افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون کی جماعت Waterloo میں مسجد کا افتتاح و تقریب آمین

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

مکرم انصر محمود ورک ریجنل مبلغ میامبا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون کو جماعت Waterlooمیامبا ریجن میں ایک نئی مسجد کی تعمیر و افتتاح کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

اس مسجد کا مسقف حصہ 30*40 ہے اوراس میں 350 سے زائد نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اس مسجد کی تعمیر سے جماعت کا ایک نیا سینٹر قائم ہوا ہے جس سے احباب جماعت کی تربیت کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے علاقہ میں تبلیغی کام کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

مسجد کے تعمیری کام کی نگرانی مکرم نعیم احمد گوہر صاحب اور لوکل مشنری مکرم حمید یانی صاحب کو کرنے کی توفیق ملی۔

مورخہ 20؍دسمبر 2021ء بروز سوموار افتتاحی تقریب کاآغاز مکرم فواد لولے صاحب سیکرٹری تعلیم سیرالیون و نمائندہ محترم امیر صاحب کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔

محترم حسن نوحا صاحب نے تلاوت و ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد قصیدہ فی مدح نبی ﷺ پیش کیا گیا۔ اطفال نے نماز باترجمہ و احادیث پیش کیں۔ اسی طرح اطفال و ناصرات نے اپنے اپنے عہد نیز سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کیں۔

اس بابرکت موقع پرقرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والے 5 اطفال کی تقریب آمین بھی ہوئی۔ محترم سیکرٹری ایجوکیشن صاحب نےبچوں سے قرآن سنا، اسناد تقسیم کیں اور دعا کروائی نیز مساجد بنانے کے حقیقی مقصد اور قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی برکات پر رواشنی ڈالی نیز جماعت احمدیہ کا پیغام LOVE FOR ALL HATRED FOR NONE کی اہمیت پر زور دیا۔

اس تقریب میں چیف امام، چیفڈم سپیکر، نمائندہ پیراماؤنٹ چیف، ٹاؤن چیف، سیکشن چیف، 2سکولوں کے پرنسپلز اور 4اساتذہ، ریورنٹ پاسٹر اور 4دیگر اماموں نے شرکت کی۔ جن بچوں نے قرآن کریم کا دور مکمل کیا ان کے والدین کے علاوہ دیگر 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ نماز ظہر کے بعد ظہرانہ پیش کیا گیا۔

الحمد للہ یہ تقریب جہاں تبلیغ کا ایک بہت بڑا ذریعہ بنی وہاں کچھ لوگوں کے جماعت کے بارہ پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے والی بھی بنی۔ اس بات کا ذکر معزز مہمانان کرام نے اپنے تاثرات میں بھی کیا۔

اللہ تعالیٰ اس مسجد کا افتتاح بابرکت کرے اور قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والوں کو باقاعدہ تلاوت کرنے والا اور اوامر ونواہی پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button