یورپ (رپورٹس)

سالانہ اجتماع 2021ء مجلس انصار اللہ ڈنمارک

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو اپنا سالانہ اجتماع حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے مورخہ 28؍اگست 2021ء کو مسجد نصرت جہاں، کوپن ہیگن میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔ گذشتہ سال کووڈ 19کی پابندیوں کی وجہ سے یہ اجتماع منعقد نہ ہوسکا۔

افتتاحی اجلاس

اجتماع کا آغاز پروگرام کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے محترم امیر صاحب ڈنمارک کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد خاکسار (صدر مجلس انصار اللہ) نے انصار اللہ کا عہد دہرایا۔ نظم کے بعد محترم امیر صاحب نے انصار سے خطاب کیا اور دعا کروائی ۔ افتتاحی اجلاس کے بعد ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔ یہ تقریب مسجد سے ملحقہ ناصر ہال میں منعقد کی گئی تھی۔

علمی و ورزشی مقابلہ جات

ریفریشمنٹ کے بعد علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں تلاوت، نظم، تقریر، تقریر فی البدیہہ، حفظ قرآن اور کوئز شامل تھے۔ دوپہر ڈیڑھ بجے نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں جس کے بعد ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔

اختتامی تقریب

شام چار بجے اختتامی تقریت منعقد کی گئی جس میں تلاوت کے بعد خاکسار نے مجلس کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔بعد ازاں محترم امیر صاحب نے مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور دعا کروائی۔

الحمد للہ یہ اجتماع کامیاب رہا۔ اللہ تعالی تمام شاملین اور کارکنان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ صدر مجلس انصار اللہ ڈنمارک)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button