیافت، مسجد اقصیٰ، گلشن احمد نرسری اور سوئمنگ پول میں مختلف کام کرنے کی توفیق پائی۔

137۔ مکرمہ بشیراں فرحت صاحبہ اہلیہ مکرم اللہ بخش صاحب: 18اکتوبر 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مقامی لجنہ میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوۃ کی پابند،دعا گو ایک نیک اور متوکل علی اللہ خاتون تھیں۔ آپ مکرم آفتاب احمد صاحب مربی دفترسلسله کی والدہ تھیں۔

138۔ مکرم بشیر احمد صاحب (امریکہ): 25اکتوبر2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ نے مختلف جماعتوں میں بطور صدر جماعت۔نیز دفتر صدر عمومی میں بطور جنرل سیکرٹری، سیکرٹری رشتہ ناطہ اور ممبر لوکل قضا بورڈ خدمت کی توفیق پائی۔ وقف کرکے نصرت ہائی سکول گیمبیا میں پڑھانے کا بھی موقعہ ملا۔

139۔ مکرم ملک منور احمد صاحب ابن مکرم ملک محمد عمر صاحب: یکم نومبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ مقامی مجلس میں زعیم انصار اللہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ نمازوں کے پابند،مالی قربانی میں حصہ لینے والے، خلافت کے فدائی ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

140۔ مکرم عبد الرحمٰن نیازی صاحب (بفلو۔امریکہ): 3نومبر2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔39سال پاکستان ایئر فورس میں فلائٹ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز رہے اور1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔ کراچی میں سیکرٹری رشتہ ناطہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

141۔ مکرم محمد اسلم صاحب: 4 نومبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔خلافت سے بے انتہا عقیدت رکھنے والے وجود تھے۔ ایمانداری، سچائی،سخاوت،اطاعت گزاری، رحم دلی، مہمان نوازی، غریب پروری اور ہمسایوں کے حقوق کا خیال رکھنا آپ کے نمایاں اوصاف تھے۔

142۔ مکرم مبشر احمد صاحب ابن مکرم منیر احمد صاحب: 8نومبر2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ لوکل جماعت میں صدر جماعت اور امیر حلقہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

143۔ مکرمہ بشریٰ بشیر صاحبہ اہلیہ مکرم بشیر احمد صاحب (امریکہ): 11نومبر2020ء کو وفات پاگئیں مرحومہ موصیہ تھیں۔جامعہ نصرت میں تدریس کے علاوہ پرنسپل کے فرائض سرانجام دیے۔ لجنہ اماءاللہ میں بطور سیکرٹری تعلیم وجنرل سیکرٹری خدمت بجالاتی رہیں۔ شوہر کے ہمراہ گیمبیا میں تدریس کے ساتھ ساتھ وہاں بھی صدرلجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

144۔ مکرمہ محمودہ بیگم صاحبہ: 13 نومبر 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔محلہ کی سطح پر لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔

145۔ مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم حبیب اللہ قریشی صاحب (کینیڈا): 14نومبر2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ نے حلقہ شیزان فیکٹری لاہور میں 12سال صدر لجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

146۔ مکرم شریف احمد راجوری صاحب ابن مکرم میاں محمد اسماعیل صاحب: 15 نومبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مکرم برہان الدین احمد محمود صاحب (مربی سلسلہ ) اور مکرم مصباح الدین محمود صاحب (استاد جامعہ احمدیہ )کے والد تھے۔

147۔ مکرمہ فرح حبیب صاحبہ اہلیہ حبیب الرحمن صاحب ( حال امریکہ): 15 نومبر 2020ء کو وفات پاگئیں۔ ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب (نائب امیر جماعت کیلیفورنیا ) کی بھابھی تھیں۔نیز محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب آپ کی والدہ کے خالہ زاد بھائی تھے۔

148۔ مکرم نور الدین عمر صاحب ابن عمر علی Mnunguصاحب (تنزانیہ): 20 نومبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ ان کے والد سینئر معلم سلسلہ ہیں اور ہیڈ کوارٹر کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں لمبے عرصہ سے انتہائی محنت اور وفا کے ساتھ خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔

149۔ مکرمہ شکورہ شمس صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری شمس الدین صاحب: 28 نومبر2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ کا گھر لمبا عرصہ جماعت کا سنٹر رہا۔ہر جماعتی پروگرام کے لیے کھانا یا چائے اپنے ہاتھ سے بڑی خوش دلی سےبنا کر دیا کرتی تھیں۔نرم دل، ہنس مکھ، دوسروں کا خیال رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔آپ کے ایک پوتے مکرم منظر احمد صاحب مربی سلسلہ آج کل بینن میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

150۔ مکرمہ شازیہ انجم صاحبہ: 29 نومبر 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

151۔ مکرمہ راشدہ ریحانہ شان صاحبہ اہلیہ شان محمد شیخ صاحب (کینیڈا): 29 نومبر 2020ء کو وفات پاگئیں۔ آپ نے مقامی سطح پر صدر لجنہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

152۔ مکرمہ نذیراں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم منیر احمد صاحب: 4دسمبر 2020ءکووفات پاگئیں۔آپ ربوہ کے ابتدائی آباد کاروں میں سے تھیں۔شوہر کی وفات کے بعد خود سلائی اور محنت کرکے بچوں کو پالا اور انہیں تعلیم دلوائی۔ایک بچے کو حافظ قرآن بھی بنایا۔ خاندان کی اکثر خواتین آپ سے کپڑے سلوایا کرتی تھیں۔بہت دعا گو، مہمان نوازایک نیک اور باہمت خاتون تھیں۔مرحومہ مکرم ظہوراحمد صاحب مربی سلسلہ( دفتر پرائیویٹ سیکرٹری یوکے )کی پھوپھی تھیں۔

153۔ مکرم محمد مالک صاحب ابن ملک محمد نصیب صاحب (جرمنی): 6دسمبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر لنگر خانہ میں ڈیوٹی دینے کے علاوہ لوکل امارت میں بھی کھانا پکانے کی خدمت سر انجام دیتے تھے۔

154۔ مکرم عبد الباسط صاحب:6دسمبر 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مرحوم نے اپنی جماعت میں سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

155۔ مکرمہ ڈاکٹر امۃ الحکیم شہناز صاحبہ (لاس انجلیز۔امریکہ): 8دسمبر 2020ءکو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ کی والدہ حضرت مولانا ذوالفقار علی گوہر صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی تھیں۔غرباء کا مفت علاج کرتیں اورانہیں اپنے خرچ پر دوائیاں بھی خرید کر دیتی تھیں۔

156۔ چودھری خلیل احمد صاحب (کینیڈا): 17 دسمبر2020ء کو وفات پاگئے۔ سیکرٹری ضیافت، سیکرٹری رشتہ ناطہ، سیکرٹری تعلیم القرآن وقف عارضی ضلع لاہور کےطور پر خدمت کی توفیق پائی۔ سانحہ لاہور میں مسجد دارالذکر میں زخمی ہونے کے باوجود اپنی پرواہ کیے بغیر دوسرے زخمیوں کو پانی پلاتے رہے۔

157۔ مکرم احتشام البدر صاحب ابن مکرم محمد صادق ندیم صاحب:2 جنوری 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ ناصر ہائیر سیکنڈری سکول میں ٹیچر کے علاوہ انچارج ایگزامینیشن سیل کے طور پر فرائض انجام دینے کی توفیق پائی۔

158۔ مکرمہ ناصرہ جبین صاحبہ (جرمنی): 19 جنوری 2021ء کو وفات پاگئیں۔حضرت رحیم بخش صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کی پڑنواسی اورمکرم محمد عمران بشارت صاحب (مربی سلسلہ جرمنی) کی والدہ تھیں۔

159۔ مکرم بشیر احمد صاحب ابن مکرم نواب دین صاحب (کینیڈا): 26 فروری 2021ء کو وفات پاگئے۔ حضرت حکیم اللہ دتہ صاحب شاہ پوری صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے پوتے تھے۔ جماعت کے شعبہ ضیافت سے منسلک رہے اور جامعہ احمدیہ کینیڈا میں باورچی کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی۔

160۔ مکرم مبشر احمد صاحب ابن مکرم رحیم بخش خان صاحب: 2مارچ2021ء کو وفات پاگئے۔مرحوم موصی تھے۔آپ نے مجلس خدام الاحمدیہ ضلع میں دوردراز مجالس سے رابطہ کے لیے بہت خدمت کی توفیق پائی۔

161۔ مکرم شریف احمد صاحب ابن منشی محمد الدین صاحب آف گجرات (یوکے): 9مارچ 2021ء کو وفات پاگئے۔آپ نے مقامی صدر اور سیکرٹری مال کے علاوہ مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ شریف النفس، ہمدرد اور نرم دل انسان تھے۔ آپ مکرم اخلاق انجم صاحب (مربی سلسلہ وکالت تبشیر۔ یوکے) کے سسر تھے۔

162۔ مکرمہ شمیم اختر رفعت صاحبہ اہلیہ سراج الدین جاوید صاحب (جرمنی): 10 مارچ 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔مکرم عدیل طیب صاحب( مربی سلسلہ) کی دادی تھیں۔

163۔ مکرم محبوب احمد خان صاحب دہلوی ابن مکرم حسن آسان دہلوی صاحب: 12 مارچ 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ لمبا عرصہ سیکرٹری مال رہے۔

164۔ مکرم سردار عبدالمومن ڈوگر صاحب ابن مکرم سردار یعقوب احمد ڈوگر صاحب: 21 مارچ 2021ء کو وفات پاگئے۔مرحوم موصی تھے۔ آپ نے زعیم محلہ اور صدر محلہ کے علاوہ مختلف شہروں میں قائد علاقہ اور قائد ضلع کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

165۔ مکرم منور احمد صاحب ابن مکرم غلام حیدر صاحب: 22مارچ 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ انسپکٹر انصار اللہ کی خدمت بجالاتے رہے۔

166۔ مکرم نصیر احمد طارق صاحب: 24 مارچ 2021ء کو وفات پاگئے۔ آپ کو سلسلہ کے مختلف بزرگوں کی خدمت کا موقعہ ملا۔

167۔ مکرم ملک تنویر احمد صاحب ابن ملک حمیداحمد خان صاحب: یکم اپریل 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔کفالت یکصد یتامیٰ میں لمبا عرصہ کام کے علاوہ بطور سیکرٹری تحریک جدید خدمت کی توفیق پائی۔

168۔ مکرم سیٹھ بشیر الدین صاحب ابن سیٹھ محمد معین الدین صاحب (حیدر آباد۔ انڈیا): 2 اپریل 2021ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے صوبائی امیر آندھرا پردیش کے علاوہ ناظم مجلس انصار اللہ صوبہ آندھرا پردیش خدمت کی توفیق پائی۔

169۔ عزیزم طلال احمد صاحب ابن مکرم محمد بلال احمد صاحب: 3 اپریل 2021ء کو وفات پاگیا۔ وقف نوبچہ بعمر 10 ماہ۔

170۔ مکرم محمد شفقت حیات صاحب ابن مکرم دلاور حسین صاحب: 5 اپریل 2021ء کو وفات پاگئے۔مرحوم مہمان نوازاور چندہ جات کی ادائیگی میں نمایاں تھے۔

171۔ مکرم عبدالماجد صاحب (مورڈن لندن): 10اپریل2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

172۔ مکرمہ عزیزہ بیگم صاحبہ: 15 اپریل 2021ء کو وفات پاگئیں۔ بے شمار خوبیوں کی مالک، سادہ مزاج، کم گو ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

173۔ مکرمہ تنویر بانو صاحبہ اہلیہ مکرم زبیر احمد اعوان صاحب: 16 اپریل 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔مقامی لجنہ میں سیکرٹری تربیت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

174۔ مکرمہ بشریٰ قاسم صاحبہ اہلیہ محمد جاوید صاحب: 27 اپریل 2021ء کو وفات پاگئیں۔ایک پاکباز نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

175۔ مکرم ملک محمد رفیق اعوان صاحب ابن مکرم نور محمد صاحب (جرمنی): 27 اپریل 2021ء کو وفات پاگئے۔ آپ ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہرا تعلق تھا۔

176۔ مکرم محمد نذیر صاحب ابن مستری محمد عبداللہ صاحب: 28 اپریل 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ دارالذکر میں دفتری کاموں میں معاونت کرنے کے علاوہ بطور زعیم اعلیٰ مجلس انصار اللہ خدمت کی توفیق پائی۔

177۔ مکرمہ ناصرہ پروین صاحبہ: 3مئی2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

178۔ مکرمہ غلام سکینہ صاحبہ بنت مکرم حافظ ابو ذر صاحب۔ معلم سلسلہ: 3مئی 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مقامی صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

179۔ مکرم شیخ طفر اقبال صاحب ابن شیخ محمود احمد ظفر صاحب: 6 مئی 2021ء کو وفات پاگئے۔ آپ حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی ؓکے پوتے اور مکرم نصر اقبال ظفر صاحب (مربی سلسلہ) کے والد تھے۔

180۔ مکرمہ طالعہ بی بی صاحبہ اہلیہ ملک نذر محمد صاحب مجوکہ: 12 مئی 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند،ہمدرد، ملنسار،غریب پرورایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔بہت سے احمدی اور غیر احمدی بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق پائی۔

181۔ مکرم چودھری محمد یوسف صاحب ابن مکرم رانا محمد علی صاحب: 18 مئی 2021ء کو وفات پاگئے۔ ایک شفیق اور رحم دل انسان تھے۔مربیان اور واقفین زندگی کا احترام کرتے تھے۔

182۔ مکرمہ نصرت بی بی صاحبہ اہلیہ نصراللہ صاحب: 19 مئی 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ حضرت مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت غلام احمد صاحب کی پوتی اورمکرم محمود احمد مبشر صاحب (درویش قادیان) کی بیٹی تھیں۔

183۔ مکرم ملک بشیر الدین صاحب: 23 مئی 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ حضرت شیخ ظہور الدین صاحب ؓ صحابی حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کے بیٹے تھے۔

184۔ مکرمہ شمیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم محمد شریف صاحب: 30مئی2021ء کو وفات پاگئیں۔ حضرت بوٹے خان صاحب صحابی حضرت مسیح موعودؑ کی پوتی اور مکرم منصور احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ کی والدہ نیزاسامہ ادیب صاحب مربی سلسلہ کی دادی تھیں۔

185۔ مکرمہ فرزنداں بی بی صاحبہ اہلیہ چودھری ظفر اللہ صاحب: 6 جون 2021ء کو وفات پاگئیں۔ ان کی تدفین پر مخالفین نے گاؤں میں کافی فتنہ وفساد کھڑا کیا تھا۔

186۔ مکرمہ مقبول بیگم صاحبہ اہلیہ فضل الدین صاحب: 11جون 2021ء کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت نظام دین صاحب اور حضرت طالعہ بی بی صاحبہ کی نسل میں سے تھیں۔

187۔ مکرمہ نادیہ قاضی صاحبہ بنت مکرم مسعود احمد قاضی صاحب (امریکہ): 17،16جون 2021ء کی درمیانی رات کووفات پاگئیں۔ خلافت کی فدائی، تبلیغ کے لیے ہر وقت کوشاں رہنے والی ایک نیک فطرت بچی تھی۔

188۔ مکرمہ مقبول بیگم نصرت صاحبہ اہلیہ محمد رفیع جنجوعہ صاحب: 18 جون 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ایک نیک سیرت اوردعا گو بزرگ خاتون تھیں۔

189۔ مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب ابن چودھری عنایت اللہ صاحب (ساؤتھ چیم): 20جون2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ حضرت حاجی مہردین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔

190۔ مکرمہ ریاض بانو صاحبہ: 22جون2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔بطور صدر لجنہ، سیکرٹری مال، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری دعوت الی اللہ خدمت کی توفیق پائی۔ آ پ مکرم سعید احمد بھٹی صاحب (مربی سلسلہ) کی والدہ تھیں۔

191۔ کلثوم قادر صاحبہ: 22 جون 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ حضرت ماسٹر پریل صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پڑپوتی تھیں۔بہت نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

192۔ مکرم چودھری ناصر احمد صاحب ابن مکرم چودھری بدرالدین صاحب: 23جون2021ءکو وفات پاگئے۔ کریم نگر میں ممبر اصلاحی کمیٹی کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ اسیر راہ مولیٰ بھی رہے۔انتہائی خدا ترس اور نیک فطرت انسان تھے۔

193۔ مکرم حاجی محمد ایوب صاحب: 24 جون2021ء کو وفات پاگئے۔ مکرم حسیب احمد صاحب (مربی سلسلہ ) کے والد تھے۔

194۔ مکرمہ امۃ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا لئیق احمدصاحب (ہیز یوکے): 27جون2021ء کو وفات پاگئیں۔ آپ کو نظام جماعت اور خلافت کے ساتھ گہر ی وابستگی تھی۔

195۔ مکرم چودھری سعید احمد لکھن صاحب ریٹائرڈ سٹیشن ماسٹر (کینیڈا): 28 جون2021ء کو وفات پاگئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت چودھری سکندر علی صاحب ؓ اور حضرت گوجر بی بی صاحبہ ؓ کے پوتے اور مکرم فہیم احمد لکھن صاحب (مبلغ سلسلہ کینیا) کے والد تھے۔

196۔ مکرم میر ناصر احمد صاحب: 6 جولائی 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ حضرت میر میاں میراں بخش صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے پڑپوتے تھے۔

197۔ مکرم میجر شاہد احمد صاحب(آئرلینڈ): 8جولائی2021ءکو وفات پاگئے۔مرحوم موصی تھے۔آپ نےنائب نیشنل صدر جماعت آئر لینڈ کے علاوہ نیشنل سیکرٹری تعلیم،نیشنل سیکرٹری وقف نو اور نیشنل سیکرٹری رشتہ ناطہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

198۔ مکرمہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولانا نظام الدین صاحب مرحوم (مبلغ سلسلہ )سویڈن: 10 جولائی 2021ء کو وفات پاگئیں۔ احمد نگر اور ربوہ میں بچوں کو قرآن کریم پڑھایا کرتی تھیں۔سویڈن آنے پر غیر احمدیوں کو بھی قرآن کریم پڑھاتی رہیں۔

199۔ مکرمہ خدیجہ صاحبہ اہلیہ محترم مولانا کے محمد علوی صاحب (کیرالہ انڈیا): 12 جولائی 2021ء کو وفات پاگئیں۔ آپ کے دو داماد قادیان میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔جبکہ ایک نواسہ مبلغ اور تین نواسے اس وقت جامعہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

200۔ مکرم فضل الرحمان تنولی صاحب (آسٹریلیا): 15 جولائی 2021ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے پیرا شوٹر فوجی کی حیثیت سے جنگ عظیم دوم میں حصہ لیا۔ آپ کو مانسہرہ میں اسیر راہ مولیٰ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

201۔ مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری محمد سلیمان صاحب مرحوم: 16 جولائی کو وفات پاگئیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ نے صدر لجنہ شہر کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مالی قربانی میں ہمیشہ صف اول میں رہیں۔ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، بہت ہمدرد، غریب پرور اور ہر دلعزیز خاتون تھیں۔آپ مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مربی سلسلہ (Wittlich۔جرمنی )کی والدہ تھیں۔

202۔ مکرمہ بشریٰ شرافت علی صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری شرافت علی صاحب: 17جولائی 2021ءکو وفات پاگئیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ کے دادا اور نانا دونوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے تھے۔آپ نے محلہ کی لجنہ میں سیکرٹری تحریک جدید کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

203۔ مکرم فاروق احمد بسراء صاحب ابن مکرم منظور حسین بسراء صاحب: 18 جولائی 2021ءکو وفات پاگئے۔آپ تعلیم وتدریس کے شعبہ سے منسلک تھے۔ بہت غریب پرور، ہمدرد اور ایک نیک فطرت انسان تھے۔آپ ڈاکٹر وقار منظور بسراء صاحب کے بھائی تھے۔

204۔ مکرمہ سیدہ خاتون صاحبہ اہلیہ میاں عبدالمجید جنجوعہ صاحب: 20 جولائی 2021ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔محترمہ سیدہ امۃ الباسط صاحبہ(بی بی باچھی) کی دودھ شریک بہن تھیں۔صوم وصلوٰۃ کی پابند اورباقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی بھی توفیق پائی۔

205۔ مکرم چودھری محمد الیاس منور صاحب (کینیڈا): 21 جولائی 2021ء کو وفات پاگئے۔ ریٹائر منٹ کے بعد دفتر صدر عمومی میں وقف کر کے کام کرتے رہے۔

206۔ مکرمہ سودہ صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الرحمٰن صاحب (کیرالہ۔انڈیا): 22جولائی 2021ءکو وفات پاگئیں۔مرحومہ مکرم شمس الدین صاحب مربی سلسلہ کبابیر کی والدہ تھیں۔

207۔ مکرم شہرائے عالم صاحب (کلکتہ انڈیا): 24 جولائی 2021ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ صوبہ مغربی بنگال کے پرانے احمدیوں میں سے تھے۔صوم وصلوٰۃ کے پابند، تہجد گزار، دعاگوایک نیک اور خاموش طبع انسان تھے۔

208۔ مکرم ادریس احمد ڈوگر صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب: 24 جولائی 2021ء کو ایک ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے۔ آپ 2019ءسے بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق پارہے تھے۔

209۔ مکرم عاشق حسین صاحب: 28جولائی2021ءکو وفات پاگئے۔مرحوم موصی تھے۔ آپ نے خود ربوہ آ کر بیعت کی تھی۔ اپنے شوق سے قرآن کریم سیکھا اور پھر تواتر سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، دعا گو اور نیک فطرت انسان تھے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button