خلافت

حضورانور اپنے خطبات جمعہ کی تیاری کس طرح کرتے ہیں؟

سوال: اسی ملاقات میں ایک اور طفل نے عرض کیا کہ حضور اپنے خطبات جمعہ کی تیاری کس طرح کرتے ہیں؟حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سوال کے جواب میں فرمایا:

جواب:بعض ریسرچ والے مضامین ہوتے ہیں۔ مثلاً آج کل میں صحابہ کی ہسٹری بیان کر رہا ہوں۔اس میں جو ریسرچ والی ٹیم میرے ساتھ ہے وہ حوالے وغیرہ نکال کے مجھے دیتے ہیں۔ لیکن بعض ایسے خطبات جو عموماً تحریک جدید پہ،وقف جدید پہ یا تربیت پہ میں دیتا ہوں اس کےلیے میں خود کوئی نہ کوئی قرآنی آیت لے کے اورپھر اس کی تشریح اورتفسیر کرنے کےلیے میں خود اپنے ہاتھ سے سارے حوالے تیار کرلیتا ہوں۔ اس میں بھی اگر کوئی حوالے لینے ہوں تو یہ ریسرچ ٹیم میری مدد کردیتی ہے۔بعض دفعہ میں خود ہی سارے حوالے نکال لیتا ہوں اور بعض دفعہ میں اپنی ٹیم سے کہتا ہوں کہ مجھے فلاں فلاں ریفرنس نکال کے دےدو۔ پھر میں خطبہ جمعہ تیار کرلیتا ہوں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button