کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

اے عزیزو! جلد ہر ایک بدی سے پرہیز کرو

جو کچھ نشان ظاہر ہؤا اور ہوگا اس سے یہ غرض ہے کہ لوگ بدی سے باز آویں اور اس خدا کے فرستادہ کو جو ان کے درمیان ہے شناخت کر لیں۔پس اے عزیزو! جلد ہر ایک بدی سے پرہیز کرو کہ پکڑے جانے کا دن نزدیک ہے۔ ہر ایک جو شرک کو نہیں چھوڑتاوہ پکڑا جائے گا۔ہر ایک جو فسق وفجور میں مبتلا ہے وہ پکڑا جاوے گا۔ہر ایک جودنیا پرستی میں حد سے گزر گیا ہے اور دنیا کے غموں میں مبتلاہے وہ پکڑا جائے گا۔ ہر ایک جو خدا کے وجود سے منکر ہے وہ پکڑا جائے گا۔ہر ایک جو خدا کے مقدس نبیوں اور رسولوں اورمُرسَلوں کو بدزبانی سے یاد کرتاہے اور باز نہیں آتا و ہ پکڑا جائے گا۔(مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ523)

آئندہ زلزلہ کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی ہے وہ کوئی معمولی پیشگوئی نہیں… مجھے خدا تعالیٰ خبر دیتاہے کہ و ہ آفت جس کا نام اس نے زلزلہ رکھا ہے نمونۂ قیامت ہوگا اور پہلے سے بڑھ کر اس کا ظہور ہوگا… اگر چہ بظاہر لفظ زلزلہ کا آیا ہے مگر ممکن ہے کہ وہ کوئی اور آفت ہو جو زلزلہ کا رنگ اپنے اندر رکھتی ہو۔ مگر نہایت شدید آفت ہو جو پہلے سے بھی زیادہ تباہی ڈالنے والی ہو جس کا سخت اثر مکانات پر بھی پڑے۔

(براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21صفحہ 253تا254)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button