مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 07؍تا20؍فروری 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…11؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔(خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ ہو الفضل انٹرنیشنل 15؍تا21؍فروری 2022ءصفحہ64)

٭…12؍فروری بروز ہفتہ: آج دوپہر سوا بارہ بجے جماعت احمدیہ برطانیہ کے نو مبائعین کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…حضور انور نے آج نماز ظہر و عصر کےبعد درج ذیل 4 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:

٭…عزیزہ امۃ الباری عائشہ (واقفۂ نو) بنت مکرم مبشر احمد بشیر صاحب (لندن۔یوکے) ہمراہ مکرم عبدالہادی مسعود (مربی سلسلہ۔ کِیتھلی، یوکے) ابن مکرم سہیل مسعود صاحب مرحوم

٭…عزیزہ اریبہ قدیر (واقفۂ نو) بنت مکرم قدیر احمد ناصر صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم زریاب رحمان صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم عبدالرحمان صاحب (لندن)

٭…عزیزہ مدیحہ نعمانہ سید (واقفۂ نو)بنت مکرم سید مظفر محسن صاحب (ناروے) ہمراہ مکرم عاقب احمد صاحب ابن مکرم منیر احمد صاحب (مانچسٹر۔یوکے)

٭…عزیزہ عائزہ مہوش شاہ بنت مکرم بشارت احمد شاہ صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ندیم احمد شاہد صاحب ابن مکرم سلیم احمد شاہد صاحب (جرمنی)

٭…13؍فروری بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے جماعت احمدیہ برطانیہ کے صدران جماعت کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…حضور انور ایّدہ اللہ نے آج بعد نماز مغرب اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ ملیحہ سوسن بنت مکرم ملک محی الدین عبد اللہ صاحب کی رخصتی فرمائی۔

٭…16؍فروری بروز بدھ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری محمد اشرف سندھی صاحب (لندن۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور نو مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…18؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں پیشگوئی مصلح موعود کے پورا ہونے سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات کی روشنی میں ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔

٭…19؍فروری بروز ہفتہ: آج مجلس خدام الاحمدیہ یوکے کا ایک وفد نےجو ارجنٹائن بعض تبلیغی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے جارہا ہے حضور انور سے ملاقات کرنے کی سعادت پائی۔

٭…آج دوپہر سوا بارہ بجے حال ہی میں ناصرات الاحمدیہ سے لجنہ اماء اللہ میں شامل ہونے والی جرمنی کی بچیوں کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…20؍فروری بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے ناصرات الاحمدیہ (معیار دوم) جماعت احمدیہ جرمنی کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button