مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز: تکمیل حفظِ قرآن

(حافظ مبشر احمد جاوید مبلغ و انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا)

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 12نومبر2021ء کو مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک طالب علم عزیزم عبد الرشید ابن حافظ اسحاق صاحب نے تکمیل حفظ القرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و احباب جماعت کے لئے مبارک فرمائے اور عبدالرشید کے لئے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

عزیز م نے یکم نومبر2018ء کو حفظ شروع کیا اور 12نومبر2021ء کو 3 سال، 12دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا، الحمدللہ۔ بحیثیت استاد مورخہ 12؍ نومبر کو خاکسار نے عزیزم سے آخری سبق سنا۔ اس کے بعد اس انتہائی خوشی کے موقع پر اس طالب علم نے اپنی جیب خرچ سے تمام طلباء میں ریفریشمنٹ تقسیم کی۔

عزیزم سیکنڈری سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں داخلہ کا خواہشمند ہے تاکہ مزید علم حاصل کرکے بہتر رنگ میں جماعت کی خدمت کرسکے۔

اس طالب علم کا تعلق اپر ویسٹ ریجن گھانا سے ہے۔ مدرسۃ الحفظ میں داخلہ سے قبل اس کا ناظرہ قرآن کریم کا تلفظ کافی کمزور تھا چنانچہ عزیزم نے حفظ شروع کرنے سے قبل قرآن کریم صحت تلفظ کے ساتھ پڑھنا سیکھا اور ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصہ میں ناظرہ قرآن کریم کا دور مکمل کیا۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز سے اب تک یہ اس ادارہ سے حفظ مکمل کرنے والا72واں حافظ ہے۔ ان 72حفاظ کا تعلق گھانا، برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائبیریا،گیمبیا، بینن اور ٹوگو سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں طلباء کی تعداد 30ہے۔ ان میں سے 5 طلباء مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد اس کی دہرائی کر رہے ہیں جبکہ 25طلباء ابھی قرآن کریم حفظ کررہے ہیں۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو مکمل قرآن کریم حفظ کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے، دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو خلافت احمدیہ کے زیر سایہ قرآن کی بہترین رنگ میں خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button