نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِجنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 11؍اکتوبر 2021ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ گوہر سُلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم فضل الرحمٰن خان صاحب مرحوم (سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی ۔حال یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 15مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ گوہر سُلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم فضل الرحمٰن خان صاحب مرحوم( سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی۔ حال یوکے)

7 اکتوبر 2021ء کو79 سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ مکرم ڈاکٹر محمد زُبیر صاحب آف پارہ چنار کی بیٹی تھیں۔ انتہائی نیک ، دعا گو ، دیندار، نما ز روزہ کی پابند، قُر آنِ کریم کی باقاعدہ تلاوت کرنے والی اور خلافت کیساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون تھیں۔ آپ کے شوہر جب امیر ضلع راولپنڈی تھے تو آپ نے ہمہ وقت ان کی ہر معاملہ میں خدمت اور سپورٹ کی۔ اپنے حلقہ میں لجنہ کی سیکرٹری خدمت خلق کے طور پر خدمت کی توفیق پائی ۔ گھر میں کام کرنے والے ملازمین کا بہت خیال رکھا کرتی تھیں۔ 2005ء میں جب پاکستان میں زلزلہ آیا تو لجنہ ممبرات کےساتھ ملٹری ہسپتال جاکر مریضوں کی تیمارداری اور خدمت کرتی رہیں۔بہت باہمت خاتون تھیں۔ کینسر کی مریضہ تھیں لیکن آخری وقت تک بہت ہمت اور حوصلہ سے اس کا مقابلہ کیا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں 4 بیٹے اور2 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم عطا ء القدوس صاحب آجکل ریجنل امیر اسلام آباد (یوکے) کے طور پر اور ایک بیٹے مکرم ڈاکٹر حبیب الرحمان صاحب بحیثیت صد ر جماعت ریجائنا (کینیڈا )خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکرم عبد المنان قریشی صاحب ابن مکرم قریشی عبداللطیف صاحب (کینیڈا)

13جنوری 2019ء کو 89سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم جماعت کینیڈا کے ابتدائی ممبران میں سے تھے ۔مانٹریال میں آپ کا گھر جماعت کا سب سے پہلا نماز سنٹر تھا۔آپ نہایت خوش مزاج ، خوش اخلاق ،مہمان نواز ،ضرورت مندوں کا خیال رکھنے والے ایک ہمدرد اور مخلص انسان تھے۔خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہرا تعلق تھا۔تمام مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے ۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم عبدا لماجد قریشی صاحب بطورلوکل امیر جماعت Mississauga اور دوسرے بیٹے مکرم عبد الرزاق قریشی صاحب بطور ریجنل امیر Atlantic (کینیڈا) خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ آپ مکرم فرحان احمد حمزہ قریشی صاحب (مربی سلسلہ، جامعہ احمدیہ کینیڈا) کے دادا تھے ۔

2۔مکرم ڈاکٹر محمد زبیر خان رانا صاحب ) ابن چوہدری محمد یعقوب صاحب (بورن متھ ۔ یوکے)

23اگست2021ء کو83سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے پاکستان آرمی میں کیپٹن کی حیثیت سے 1965ءکی جنگ میں اگلے مورچوں پر جا کر زخمی فوجیوں کی خدمت کی اور تمغۂ جنگ حاصل کیا۔ 1967ء میں یو کے آئے۔ مرحوم FRCP ڈاکٹر تھے ۔ آپ کوبہت سے احمدی ڈاکٹروں کی اس شعبے میں مدد اور راہنمائی کی توفیق ملی۔6سال تک آپ احمدیہ مسلم ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (یوکے)کے صدر رہے۔ 1990ءمیں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے ارشاد پر آپ نے غانا اور چند دیگر افریقن ممالک کا دورہ کیا تاکہ وہاں پر قائم میڈیکل سنٹرز کو سپورٹ کر سکیں۔ ہیومینٹی فرسٹ کے تحت 2004ءمیں انڈونیشیا اور 2005ءمیں کشمیر اور پاکستان کے زلزلہ کے بعض کیمپوں میں خدمت کی توفیق پائی ۔ مرحوم کو ایک مرتبہ حج بیت اللہ اور تین مرتبہ عمرہ کی سعاست نصیب ہو ئی۔ بورن متھ میں لمبا عرصہ بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق پائی۔ مر حوم انتہائی نیک ، دیندار، نما ز و روزہ کے پابند اور خلافت کیساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے بزرگ تھے۔ مرحوم اللہ تعا لیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ مکرم خالد سیف اللہ خان صاحب مرحوم سابق نائب امیر جماعت آسٹریلیا کے بھائی تھے۔

3۔مکرمہ فرحت وڑائچ صاحبہ اہلیہ مکرم چودھری عبدالقدوس صاحب مرحوم (کینیڈا)

3ستمبر2021ءکو 87سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے میاں 25سال سندھ میں جماعتی سٹیٹس میں بطور مینیجر کام کرتے رہے ۔مرحومہ کو مختلف مجالس میں صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق ملی ۔ شوہر کی وفات کے بعد1991ءمیں چاروں بیٹوں کو لے کر کینیڈا چلی گئیں ۔قرآن کریم سے عشق تھا ۔ ہمیشہ بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔صوم وصلوٰۃ کی پابند ، تہجد گزار ، نہایت دعا گو ، متوکل علی اللہ اور خلفاء کی ہر تحریک پر لبیک کہنے والی ایک مخلص خاتون تھیں۔خلافت سے بے انتہا عشق تھا۔آپ مکرم عبدا لحمید وڑائچ صاحب( صدر مجلس انصار اللہ کینیڈا )کی والدہ اور مکرم چودھری نصیر احمد صاحب (سیکرٹری مجلس کارپرداز ربوہ ) کی ساس تھیں ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

4۔مکرم تنویر احمد خان صاحب ابن مکرم محمد صدیق خان صاحب( اسلام آباد)

6 ستمبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ نے ربوہ ، لاہور اور اسلام آباد میں متعدد تنظیمی اور جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔حلقہ کیولری گراؤنڈ لاہور میں سیکرٹری وقف نو کی حیثیت سے بھرپور کام کیا اور اس حلقہ کو ایک مثالی حلقہ بنایا۔ ملازمت کے بعد کمپنی سے ریٹائرڈ ہوئے تو جو رقم ملی اس کا دسواں حصہ یہ کہہ کر سیکرٹری مال کو بھجوادیا کہ باقی کام تو ہوتے رہیں گے سب سے پہلے خداتعالیٰ کا حصہ الگ کرنا لازم ہے۔تہجد اور نمازوں میں باقاعدہ تھے اور بچوں کو بھی ہمیشہ بار بار اس کی تلقین کرتے رہتے تھے۔اپنی بہوؤں کے ساتھ ہمیشہ بیٹیوں والا سلوک رکھا ۔ مربیان سلسلہ اور واقفین زندگی کا بہت احترام کرتے تھے۔ ۔ آپ بہت سی خوبیوں کے مالک ایک نیک، مخلص اور انتہائی محنتی ، خوش مزاج، ہنس مکھ اور دلی ہمدردی رکھنے والے شفیق وجود تھے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5بیٹے شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹےمکرم احسان احمد خان صاحب مربی سلسلہ آج کل ریسرچ سیل ربوہ میں خدمت بجالارہے ہیں۔

5۔مکرم اکرام اللہ صاحب ابن مکرم احسان اللہ صاحب (ربوہ )

25ستمبر 2021ء کو75سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے ۔ باجماعت نمازوں اور چندوں کی ادائیگی میں ہمیشہ مستقل مزاج رہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اورچار بیٹیاں شامل ہیں ۔آپ کے بڑے بیٹے مکرم عطاء الکریم صاحب واقف زندگی ہیں اور اس وقت نائب وکیل المال اول تحریک جدید کے طورپر خدمت کی توفیق پارہے ہیں ۔ آپ مکرم ڈاکٹر سمیع اللہ طاہر صاحب (واقف زندگی ۔احمدیہ مسلم ہسپتال لیگوس ۔نائیجریا) کے بھائی تھے۔

6۔ مکرم ملک تنویر احمد خان صاحب (سابق کارکن کمیٹی کفالت یکصد یتامیٰ ربوہ )

یکم اپریل 2021ء کو 70 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، دعا گو،سادہ مزاج ، خاموش طبع ،نفاست پسند ایک نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے ۔ جماعتی کاموں کو پوری محنت اور دیانت داری سے سرانجام دیتے تھے۔ خلافت کے حقیقی عاشق تھے۔ کفایت شعاری آپ کا اعلیٰ خلق تھا۔آپ نے اولاد کی بہترین تربیت کی۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

7۔مکرمہ علیم النساء صاحبہ(Hannover ۔جرمنی)

19 اکتوبر 2019ء کو 84سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔ مرحومہ باقاعدگی کے ساتھ اپنا چندہ ادا کرتی تھیں اور اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

8۔مکرم نذیر احمد چٹھہ صاحب(چک نمبر5 ۔احمد آباد۔گلارچی۔سندھ)

21 ستمبر 2021ء کو 90 سال کی عمر میںوفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم بہت سی خوبیوں کے مالک، صوم وصلوٰۃ کے پابند ایک نیک، مخلص اور باوفا انسان تھے۔ خلافت سے گہرا عقیدت اور محبت کا تعلق تھا۔مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔آپ مکرم غلام احمد خادم صاحب (مربی سلسلہ۔نارتھ ویلز) کے والد تھے۔

9۔مکرمہ سیدہ رفیقہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد رشید قریشی صاحب مرحوم (لاہور)

24 ستمبر 2021ء کو 82 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نہایت ہمدرد ، خوش اخلاق ، نمازوں کی پابند ،خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھی اور حصہ جائیداد اپنی زندگی میں ہی ادا کردیا تھا۔

10۔ مکرم محمد سلیم اختر صاحب (جرمنی)

14 جون 2021ء کو 62سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے ،چندوں میں باقاعدہ ، بہت سی خوبیوں کے مالک ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

11۔مکرم ملک بشیر احمد صاحب (عرف باؤ )ابن مکرم ملک عزیز احمد صاحب مرحوم (سابق اکاؤنٹنٹ رائس ملز احمد نگر و شہاب رائس ملز ربوہ )

7 ۔اکتوبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ ربوہ کے پرانے مکینوں میں سے تھے ۔ربوہ میں اپنے محلہ کے امام الصلوٰۃ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔مرحوم موصی تھے۔آپ کے بیٹے مکرم ملک غلام احمد صاحب (مربی سلسلہ) غانا میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں ۔

12۔ مکرمہ منصورہ بیگم صاحبہ (اہلیہ مکرم چودھری رفیق احمد صاحب کاہلوں ۔ ضلع میر پور خاص۔ سندھ)

28 اگست 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ بے حد خوبیوں کی مالک ، صوم وصلوٰۃ کی پابند، انتہائی نرم مزاج، غریب پرور، کثر ت سے صدقہ وخیرات کرنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔خلافت سے والہانہ عقیدت کا تعلق تھا۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ مکرم نصیر الدین انجم صاحب (مربی سلسلہ ربوہ) کی بہن تھیں ۔

13۔ مکرم اعجاز اللہ صاحب ابن مکرم احسان اللہ صاحب(میونسپل کالونی۔جڑانوالہ)

9مئی 2021ء کو 70 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے 1990ءسے 2019ء تک بطور صدر و امیر جماعت جڑانوالہ خدمت کی توفیق پائی ۔ پنجوقتہ نمازوں کی ادائیگی اور تہجد کی باقاعدگی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ۔ انتہائی سادہ اور دھیمے مزاج کے حامل انسان تھے۔ چندہ جات میں باقاعدہ اور مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہے ۔ خلافت کی دل سے اطاعت کرنے والےایک عاجز اور مخلص انسان تھے۔ جڑانوالہ میں بیت النور کے لیے پلاٹ عطیہ کرنے کی توفیق پائی ۔ شروع میں سب سے پہلے گھر میں ڈش لگوائی اور تقریباً تمام احباب ان کے گھر میں ہی خطبہ جمعہ سنتے تھے۔ اس وجہ سے شرپسندوں نے ایک بار ان پر حملہ بھی کیا جس سے آپ زخمی ہوگئے۔

14۔مکرم محمد امیر صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب (ربوہ)

22 اپریل 2021ء کو85سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم اپنی فیملی میں پہلے احمدی تھے۔ احمدیت قبول کرنے کی وجہ سے آپ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ تہجد ، پنجوقتہ نمازوں اور قرآن کریم کی تلاوت میں باقاعدہ تھے۔

15۔مکرمہ سلیمہ طاہر صاحبہ اہلیہ مکرم سمیع اللہ خان صاحب(ربوہ)

9،8ستمبر 2021ء کی درمیانی رات کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ شادی سے پہلے اپنے محلہ کی سیکرٹری تحریک جدید کے ساتھ بطور اسسٹنٹ بڑے اخلاص کے ساتھ چندہ اکٹھا کیا کرتی تھیں۔ لجنہ ہال ربوہ میں وقف عارضی کی بھی توفیق پائی ۔قرآن کلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتی تھیں۔

٭…٭…٭

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 14؍اکتوبر 2021ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم منور احمدصاحب (Carshalton۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 05مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرم منور احمدصاحب (Carshalton ۔یوکے)

11 اکتوبر2021ء کو85 سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ مکرم چودھری رشید احمد صاحب مرحوم (سابق امیر جماعت چونڈہ )کے بیٹے تھے۔ پیشہ کے لحاظ سے ٹیچر تھے ۔ انہیں ربوہ، سیرالیون اور نائیجیریا میں لمبا عرصہ تک احمدیہ سکولوں میں پڑھانے کی توفیق مِلی۔مرحوم انتہائی نیک ،دُعا گو ،نماز روزہ کے پابند ، شریف النفس، منکسر المزاج ،التزام کیساتھ تلاوت قُر آن کریم کرنے والےایک مخلص بزرگ تھے۔مرحوم امریکہ میں شہید ہونے والے احمدی ڈاکٹر محترم مظفر احمد صاحب کے بڑے بھائی تھے۔مرحوم موصی تھے ۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکرم مولوی کے ریاض احمد صاحب (معلم سلسلہ مالاپورم، کیرالہ ۔انڈیا)

3جولائی 2021ءکو 43سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کو صوبہ آندھرا اور تلنگانہ کے علاقوں میں تقریباً 19 سال خدمت کی توفیق ملی۔اس عرصہ میں تیلگو زبان بھی سیکھ لی تھی اور حضورانور کے خطبات کے تیلگو زبان میں تراجم کیا کرتے تھے۔ صوم وصلوٰۃ کے پابند ،تہجد گزار،متحمل مزاج، ملنساراور ہمدرد انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔

2۔مکرمہ نزہت آراء صاحبہ اہلیہ مکرم ملک مبارک احمد صاحب(یوایس اے)

24ستمبر2021ءکو 83سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم و صلوٰۃاورتلاوت قرآن کریم کی پابند، دعا گو، شفیق اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔ جماعتی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔لاہور میں مقامی سطح پر لجنہ میں خدمت کی توفیق پائی ۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں میاں کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

3۔مکرم عبد الرحمٰن صاحب (معلم سلسلہ ضلع بیر بھوم بنگال)

29ستمبر2021ءکو 62سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے 1978ءمیں احمدیت قبول کی اور 1999میں قادیان آگئے ۔ 2000ءمیں آپ کی بطور عارضی معلم پہلی تقرری ہوئی اورآپ پورے اخلاص کے ساتھ خدمت کرتے رہے ۔ 2006ءمیں آپ کی بنگال میں تقرری ہوئی جہاں وفات تک بڑی دیانت داری ، اخلاص اور محنت کے ساتھ خدمت بجالاتے رہے ۔آپ کا عرصہ خدمت 22سال بنتا ہے۔مرحوم اپنے گاؤں میں اکیلے احمدی تھے۔اس وجہ سے آپ کی کئی مرتبہ شدید مخالفت بھی ہوئی لیکن آپ استقامت کے ساتھ احمدیت پر قائم رہے ۔ مرحوم بہت نیک ، شریف النفس، صوم وصلوٰۃکے پابند ایک باوفا خادم سلسلہ تھے ۔ مرحوم موصی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹے اور اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

4۔مکرم فضل احمد باجوہ صاحب ابن مکرم نذیر احمد باجوہ صاحب (چونڈہ۔حال ٹاؤن شپ لاہور)

7؍ اکتوبر2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم پنجوقتہ نمازوں کے پابند اور تہجد گزار انسان تھے۔ ٹاؤن شپ لاہور میں امورعامہ کمیٹی کے ممبر رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لمبا عرصہ لاہور میں خدام کو فرسٹ ایڈ وغیرہ کے بنیادی اصول بھی سکھاتے رہے ۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے ۔

5۔مکرم ماسٹر عمر حیات صاحب(یوکے)

31جنوری2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کا تعلق شاہ پور ضلع سرگودھا سے تھا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ میں تعینات ہوئے اور 40سالہ سروس کے بعد2010ءمیں ریٹائر ہوئے۔ آپ کو وقف بعد از ریٹائرمنٹ کی سعادت بھی حاصل ہوئی اور ناصر ہائی سکول ربوہ میں پڑھاتے رہے ۔ آپ ایک صاحب علم اور وسیع مطالعہ رکھنے والے انسان تھے۔ آپ ایک فرض شناس اور محنتی استاد تھے ۔بڑے ہمدرد، دینداراور خلافت کیساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے ایک نیک بزرگ انسان تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

٭…٭…٭

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 21؍اکتوبر 2021ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ امۃ الباسط شاہد صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا عطاء الکریم شاہد صاحب مرحوم مبلغ سلسلہ(یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 06مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

مکرمہ امۃ الباسط شاہد صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا عطا ء الکریم شاہد صاحب مرحوم مبلغ سلسلہ(یوکے)

15 اکتوبر 2021ءکو 80 سال کی عُمر میں وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت قاضی عبد السلام بھٹی صاحب کی بیٹی اور حضرت مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری مرحوم کی بہُو اور مکرم مولاناعطا ء المجیب راشد صاحب (امام مسجدفضل لندن)کی بھابھی تھیں۔مرحومہ بُہت دیندار،عبادت گذار اور خلافت سے دلی محبت اور اخلاص کا تعلق رکھنے والی ، غُرباء کی ہمدرد اور جماعتی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک نیک خاتون تھیں۔اپنے ربوہ قیام کے دوران لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے اور متعدد نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

1۔مکرمہ مسرت بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اشرف صاحب (گوٹھ نتھے خان ، ضلع خیر پور تحصیل گمبٹ ۔سندھ)

6 اکتوبر 2021ءکو 69 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے مقامی سطح پر صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی ۔صوم وصلوٰۃکی پابند ، تہجد گزار ، متوکل علی اللہ ، ملنسار ، خوش مزاج ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ عہدیداران بالخصوص مربیان کی بہت عزت کرنے والی اور خلافت کی فدائی تھیں۔حضورانور کے خطبات اور خطابات بڑی باقاعدگی اور اہتمام سے سنتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھی۔ پسماندگان میں میاں کے علاوہ پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم کاشف علی صاحب مربی سلسلہ آجکل وکالت تصنیف ربوہ کے فارسی ڈیسک میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

2۔مکرم بشیر الدین محمود صاحب (امریکہ)

24ستمبر 2021ءکو79 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے مقامی جماعت Fitchburgمیں بطور صدر خدمت کی توفیق پائی۔ بہت دعا گو،تہجد گزارایک نیک اور مخلص انسان تھے۔خلافت سے بہت پیار اورعقیدت کا تعلق تھا۔بچوں اور بڑوں سب کو جماعت اور خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے تھے۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا ۔گرجا گھروں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں میں جاکر بھی اسلام واحمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے ۔مقامی اخبارات میں کئی بار آپ کے انٹرویو بھی چھپتے رہے ۔مرحوم موصی تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے شامل ہیں۔

3۔مکرمہ آب نور بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم فضل الکریم صاحب (درگارام پور ضلع برہمن بڑیہ۔ بنگلہ دیش)

8؍اگست 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ لمبا عرصہ مقامی مجلس میں صدر لجنہ کے طور پر کام کرتی رہیں۔ جماعت کے جو بھی لوگ آتے ان کی خود بڑے شوق سے مہمان نوازی کرتی تھیں۔ تقریبا ً ہر رمضان میں اعتکاف کرتی تھیں۔ مالی قربانی اور صدقہ و خیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔خلافت سے بے حد محبت تھی۔ آپ کی ایک نواسی کی شادی مکرم راسل سرکار صاحب (مربی سلسلہ) کے ساتھ ہوئی ہے۔ ۔ مرحومہ موصیہ تھیں اور زندگی میں ہی حصہ جائیداد اداکر دیا تھا۔

4۔مکرم تنویر احمد صاحب ( ملیر کالونی ۔کراچی)

12؍اگست 2021ء کو33 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم نیک مخلص اور فرمانبردار نوجوان تھے اور اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ تین بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں ۔

5۔مکرمہ سیدہ ہادی ناصر صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا مشتاق احمد ناصر صاحب مرحوم( کینیڈا)

3۔ا کتوبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے لمبا عرصہ لجنہ اماء اللہ کے مختلف شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی ۔ سعودی عرب میں قیام کے دوران وہاں لجنہ کی تنظیم قائم کرنے کے علاوہ ایک حج اور متعدد عمرے کرنے کی توفیق ملی ۔ صوم وصلوٰۃکی پابند ، تہجد گزار، باقاعدگی سے تلاوت قرا ٓن کریم کرنے والی ، ہمدرد ، مہمان نواز ،اعلیٰ اخلاق کی مالک، ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت سے والہانہ عقیدت کا تعلق تھا۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ کی ایک بیٹی مکرمہ مینا ناصر صاحبہ لجنہ اماء اللہ کینیڈا میں نیشنل سیکرٹری تحریک جدیدکے طورپر خدمت کی توفیق پارہی ہیں۔

6۔مکرمہ آصفہ شریف صاحبہ اہلیہ مکرم پروفیسرمحمد شریف صاحب(ربوہ)

14؍اکتوبر 2020ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃکی پابند ، بڑی ہمدرد، اچھے اخلاق کی مالک ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں اور اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button