افریقہ (رپورٹس)

گھانا کے Akim Oda زون میں Osenase یتیم خانہ کے لئے عطیہ جات

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ یکم اگست 2021ء کو گھانا کے اکیم اوڈاں زون کے مقام اوسےناسے (Osenase) کے یتیم خانہ میں شعبہ خدمت خلق کے تحت عطیہ جمع کرانے کا انتظام کیا گیا۔ یہ یتیم خانہ گھانا کے ایسٹرن ریجن کے شہر اسامنکسی کے قریب واقع ہے۔ اس یتیم خانہ میں 20بچے ہیں جن میں سے 3یونیورسٹی میں، 2ووکیشنل اداروں میں، 4سیکنڈری سکول میں جبکہ باقی بچے پرائمری سکول کی مختلف کلاسوں میں پڑھتے ہیں۔

جماعتی وفد (جو کہ زونل عاملہ کے بعض ممبران اور زونل مشنری صاحب پر مشتمل تھا) نے جمع شدہ عطیات اور تحائف یتیم خانہ کی انتظامیہ کو دیے۔ ان تحائف میں اشیائے خورونوش مثلاً چاولوں کے تھیلے، کوکنگ آئل اور مشروبات شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جوتوں کے جوڑے، صابن وغیرہ، ہینڈ سینیٹائزرز اور ٹشوپیپرز بھی ان کو دئیے گئے۔ اس کے علاوہ ریویو آف ریلیجنز کے بعض شمارے بھی ان کو دیے گئے۔ مزید برآں ایک ہزار گھانین سی ڈی نقد بھی بطور عطیہ دیا گیا۔

یہ تحائف اور عطیات دینے کے بعد ناظم صاحب خدمت خلق، قائد علاقہ اور زونل مشنری صاحب نے بچوں کو نصائح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عاجزی و انکساری سے زندگی گزارنی چاہیے اور بڑوں کے تابع فرمان رہنا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یتیم خانہ کی انتظامیہ کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ اور ان کو نصائح کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یتیم خانہ چلانا نہایت مشکل ہے تاہم بچوں کے ساتھ ہمیشہ صبر و حوصلہ کے ساتھ برتاؤ کرنا چاہیے۔ اس چیز کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے کہ یہ کام کرنے والے اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمتیں کے وارث بنتے ہیں۔

یتیم خانہ کی انتظامیہ نے عطیات اور تحائف کی وصولی پر جماعتی وفد کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اور یہ خواہش کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے نیک اقداما ت میں اس یتیم خانہ کو یاد رکھا جائے گا۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جنہوں نے اس کارخیر میں حصہ لیا اپنے فضل سے جزاء خیر عطاء فرمائے اور آئندہ بھی ایسی بے لوث نیکیاں کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button