یورپ (رپورٹس)

زون Pfalz، جرمنی میں مجلس انصاراللہ کا ایک تربیتی سیمینار

مجلس انصاراللہ جرمنی نے ملک بھر کو 10علاقہ جات اور 40 زون میں تقسیم کر رکھا ہے، تاکہ تربیتی وتعلیمی سیمینار آسانی سے منعقد کیے جاسکیں۔ اِسی طرح کا ایک پروگرام مورخہ24؍اکتوبر کوBad Dürkheim میں منعقد ہوا جس میں زون Pfalzکی دس مجالس کو شامل ہونے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔ ان مجالس کی تجنید207میں سے 110 انصار شامل ہوئے۔ پروگرام کا آغازدس بجے اور اختتام تین بجے ہوا۔ تلاوت و اُردو ترجمہ کی توفیق مکرم اعجاز احمد صاحب کو ملی۔ انصار اللہ کا عہد مکرم ناصر احمد صاحب زونل ناظمِ اعلیٰ نے دہرایا۔ حدیث مکرم محمود احمد صاحب نےپیش کی۔ نظم مکرم چودھری شبیر احمد صاحب نے پیش کی۔ پہلی تقریر مکرم مباہل منیب احمد صاحب مربی سلسلہ نے ’’نماز کی اہمیت و برکات‘‘ پر کی۔ آپ نے نبی پاکﷺ کے اقوال اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں نماز کو قائم کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئےنماز باجماعت ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس کے بعد محترم عدیل احمد شاد صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔ آپ نے قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور سیکھنےکی طرف حاضرین کو توجہ دلائی۔ دوسری نظم مکرم محمدالیاس صاحب نےخوبصورت آواز میں پیش کی۔ بعد ازاں خاکسار کو ’’مطالعہ کتب حضرت مسیح موعودؑ کی برکات و ثمرات‘‘ کے موضوع پرتقریر کرنے کی توفیق ملی۔ اس کے بعد شاملین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔ دُعا کے ساتھ اس سیمینار کا اختتام ہوا۔

مکرم ناظم صاحب اعلیٰ نے سب شاملین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھانے کی Tables پر آنے کی دعوت دی۔ کورونا کی وبا کے بعد یہ اس زون کا پہلا تربیتی سیمینار تھاجس میں انصار بھائیوں نے مل بیٹھ کر کھانا تناول کیا اور پروگرام میں سنی گئی باتوں کی جگالی کی۔ کھانے کے بعد نمازِ ظہرو عصر جمع کرکے ادا کی گئیں۔ یوں اللہ کے دین کےانصار ایک دوسرے کو دُعائیہ کلمات سے رخصت کرتے ہوئے، اپنے اپنے گھروں کی طرف وِداع ہوئے۔

سیمینار کو کامیاب کرنے میں ضیافت کے شعبہ میں مکرم رشید امین قریشی صاحب، نعیم اللہ صاحب، خیام خالد صاحب، جمیل احمد طاہر صاحب، عطاء القدوس صاحب، کامران احمد صاحب اور سدید احمدصاحب نے بھر پور مدد فراہم کی۔ اس طرح تیاری اور وائنڈ اپ میں مکرم محمد عارف صاحب، ناصراقبال صاحب، مظفر احمد ظفر صاحب اور نثار احمد اٹھوال صاحب پیش پیش رہے۔ اس پروگرام کو ترتیب و مُرتب کرنے میں مکرم مصور احمد شمس صاحب مربی سلسلہ نے اپنی خدمات پیش کیں۔ الحمدُللہ

اللہ تعالیٰ سب شاملین و معاونین کو جزائے خیر سے نوازے، ہمیں خلافت احمدیہ سے اخلاص ووفا میں بڑھاتا چلا جائے اور ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button