کچھ جامعات سےیورپ (رپورٹس)

مقابلہ تلاوت قرآن کریم۔ جامعہ احمدیہ جرمنی

(حامد اقبال۔شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 29؍ستمبر 2021ء کو جامعہ احمدیہ جرمنی کے سال 22-2021ء کا پہلا علمی مقابلہ ’’تلاوت قرآن کریم‘‘ منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم برہان الدین صاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم رضوان اللہ سندھو صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔

اس مقابلہ تلاوت میں 13 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم رحمت اللہ بندیشہ صاحب، مکرم شمس اقبال صاحب اور مکرم نوید الظفر صاحب نے ادا کیے۔ مقابلہ کے اختتام پر مکرم رحمت اللہ بندیشہ صاحب منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےتلاوت قرآن کی اہمیت کے بارےمیں بتایا اور پوزیشن حاصل کرنےوالے طلبہ کا اعلان کیا۔ آج کے مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم حافظ احتشام احمد صاحب درجہ خامسہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم نعمان احمد صاحب درجہ ثانیہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم یونس یوسف صاحب درجہ اولیٰ نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button