اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

سانحہ ارتحال

٭… شمشاد احمد ناصر صاحب مبلغ سلسلہ امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ مکرم و محترم امتیاز احمد راجیکی صاحب امریکہ میں وفات پا گئے ہیں ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

آپ حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کے پوتے اور حضرت مولوی برکات احمد راجیکی صاحب واقف زندگی درویش کے اکلوتے صاحبزادے تھے۔ آپ کے والد مولوی برکات احمد راجیکی صاحب ناظر امور عامہ، امور خارجہ، قائم مقام صدر خدام الاحمدیہ اور قائم مقام امیر مقامی کی خدمات پر مامور رہے اور 45سال کی عمر میں جوانی میں ہی وفات پا گئے تھے اس وجہ سے امتیاز راجیکی صاحب کو قادیان سے ربوہ اپنے دادا حضرت مولانا غلام رسول صاحبؓ راجیکی کی سرپرستی میں پرورش پانے کا موقع بھی ملا۔ امتیاز راجیکی صاحب نہایت سادہ طبیعت ، خاموش طبع اور علم دوست انسان تھے۔ آپ خلافت احمدیہ سے محبت رکھنے والےاور سلسلہ کی بے لوث خدمت بجا لانے والے تھے ۔ آپ نے ایک بیٹا مکرم منور احمد صاحب راجیکی اور اہلیہ یادگار چھوڑے ہیں۔

احباب سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرماتے ہوئے ان کےدرجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین۔

درخواست ہائے دعا

٭…عبدالہادی قریشی صاحب مربی سلسلہ سیرالیون تحریرکرتے ہیں کہ میرے والدین محترم عبدالرشید قریشی صاحب اور والدہ محترمہ نصیرہ رشید صاحبہ بعارضہ کورونا بیمار ہیں۔ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جلد مکمل صحت سے نوازے اور ہر پیچیدگی اور پریشانی سے محفوظ رکھے اور صحت و سلامتی والی لمبی فعال زندگی سے نوازے ۔ آمین

٭… چودھری ناز احمد ناصر صاحب (دفتر ایڈیشنل وکالت تبشیر لندن) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی ہمشیرہ نسبتی مکرمہ عابدہ چودھری صاحبہ ان دنوں شدید علیل ہیں۔ دو اڑھائی ہفتے ہسپتال میں داخل رہیں لیکن صحت میں بہتری نہ آنے کے بعد گھر بھیج دی گئی ہیں۔ احباب جماعت سے کامل شفا یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلانِ ولادت

٭…عبدالنورصاحب مبلغ سلسلہ ریجن ساں پیدرو وایسیاآئیوری کوسٹ مغربی افریقہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے مورخہ 25؍ اکتوبر 2021ء بروز سوموار خاکسار کو دوسری بیٹی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔جو وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولودہ کا نام تاشفہ نور عطا فرمایا ہے۔ بچی مکرم عبدالشکور صاحب راولپنڈی کی پوتی جبکہ مکرم شاہد احمد مرحوم گلشن اقبال کراچی کی نواسی ہے۔

احباب ِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے، دین و دنیا کے اعلیٰ حسنات عطا کرے۔ نیک،صالحہ و خلافت کی خادمہ بنائے نیز والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button