اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

٭…سیدہ منورہ سلطانہ صاحبہ ایڈیٹر خدیجہ جرمنی تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کے سسر اور تایا جان محترم پیر زادہ منیر شاہ صاحب 18؍جنوری 2022ء کو بانوے سال کی عمر میں کینیڈا میں وفات پا گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ خان میر خان صاحب باڈی گارڈ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ اور لال پری صاحبہ صحابیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے داماد تھے۔ آپ کو دو حج بیت اللہ اور کئی عمرہ ادا کرنے کی توفیق ملی۔ آپ نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے نام کا عمرہ کرنے کی توفیق بھی پائی۔ آپ صوم وصلوٰۃ کے پابند اور باقاعدگی سے تہجد ادا کرنے والے تھے ۔ چھوٹی عمر میں ہی وصیت کرلی تھی۔ لمبا عرصہ متحدہ عرب امارات میں فوج میں طبی خدمات انجام دیں۔ اس دوران اپنا گھر نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پیش کیا ہوا تھا ۔ آپ نہایت غریب پرور تھے۔ پاکستان میں مقیم مستحق رشتہ داروں کی مالی مدد کرتے ۔ وفات سے کچھ عرصہ پہلے مجھے بتایا کہ میں نے پاکستان میں ان سب کے لیے پیسے رکھو ائے ہیں تاکہ میرے بعد بھی ان سب کے چولہے جلتے رہیں اور ان کے علاوہ بھی اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو کی جاسکے ۔ یہاں جرمنی آکر بھی تایا جان نے خود کو نہ صرف جماعتی خدمت کے لیے پیش کیا بلکہ کینیڈا کے دو ہسپتالوں میں بطور رضاکار خدمات انجام دیں۔ اور یہاں بھی اپنا گھر نماز سینٹر کے لیے پیش کیا ۔ اس کے علاوہ آپ نے بطور نیشنل ایڈیشنل مال انصار للہ اور قضا میں حَکَمکے خدمات انجام دیں ۔

خلافت سے نہایت درجہ محبت تھی۔ آخری عمر تک حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خط تحریر کرتے رہے۔ آپ نے پسماندگان میں اہلیہ امۃالرزاق صاحبہ کے علاوہ دو بیٹے سید شاہد منیر ،سید طاہر منیر اور بیٹی باسط شیخ اور پوتیاں پوتے، نواسہ نواسیاں اور ان کی اولادیں یادگار چھوڑی ہیں۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ میرے تایا ابو کے ساتھ پیار کا سلوک فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نیکیاں ہم سب کو اپنانےاور جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

اعلان ولادت

٭…مبارکہ خالق صاحبہ بیلجیم سے تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے میری چھوٹی بہن نادیہ خالق صاحبہ (واقفہ نو ) کو 15؍جنوری کوپہلے بیٹے سے نوازا ہے ۔ الحمد للہ ۔ بچے کا نام عبدالرافع تجویز ہوا ہے ۔ نومولود مکرم اسلم احمد مرحوم دارالیمن ربوہ کا پوتا اور مکرم عبدالخالق مرحوم دارالعلوم جنوبی ربوہ کا نواسہ ہے ۔

احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک ، صالح اور خادم دین بنائے۔ صحت و سلامتی والی عمر دراز عطا فرمائے ۔ خلافت کا اطاعت گزار اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے ۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button