اطلاعات و اعلانات

خاندانِ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام میں شادی کی مبارک تقریب

مورخہ 13؍ نومبر 2021ء بروز شنبہ ایوانِ مسرور (اسلام آباد ٹلفورڈ) میں ہمارے پیارے امام حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نواسے اور مکرم فاتح احمد ڈاہری صاحب (وکیل تعمیل و تنفیذ برائے انڈیا، نیپال وبھوٹان) اور صاحبزادی امۃ الوارث فرح صاحبہ کے بیٹے مکرم منصور احمد ڈاہری صاحب کی تقریبِ شادی خانہ آبادی محترم سید خالد احمدشاہ صاحب (ناظرِ اعلیٰ و امیر مقامی ربوہ) اور محترمہ سیدہ امۃالباسط ماریہ صاحبہ کی صاحبزادی محترمہ سیدہ یمنیٰ خلود صاحبہ کے ساتھ ہوئی۔ اگلے روز 14؍ نومبر کو اسی ہال میں تقریبِ ولیمہ کا انعقاد ہوا۔ حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت دونوں روز اس بابرکت تقریب کو رونق بخشی۔

ادارہ الفضل انٹرنیشنل حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور دیگر افرادِ خاندان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اس پُرمسرّت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے لیے دعاگو ہے کہ

بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ وَجَمَعَ بَیْنَکُمَا فِی الْخَیْرِ(سنن الترمذی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button