اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

سانحہ ارتحال

٭…حافظ مزمل احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ کونگو کنشاسا اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے بہنوئی مکرم کاشف علی صاحب مربی سلسلہ وکالت تصنیف کی والدہ صاحبہ 4ماہ کی علالت کے بعد بعارضہ کینسر 6؍ اکتوبر2021ء کو ربوہ میں وفات پاگئی ہیں۔انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحومہ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔نیک، بااخلاق، ملنسار، پابند صوم و صلوٰۃ اورتہجدگزارخاتون تھیں۔عہدیداران اور مربیان کا بہت احترام کرنے والی اور خلافتِ احمدیہ کی فدائی اورعاشق تھیں۔ خلافت کا ادب اور پیار ان کو ایم ٹی اے کے سامنے ہمیشہ بٹھائے رکھتا تھا۔ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکا خطبہ جمعہ تو بہت ہی باقاعدگی اور اہتمام سے سنتی تھیں اور نشرِ مکرر پر دوبارہ سنتی تھیں اور چینل بدلنے نہیں دیتی تھیں۔ باوجود انگریزی نہ جاننے کے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے پروگرامز یا خطابات جو انگریزی میں بھی ہوتے ایسے ہی اہتمام سے سنتیں جیسے کہ اردو خطابات کو۔

مرحومہ کی نماز جنازہ مورخہ 7؍ اکتوبر 2021ء کو بہشتی مقبرہ نصیرآباد ربوہ میں پڑھائی گئی اور تدفین کے بعد دعا ہوئی۔آپ نے پسماندگان میں شوہر مکرم محمد اشرف صاحب کے علاوہ 5بیٹے اور 3بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔ ان کے ایک بیٹے کاشف علی صاحب مربی سلسلہ وکالت تصنیف شعبہ فارسی میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔جبکہ ایک بیٹی صوبیہ اشرف صاحبہ اہلیہ ناصر محمود صاحب مربی سلسلہ کینیا کے ہمراہ میدانِ عمل میں ہونے کی وجہ سے جنازے میں شامل نہیں ہوسکیں۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اعلان ولادت

٭…مکرم طارق احمد رشید صاحب مبلغ سلسلہ جزائر فجی تحریر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل اور رحم کے ساتھ یکم اکتوبر 2021ء کو عزیزم محمد حلیم خان ابن محترم محمد علیم خان صاحب اور عزیزہ تاشفہ طارق مقیم سڈنی آسڑیلیا کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز نے از راہ شفقت نومولود کا نام احسن رقیم خان تجویز فرمایا ہے۔ بچے کے دادا محترم محمد علیم خان فجی کے ابتدائی احمدی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے داد حاجی محمد رمضان خان نے پوری تحقیق کے بعد 1961ء میں فجی سے ربوہ جاکر حضرت مصلح موعود نوّر اللہ مرقدہ کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ کر خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت اقدس میں فجی میں مبلغ بجھوانے کی درخواست کی تھی۔ بچے کے پڑنانا محترم رشید احمد طارق صاحب مرحوم وقف جدید کے ابتدائی معلمین میں شامل تھے۔ آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے تادم آخر سلسلہ کی خدمت میں مصروف رہے اور اپنے تین بیٹوں کو وقف کرنے کی توفیق پائی۔

احبابِ جماعت کی خدمت دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولاکریم نومولود کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ نیک، خادم دین اور قرۃ العین بنائے۔

٭…مکرم عبد الصبور خان صاحب ملائیشیا سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے خاکسار کے بڑے بیٹے نبیل احمد خان اور بہو رمشا کنول چیمہ صاحبہ کو 29 مئی 2021ء کو ملائیشیا میں پہلے بیٹے عارب احمد خان سے نوازا ہے۔ بچہ مکرم عبد الرشید خان صاحب آف خوشاب اور حضرت مولوی فتح دین صاحبؓ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہے۔ اسی طرح ننہیال کی طرف سے مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ میرپور سندھ کا نواسہ ہے۔ بچہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچے کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور خادم دین بنائے۔ آمین۔

٭…طاہراحمدظفرصاحب ابن حضرت مولانا ظفرمحمدظفر صاحبؓ مرحوم صدر جماعتWittlich حال مقیم جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰٰ نے اپنے فضل سے عزیزم اعجازمبشراحمدظفربلوچ(وقف نو)ریجنل قائدNordrheinاوربہو عزیزہ طیبہ ظفر بلوچ صاحبہ حال مقیم جرمنی کومورخہ29؍اپریل

2021ءکوپہلےبیٹےسےنوازاہے۔بچےکانام آیان احمد ظفرتجویز ہوا ہے۔نومولود اللہ تعالیٰ کے فضل سےوقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔الحمدللہ

نومولودمکرم مجیداللہ خان بلوچ صاحب سابق صدر جماعت دارالعلوم غربی حلقہ ثناءربوہ کا نواسہ اور خاکسار کا پوتا ہے احباب جماعت سے عزیزم آیان احمد ظفر کے لیےدعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ نومولودکو باعمر،صالح،خادم دین،خلیفۂ وقت کی اطاعت کرنےوالا،نافع الناس وجود اور والدین کے لیےقرۃالعین بنائے۔ آمین

درخواستہائے دعا

٭…مکرم ارشد محمود خان صاحب، گلاسگو، سکاٹ لینڈ سے تحریر کرتے ہیں کہ، خاکسار کی بہت پیاری پھوپھو محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ (والدہ مکرم فضل عمر ڈوگر و مکرم فاتح احمد ڈوگرآف وانڈزورتھ) پتے کی پتھری اور دوسرے عوارض کی وجہ سے کچھ دنوں سے بہت علیل ہیں اور لندن کے سینٹ جارجز ہسپتال میں داخل ہیں۔ کمزوری کی وجہ سے ڈاکٹر سرجری نہیں کررہے اور دواؤں سے علاج جاری ہے مگر افاقہ نہیں ہورہا۔

مزید برآں خاکسار کے بڑے بھائی مکرم طارق محمود خان مقیم کراچی بوجہ کووڈ کے کافی بیمار اور کمزور ہیں۔ کل سے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پی این ایس شفا ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے اور حالت تشویشناک ہے۔ سب احباب سے درددل کے ساتھ دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ ان دونوں کو کامل شفا عطا کرے۔ آمین

٭…مکرم صبغت اللہ چودھری صاحب کارکن وکالت اشاعت ترسیل لندن تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی نانی جان محترمہ امۃ السلام صاحبہ اہلیہ محمد صدیق صاحب مرحوم پاکستان میں کچھ عرصہ سے دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے کمزوری و بے چینی ہے۔

احباب جماعت سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ اور صحت و تندروستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے نیز بیماری کی ہرپیچیدگی سے محفوظ رکھے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button