یورپ (رپورٹس)

محبوب الہی ﷺکی سیرت کی محفلیں۔ ریجنReinland Pfalz جرمنی

(جاوید اقبال ناصر۔مربی سلسلہ جرمنی)

اللہ تعالیٰ کے محبوب وپیارے وجود نبی پاک ﷺ کا ذکرتو سارا سال جماعتی اجلاسات و اجتماعات میں ہوتا ہی ہے۔لیکن بعض ماہ مقرر کر کے خاص طور پر جماعتی اجلاسات میں پیارے نبی کریم ﷺ کی سیرت بیان کی جاتی ہےتاکہ آنے والی نسل کو آنحضرت ﷺ کی زندگی کے حالات سے آگاہی رہے اور آپﷺکے اسوہ پر چلتے ہوئے ایک انسان اپنی زندگی کا سفر خوش اسلوبی سے طے کر سکے۔اِسی طرح کے جلسوں اور محفلوں کا اہتمام نومبر کے مہینے میں جرمنی بھر کی جماعتوں میں کیا۔ یہ جلسے مساجد اور نماز سنٹر میں بھی ہوئے،ہالز کرائے پر حاصل کرکے بھی آنحضرتﷺکے ذکر کی محفلیں سجائی گئیں۔کئی جگہ انٹر نیٹ کی مدد سے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کرحضرت محمدﷺ کی پاک سیرت کو سنا۔ اسی طرح کے جلسے جرمنی کے ریجن Rheinland Pfalz میں بھی ہوئے۔

مورخہ 13 نومبر کو جماعت Sohren کا جلسہ سیرت النبیﷺEmmelshausen میں ہوا جس میں مرد حضرات مکرم صدر صاحب جماعت وسیم احمد بھٹی کے گھر اور لجنہ اماء اللہ مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ کےگھر اکٹھی ہوئیں۔ بعض احباب و لجنہ آن لائن بھی شامل ہوئے۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد نظم پیش کی گئی۔اس کےبعد دو تقاریراردو میں ہوئیں جن کا جرمن ترجمہ بھی ساتھ پیش کیا گیا۔ پہلی تقریر مکرم وسیم احمد بھٹی صاحب نے کی جبکہ دوسری تقریر کرنے کا موقع اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو دیا۔ اسی طرح بچیوں نے ترانہ پیش کیا۔ آخر میں کوئز کے ذریعے اطفال اور ناصرات کا مقابلہ ہواجس میں آنحضرتﷺ کی سیرت کے متعلق سوالات کیے گئے، اطفال و ناصرات نے خوب تیاری کرکےجوابات دیے۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی کھانےاور چائےسے تواضع کی گئی۔

مورخہ 14؍ نومبر کو Wittlichمیں جلسہ سیرۃ النبیﷺ الحمد مسجد میں منعقد ہواجس میں انصاراللہ،خدام و اطفال مردوں کے ہال میں اور لجنہ اماءاللہ و ناصرات لجنہ کے ہال میں، اس مبارک پروگرام میں شامل ہوئے۔ کئی احباب و خواتین اپنے گھر والوں کے ساتھ آن لائن شامل ہوئے۔تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا آغاز ہوا۔اس کے بعد نظم پیش کی گئی۔ دو تقاریر ہوئیں جن کا جرمن ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔خاکسار کو بھی آنحضرتﷺ کی سیرت پرتقریر کرنے کا موقع ملا۔ بچیوں نے پیاری آواز میں نبی پاک ﷺ کی مدح میں ترانہ پیش کیا۔ اطفال اور ناصرات سے آنحضرتﷺ کی سیرت کے متعلق سوالات کیے گئے جن کے انہوں نے بھر پور جواب دیے۔آخر میں حاضرین کوکھانا پیش کیا گیااورسردی کی شدت چائے نے دور کی۔

اسی طرح مورخہ14؍نومبرکی شام کوجماعتHomburg Saarکو جلسہ سیرت النبیﷺ آن لائن کرنے کی توفیق ملی۔ عزیزم عثمان بابر باجوہ صاحب نے تلاوت قرآن کریم کرنے کی سعادت حاصل کی۔ دو تقاریر اردو میں جرمن ترجمہ کےساتھ ہوئیں۔ بچیوں نے ترنم کے ساتھ نبی پاک ﷺ کی حمد میں ترانہ پیش کیا۔ آخر میں کوئز کے ذریعے اطفال اورناصرات کا مقابلہ ہواجس میں آنحضرتﷺ کی سیرت کے متعلق سوالات کیے گئے۔ بچوں اور بچیوں نے بھر پور تیار ی سے جوابات دیئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ ہم سب کو محبوب الٰہیﷺ کی سیرت پر چلتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button