اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

٭…طاہرمحمود کلہ صاحب زعیم انصارللہ آلٹثٹیٹن و سانکٹ گالن Abtwil SGسوئٹزرلینڈ سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی دختر عزیزہ امۃ الرفیق (واقفہ نو) کا نکاح ہمراہ عزیزم خرم عظیم ہاشمی ابن مکرم زبیر احمد ہاشمی (حسن سکوائر کراچی) حال مقیم جرمنی سے بروز اتوار مورخہ 18؍جولائی2021ء کوبعد از نمازِمغرب مسجد خلیل میں پڑھا گیا۔

مؤرخہ25؍ستمبر2021ء بروز ہفتہ شادی کی تقریب سوئٹزرلینڈکے شہر باسل میں ہوئی ۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور منظوم کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہوا جس کے بعد نیشنل امیر جماعتِ احمدیہ سوئٹزرلینڈمحترم ولید طارق تارنتسر صاحب نے ازدواجی زندگی کے ضمن میں قرآن و حدیث کی روشنی میں حاضرین و نوبیاہتا جوڑے کو قیمتی نصائح سے نوازا۔ بعدازاں مہمانوں کی خدمت میں طعام پیش کیاگیا اور محترم نیشنل امیرصاحب نےرخصتی کی دُعا کروائی۔

احبابِ سے درخواستِ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو ہر دو خاندان کے لیے ہرلحاظ سے بابرکت فرمائے۔ نوبیاہتا جوڑے کو ازدواجی زندگی میں ہمیشہ شاد و آباد رکھے، دین و دنیا کی نعمتوں، صالح اور خادم دین نسل سے نوازے۔ آمین

٭…مکرم عبدالمنان صاحب برطانیہ سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی پیاری بیٹی عزیزہ نداء السلام کی تقریب رخصتانہ مؤرخہ 13؍اکتوبر 2021ءکوربوہ، پاکستان میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کےمنظوم کلا م سے ہوا بعدازاں مہمانوں کی خدمت میں طعام پیش کیاگیا اور دعا کے ساتھ رخصتی عمل میں آئی ۔ اگلے دن بچے کی طرف سے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیاگیا ۔

بچی کا نکاح مؤرخہ 13؍ دسمبر2020ء کوہمراہ عزیزم محمد مطیع اللہ درانی ابن مکرم ومحترم مظفر احمد درانی صاحب سے بعوض ایک لاکھ چوبیس ہزار روپیہ حق مہر پر پڑھاگیا تھا ۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ مولا کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لیے ہر لحاظ اور جہت سے بہت بابرکت فرمائے نیز اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والااور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے ۔ آمین

٭…٭…٭

سانحہ ارتحال

٭…ناصراحمد طاہر صاحب مربی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم عبدالستار صاحب ولد عبدالرحیم صاحب مورخہ 6؍ اکتوبر 2021ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ 18؍ مارچ 1943ء کو بٹالہ کے قریب گاؤں تلونڈی جھنگلاں ضلع گورداسپور میں پیداہوئے۔2007ء میں موسے والا ضلع سیالکوٹ سے ہجرت کرکے نصیرآبادمسرور ربوہ میں رہائش پذیر ہوئے۔ وفات کے وقت کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔مرحوم پنجوقتہ نمازوں کے پابند تھے۔ملنساز اور مہمان نواز تھے۔حلقہ احباب کافی وسیع تھا۔بہادراورنڈرانسان تھے۔ مرحوم کو 1976ء میں اپنے والد کی شہادت کے بعد کچھ عرصہ اسیر راہ مولیٰ ہونے کا شرف بھی حاصل ہواتھا۔مرحوم نے اپنے پیچھے چاربیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کاسلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین ۔

٭…عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصاراللہ ساؤتھ ریجن یوکے اعلان کرتے ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ فرحت مبین صاحبہ (زوجہ مکرم مبین احمد ظفر صاحب آرکیٹیکٹ) کی خوشدامن محترمہ سلمیٰ حمید صاحبہ اہلیہ مکرم حمید احمد ظفر صاحب (ریٹائرڈ چیف انجینئر واپڈا) آف لاہور ٹیک سوسائٹی، 20؍ اکتوبر 2021ءکو 79سال کی عمر میں وفات پاگئیں ہیں۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔آپ خدا کے فضل سے موصیہ تھیں۔ اسی روز آپ کا جنازہ و تدفین بہشتی مقبرہ نصیر آباد میں ہوئی۔

آپ مکرم شیخ محمد احمد مظہر صاحب (سابق امیر فیصل آباد) ابن حضرت منشی ظفر احمد صاحب ظفرؓ (صحابی حضرتِ مسیح موعود علیہ السلام) کی بہو اور مکرم شیخ مظفر احمد ظفر صاحب کی بھابھی تھیں۔آپ نہایت نیک سیرت، بااخلاق، عبادت گزار، نظام جماعت کی پابند اور خلافت احمدیہ کی شیدائی خاتون تھیں۔ احباب سےدرخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت اور رحم کاسلو ک فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین ۔

٭…٭…٭

اعلان ولادت

٭…عطیۃ الجبار صاحبہ انگلستان سے تحریر کرتی ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بے پایاں فضل کے ساتھ 11؍اکتوبر 2021ء کو ہماری پیار ی بیٹی سحرش محمود اور داماد وجاہت احمد طاہر مقیم میلبرن ،آسٹریلیا کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔بچہ کا نام زوہان طاہر تجویز ہوا ہے جو کہ وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے۔نومولودمکرم بشارت احمد صاحب 98شمالی سرگودہا کا پوتا ،مکرم محمود احمد طلحہ مربی سلسلہ واستاذ جامعہ احمدیہ یوکے کا نواسہ اور مکرم مبارک احمد خالد مرحوم سابق مینیجر وپبلشر رسالہ تشحیذ الاذہان وخالد کا پڑنواسہ ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولیٰ کریم نومولود کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔نیک اور خادم دین بنائے اور والدین کے لیے قر ۃ العین ہو۔ آمین

٭…عمران احمد صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ

اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو مورخہ 26 ستمبر2021ء کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام انیق احمد تجویز ہوا ہے۔ نومولود مکرم منور احمد شاہد صاحب آف واہ کینٹ کا پوتا جبکہ مکرم خالد منصور صاحب آف واہ کینٹ کا نواسہ ہے۔ خاکسار کی بڑی بیٹی عزیزہ ثمرین عمران تین سال کی ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کو نیک،صالح اور خادم دین بنائے اور صحت و تندرستی والی درازعمرعطا کرے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button