امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ارجنٹائن کی موسم سرما کے حوالہ سے خدمت خلق مہم

(مروان سرور گل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ارجنٹینا)

جون سے ستمبر کا عرصہ ارجنٹائن میں موسمِ سرما کا وقت ہے۔ ملک کے موجودہ معا شی حالات کےپیشِ نظر لوگوں کی ایک بڑی تعداد غربت میں زندگی بسر کر رہی ہے اور سردی کےخلاف اپنی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر سکتے۔ “حب الوطن من الایمان” کے ار شاد کے مطابق امسال جماعت احمدیہ ارجنٹائن کو پہلی مرتبہ موسم سرما کے حوالہ سےایک مہم منعقد کرنے کی توفیق ملی اور گزشتہ تین ماہ کے عرصہ میں 600کمبل آٹھ مختلف مقامات میں تقسیم کیے گئے ۔‘ ‘محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں’’ کے موٹو کے تحت اسلام کی تعلیمات کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مختلف لوکل اخبارات اور چینلز نے بھی ہماری اس مہم کو سراہا۔ ان علاقوں کی عوام اور سیاستدانوں نے بھی ہماری ان بے لوث خدمات کا اعتراف کیا اور اس ذریعہ سے ان تک اسلام احمدیت کی حقیقی تعلیمات کا پیغام پہنچا۔ الحمدللہ

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button