مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 07 تا 13؍مارچ 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…07؍مارچ بروز سوموار: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم دین محمد صاحب (ٹوٹنگ۔ لندن)کی نمازِ جنازہ حاضر اور 07مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…08؍ و 09؍مارچ کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں ساتویں اور آٹھویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مصلح موعودؓ کی تقریر ’تقدیرالٰہی‘کے چند صفحات پڑھنےکی توفیق ملی۔

٭…11؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز اسیرِ راہِ مولیٰ مکرم محمود اقبال ہاشمی صاحب آف لاہور کی والدہ محترمہ سیدہ قیصرہ ظفر ہاشمی صاحبہ کی وفات پر ان کا ذکرِخیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…12؍مارچ بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مرزا لطیف احمد صاحب (بیت الفتوح۔ مورڈن) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 05مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج سوا چار بجے مجلس اطفال الاحمدیہ Texas، کی امریکہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…13؍مارچ بروز اتوار: آج سوا چار بجے مجلس خدام الاحمدیہ Texas، امریکہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button