ایشیا (رپورٹس)

سری لنکا جماعت میں عشرہ تحریک جدید کا پروگرام

خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سری لنکا نے امسال 08 تا 17؍اکتوبر 2021ء بڑی کامیابی سے عشرہ تحریک جدید منایا۔ الحمد للہ۔ اِس پروگرام کو اجاگر کرنے کے لیے سری لنکا کی 05؍جماعتوں کے مقامی صدرانِ کرام تحریکِ جدید اور تمام مربیانِ کرام نے بھر پور کوشش کی ہے۔ اِس پروگرام کو کووِڈ 19 لاک ڈاوٴن ہونے کی صورت میں اِن 10 دنوں میں 270 افرادِ جماعت سے رابطہ کرتے ہوئے وعدہ جات لینے کا موقع ملا ہے۔ ملک کے اقتصادی حالات خراب ہونے کے باوجود کولمبو، نیگیمبو، پسیالہ، پولونروہ اور پتلم جماعتوں نے خدا تعالیٰ کی راہ میں بڑی ہمت کے ساتھ انفاق کیا ہے۔

عشرہ تحریکِ جدید کے دوران اِن 5جماعتوں نے مختلف پیرایوں میں دینی پروگرام کا انتظام کیا اور 5جماعتوں میں مقیم صدران اور اُن کے ماتحت کام کرنے والے، مربیانِ کرام اور ذیلی تنظیموں کے صدران نے تاخیر نہ کرتے ہوئے مندرجہ ذیل پروگرام کو عملی جامہ پہنایا۔

عشرہ تحریک جدید کے ہر یوم تحریکِ جدید مالی قربانی کی اہمیت اور برکات کے تعلق میں WhatsApp Social Mediaکے ذریعہ دس پوسٹ فرمانِ حضرت مصلح موعودؓ بزبان سنگھالیز، تامل اور انگریزی پیش کیے گئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے 5جماعتوں کے افرادِ جماعت نے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔

تحریکِ جدید کے تعارف کے تعلق میں بعض جماعتوں میں درس و تدریس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ خاص طور پر کولمبو جماعت میں بذریعہ YouTube مورخہ یکم ،14،11،10،09 اکتوبر اور نیگیمبو جماعت میں11؍اکتوبر کو بذریعہ Zoom درس کا انتظام کیا گیا۔ نیز ایک MTA Documentary تامل زبان کے ترجمہ کے ساتھ دکھائی گئی۔

اُس کے علاوہ ایک نیشنل اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں مشنری انچارج اے بی مشتاق احمد صاحب کی تقریر بھی شامل تھی۔ یہ نیشنل اجلاس YouTube کے ذریعہ Live نشر کیا گیا تھا۔

(رپورٹ : جاوید رحیم ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button