متفرق شعراء

محبّت کی مالا جپوں رات دن

رہوں میں سدا سرنگوں رات دن

تری حمد مولا کروں رات دن

سبھی حکم مانوں ہوں مَیں تو ترے

ترے راستے پر چلوں رات دن

لگاؤں اِسے چوم کر دل سے میں

صحیفہ ترا میں پڑھوں رات دن

یہی میری بخشش کا موجب بنے

قدم نیکیوں میں رکھوں رات دن

اطاعت میں تیری ہمیشہ رہوں

محبّت کی مالا جپوں رات دن

مجھے نفسِ امّارہ اکسائے، پر

برائی کی رہ سے بچوں رات دن

تری بندگی میں جھکے یہ جبیں

ترے در پہ سجدہ کروں رات دن

سکوں کے نگر میں رہوں میں سدا

عنایت سے تیری بسوں رات دن

ہے بشریٰؔ کے دل کی یہی آرزو

ثنا تیری یاربّ لکھوں رات دن

(بشریٰ سعید عاطف ۔ مالٹا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button