افریقہ (رپورٹس)

امبور، سینیگال کے سب سے بڑے ہسپتال کو جماعت احمدیہ کی طرف سے طبّی آلات کا عطیہ

مورخہ 18؍نومبر 2021ء کو سینیگال کے شہر امبور کے سب سے بڑے ہسپتال میں جماعت احمدیہ سینیگال کی طرف سے مندرجہ ذیل طبی آلات دیے گئے:

Endoscopy for urology

Endoscopy for gastric surgery

Semi rigid and flexible ureteroscope

اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد محکمہ صحت ڈسٹرکٹ امبور کی طرف سے کیا گیا۔ اس تقریب میں شہر کے میئر، ریجنل ڈائریکٹر محکمہ ہیلتھ، منسٹر ہیلتھ کے نمائندہ، میڈیا نمائندگان اور دیگر اتھارٹیز نے شرکت کی۔

میئر امبور فالو سیلا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں حضور پر نور حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری درخواست قبول کی اور احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن آسٹریلیا کو حضور نے ارشاد فرمایا کہ وہ یہاں ہسپتال کا سامان بھیجیں۔ میں اس پر حضور کا شکر گزار ہوں۔ حضور کو میں جرمنی اور لندن ملنے گیا تھا۔ وہاں مجھے بہت عزت اور شرف عطا کیا گیا اور میرا خیال رکھا گیا۔ حضور سے میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں سکول اور ہسپتال کے لیے جگہ دوں گا۔ الحمدللہ مسجد تعمیر ہو گئی ہے اور اب ہسپتال بھی شروع ہوگا اور سکول بھی۔ جماعت احمدیہ کا یہ ماٹو بہت ہی پیارا ہے کہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہسپتال امبور نے بھی خطاب کیا اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت اصل میں انسانیت کی خدمت کی ضرورت ہے اور جماعت کے اس عمل سے بہت خوش ہیں کیونکہ جماعت احمدیہ اس پر عمل پیرا ہے۔ پھر کارکنان کی آرگنائزیشن کے صدر نے بھی خطاب کیا اور جماعت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احمدیہ مسلم جماعت کے اس عمل سے ہسپتال کا تمام عملہ خوش ہے۔ محترم امیر صاحب سینیگال بھی اپنے وفد کے ہمراہ ڈاکار سے تشریف لائے تھے اور امیر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم حضور انور اور احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن آسٹریلیا کے شکر گزار ہیں ۔

خاکسار نے تمام مہمانوں کا جو کہ جماعت کی طرف سے شامل تھے ان کا تعارف کروایا اور ہسپتال انتظامیہ، اتھارٹیز اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر محکمہ صحت کی طرف سے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا جو تمام حاضرین کی خدمت میں پیش کی گئی۔ یہ تقریب بہت اچھی رہی الحمدللہ علیٰ ذالک۔ ان طبی آلات سے ہسپتال میں ایسے مریض جن کی اینڈوسکوپی کرنی مقصود ہوگی اوراسی طرح خاص طور پر یورالوجی کے مریض بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ ان شاء اللہ۔ آخر پر میئر امبور نے احمدیہ زند ہ باد کے نعرے بھی لگوائے ۔الحمدللہ

(رپورٹ: ظفر اقبال ساہی۔ مربی سلسلہ سینیگال)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button