ایشیا (رپورٹس)

سری لنکا میں جلسہ ہائےیوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امسال جماعتِ احمدیہ سری لنکا کو ملک بھر میں جلسہ یومِ مصلح موعود منعقدکرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ یہ جلسے تین مختلف ریجنز میں 20؍فروری 2022ء کو ہوئے ۔ پروگرام کے آغاز سے قبل تمام مساجد میں نماز عصر ادا کی گئی۔ کووِڈ19کی وبا کے پیش نظر صرف مرد حضرات کو مسجد میں آنے کی اجازت تھی۔

تلاوت قرآنِ کریم اور نظم کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے بابرکت الفاظ پڑھ کر سنائے گئے۔ بعد ازاں حضرت مصلح موعودؓ کی سیرت کے متعلق مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کی گئیں۔ نیگیمبو اور پسیالہ میں مربیانِ کرام اور صدرانِ جماعت نے تقاریر کیں۔ کولمبو جماعت (سری لنکا کی مرکزی جماعت) میں مشنری انچارج محترم اے بی مشتاق احمد صاحب اور نیشنل صدر سری لنکا جماعت محترم اے ایچ ناصر احمد صاحب نے تقریر کی۔

کولمبو اورنیگیمبوکی جماعتوں نے اپنے پروگراموں کو لائیو آن لائن بھی نشر کیا جس سے گھروںمیںمستورات نے فائدہ اُٹھایا۔ اسی طرح پسیالہ جماعت کی مستورات کو مسجد میں جاکر پروگرام میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔

پروگرام کے دوران ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: جاوید رحیم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button