ایشیا (رپورٹس)

بنگلہ دیش میں سال نو کا دعاؤں اور تہجد سے آغاز

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ 31دسمبر 2021ء میں سالِ نو کے ارشاد کے موافق جماعت احمدیہ بنگلہ دیش میں سال نو کا آغاز دعاؤں اور تہجد سے کیا گیا۔ ملک بھر میں باجماعت نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا تھا اور انفرادی طور پر بھی احباب جماعت نے نماز تہجد ادا کی۔ بنگلہ دیش میں اب سردی کا موسم ہے پھر بھی لوگ بڑی خوشی اور جوش کے ساتھ حضور انور کے ارشاد کی تعمیل میں نماز تہجد میں شامل ہوئے۔ حضور انور نے درود شریف، استغفار اور جن دعاؤں کے پڑھنے کا ارشاد فرمایا تھا وہ دعائیں حضور انور کے خطبہ جمعہ کے معاً بعد بنگلہ ترجمہ سمیت ملک بھر میں مختلف جماعتی سوشل میڈیا گروپس کے ذریعہ پہنچائی گئیں۔

اللہ تعالیٰ نئے سال کو احباب جماعت کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور ہر قسم کے شر سے جماعت کو محفوظ رکھے اور جماعت کے خلاف دشمن کے جو منصوبے ہیں انہیں خاک میں ملا دے۔ آمین ۔

(رپورٹ: نوید احمد لیمن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button