افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے ریجن Lower River میں وقف نو اجتماع

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مسلمہ گیمبیا کے Lower River ریجن کو ’’ریجنل اجتماع برائے واقفین و واقفات نو‘‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذٰلک

یہ اجتماع مورخہ 30؍اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ ریجنل ہیڈکوارٹر مانساکونکو میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں کل 18 میں سے 17 وقف نو بچے اور بچیاں شامل ہوئیں۔ یوں حاضری 94 فیصد رہی۔ اجتماع میں نماز، اذان، نصاب وقف نو اور کھیلوں میں دوڑ، ثابت قدمی اور میوزیکل چیئر کے مقابلے کروائے گئے۔

مقابلہ جات کے علاوہ ’’تعارف سکیم وقف نو‘‘، ’’والدین کی ذمہ داریاں‘‘ اور ’’وقف کی برکات‘‘ کے عناوین پر تقاریر بھی ہوئیں۔ اس اجتماع کی خصوصی بات یہ رہی کہ پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 28؍اکتوبر 2016ء کا اقتباس ’’واقفین نو اسپیشل بچے ہیں اگر…‘‘ الگ سے شائع کر کے سب بچوں کو دیا گیا۔

اس اجتماع کے مہمان خصوصی مکرم سید سعید الحسن شاہ صاحب نائب امیر اول و مشنری انچارج گیمبیا تھے۔ آپ نے آخر پر تمام بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور بعد ازاں قیمتی نصائح سے نوازا۔

وقف نو بچے، والدین اور انتظامیہ کے افرادکو ملاکر پروگرام کی کل حاضری35 رہی۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ عزوجل اس پروگرام کو بابرکت فرماۓ اور اس کے دوررَس نتائج پیدا فرماۓ۔ آمین

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ ریجنل مبلغ سلسلہ گیمبیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button