نماز جنازہ حاضر و غائب

نمازِجنازہ حاضر و غائب

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 18؍نومبر 2021ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر محترم منور احمد بٹ صاحب ابن مکرم صدیق احمد بٹ صاحب (آف کینیا حال ومبلڈن۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 11مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

محترم منور احمد بٹ صاحب ابن مکرم صدیق احمد بٹ صاحب (آف کینیا حال ومبلڈن۔یوکے)

13؍نومبر2021ء کو 86 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت محمد بخش بٹ صاحب رضی اللہ عنہ آف کڑیانوالہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔ مرحوم کو کینیڈا میں قیام کے دوران کئی سال تک انٹاریو جماعت کے صدر کے طور پر خدمات بجا لانے کی توفیق ملی۔جب بروک ووڈ قبرستان کی جگہ خریدی گئی تو آپ نے اس کے لیے خصوصی چندہ ادا کرنے کی توفیق پائی۔ مرحوم ، انتہائی نیک ،پرہیز گار،صوم و صلوٰۃ کے پابند،بہت ملنسار،غُرباء کا خیال رکھنے والے اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے بزرگ انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں 2بیویوں کے علاوہ 5 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

نماز جنازہ غائب

-1مکرم منور احمد میلو صاحب ابن مکرم چودھری فتح محمد صاحب مرحوم(جرمنی)

14؍ستمبر2021ءکو68سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم نے جرمنی میں مختلف مقامی عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ شعبہ نیشنل آڈٹ میں خدمت کی توفیق پائی۔ نماز باجماعت کے پابند، نہایت خوش اخلاق، ملنسار ،ایک مخلص اور باوفا انسان تھے۔مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔

-2مکرم امتیاز احمد راجیکی صاحب (امریکہ)

27؍اکتوبر2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی رضی اللہ عنہ کے پوتے اور مکرم مولوی برکات احمد راجیکی صاحب درویش قادیان وواقف زندگی کے بیٹے تھے۔مرحوم امریکہ میں شعبہ تعلیم القرآن ووقف عارضی کے ابتدائی کارکنان میں سے تھے ۔ اعلیٰ اخلاق کے مالک ،علمی ذوق رکھنے والے ، سادہ مزاج، متوکل علی اللہ اور دوسروں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کمر بستہ ایک نافع الناس وجود تھے۔مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا شامل ہے۔

-3مکرم ڈاکٹر بشیر احمد بٹ صاحب(نواب شاہ۔ سندھ)

29؍اکتوبر 2021ءکو95سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔1953ءمیں آپ کو راولپنڈی میں اور بعدازاں کنڈیارو ضلع نواب شاہ میں انتہائی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ 1974ءمیں آپ کے بڑے بھائی مکرم رشید احمد بٹ صاحب کو شہید کردیا گیا ۔ پھر ایک اَور بھائی اور بیٹے پر بھی قاتلانہ حملہ ہواجس میں وہ اللہ کے فضل سے محفوظ رہے۔نیز آپ کے خلاف بھی قتل کے منصوبے بنائے گئےمگر آپ ہمیشہ بڑی بہادری اور جواں مردی سے ان تمام حالات کا مقابلہ کرتے رہے ۔مرحوم موصی تھے ۔پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔

-4مکرم حبیب احمد صاحب (ٹورانٹو ۔کینیڈا)

22؍اکتوبر2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے ٹی آئی ہائی سکول ربوہ میں ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ ایم اے فلاسفی اور ایم اے انگلش کی تعلیم مکمل کی پھر سیرالیون میں بطور استاد و پرنسپل اور بعدازاں جامعہ احمدیہ ربوہ میں بطور پروفیسر شعبہ انگریزی خدمت کی توفیق پائی ۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند ، بے حد شفیق اور خلافت کے ساتھ وفا اور اخلاص کا تعلق رکھنے والے ایک نیک انسان تھے ۔پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

-5مکرمہ شاہدہ سلطان صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اکرم شفیق صاحب ( ملواکی ۔امریکہ)

31؍جولائی 2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔کراچی میں دس سال تک بہت سارے بچوں کو قرآن مجید پڑھایا۔ پنجوقتہ نمازوں کی پابند اور باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔ تکلیف دہ بیماری کا بہت ہمت اور حوصلہ سے مقابلہ کیا۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ مکرم فضل الرحمٰن ناصر صاحب( استاد جامعہ احمدیہ یوکے) کی ہمشیرہ اور مکرم شمشاد احمد ناصر صاحب مبلغ سلسلہ امریکہ کی نسبتی بہن تھیں۔

-6مکرمہ حفیظہ بی بی صاحبہ(یوکے)

8؍ستمبر2021ءکو 84سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوٰۃ کی پابند اور تہجد گزار نیک خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

-7مکرم مبشر احمد مان صاحب ابن مکرم بشیر احمد مان صاحب (ربوہ )

26؍جون2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابند ، دعا گو، نیک فطرت اور خلافت سے اطاعت ومحبت کا تعلق رکھنے والے ایک فدائی احمدی تھے ۔ مرحوم موصی تھے۔

-8مکرمہ عنایت بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد حسین خادم صاحب (ریٹائرڈمعلم وقف جدید حال یوکے)

4؍نومبر2021ء کو 75 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ نے نہایت نامساعد حالات کے باوجود شوہر کے ساتھ وقف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے زندگی گزاری۔صوم وصلوٰۃ کی پابند،تہجد گزار، دعا گو، نظام جماعت اور خلافت کے ساتھ پیار کرنے والی ایک نیک اورہمدرد خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔

9 -مکرم اسرائیل دیوان صاحب (بنگلہ دیش)

19؍اگست2021ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے لمبا عرصہ بطور معلم جماعت خدمت کی توفیق پائی اور ایک مثالی معلم تھے ۔ ریٹائر منٹ کے بعد کئی سال لوکل جماعت میں صدر کے طوپر بھی خدمت بجالاتے رہے ۔آپ کے داماد مکرم ظفر احمد صاحب جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش میں استاد کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں ۔

-10مکرم ناصر محمود باجوہ صاحب ابن مکرم چودھری بشیر اصغر باجوہ صاحب(یوکے)

13؍اکتوبر2021ءکو54سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کی ابتدائی رہائش نیومالڈن میں تھی۔ بعدازاں پولیس میں ملازمت کی وجہ سے مختلف جگہوں پر تبدیل ہوتے رہے ۔ آپ کے والد کو کچھ عرصہ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں خدمت کی توفیق ملی ۔ آپ مکرم خلیل احمد باجوہ صاحب (رضا کارکارکن دفترپرائیویٹ سیکرٹری یوکے) کے برادرنسبتی تھے۔

-11مکرم سید ابراہیم سلیمان صاحب (چٹا گانگ ۔بنگلہ دیش)

29؍جنوری2020ءکو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم ایک آرکیٹیکٹ تھے اور چٹاگانگ کی مسجد کی تعمیر میں طویل عرصہ خدمت کی توفیق پائی ۔آپ مکرم فیروز عالم صاحب (انچارج بنگلہ ڈیسک ) کے سسر تھے۔

للہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

٭…٭…٭

مکرم منیر احمد صاحب جاوید پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر کرتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 20؍نومبر 2021ء کو 12بجے دوپہر اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر محترمہ اقبال ملک صاحبہ بنت مکرم ملک محمد نذیر صاحب(یوکے) اور محترمہ امۃ الکریم خانم رحمان صاحبہ اہلیہ محترم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن صاحب مرحوم یوکے کی نماز جنازہ حاضرپڑھائی۔

نماز جنازہ حاضر

1۔ محترمہ اقبال ملک صاحبہ بنت مکرم ملک محمد نذیر صاحب(یوکے)

14؍نومبر2021ءکوبقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ انتہائی پرہیز گار ، صوم و صلوٰۃ کی پابند ، تہجد گزار ، بہت ملنسار، غرباء کا خیال رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ خلافت کے ساتھ احترام اور عقیدت کا تعلق تھا۔چندہ جات باقاعدگی سے ادا کرتیں اور بچوں کو بھی اس کی تلقین کیا کرتی تھیں۔ربوہ قیام کے دوران باقاعدگی کے ساتھ تبلیغی وفود کے ساتھ جایا کرتی تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹے کے علاوہ پوتے پوتیاں اور بہن بھائی شامل ہیں ۔مرحومہ مکرم ملک خالد مسعود احمد صاحب ناظر اشاعت و قائمقام ناظر اعلیٰ ربوہ کی بڑی ہمشیرہ تھیں۔

-2محترمہ امۃ الکریم خانم رحمان صاحبہ اہلیہ محترم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن صاحب مرحوم یوکے

16؍نومبر2021ء کو 86 سال کی عُمر میں وفات پا گئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ حضرت مسیح موعودؑکے صحابہ حضرت بابو محمد وزیر خان صاحبؓ اوورسیئر قادیان کی بیٹی اور حضرت صوفی نبی بخش صاحب لاہوریؓ کی نواسی تھیں۔بہت دیندار، عبادت گذار، چندہ کی ادائیگی میں باقاعدہ ، خلافت سے دلی محبت اور اخلاص کا تعلق رکھنے والی ایک نیک بزرگ خاتون تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔پسماندگان میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحومہ جماعت کے معروف شاعر مکرم محمد جلیل الرحمٰن جمیل صاحب کی والدہ اور مکرم سردار نصیر الدین ہمایوں صاحب( کارکن حفاظت خاص اسلام آباد۔یوکے) کی خوش دامن تھیں۔

اللہ تعالیٰ ان دونوں بزرگ خواتین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button