یورپ (رپورٹس)

جلسہ یوم مصلح موعود۔ جماعت احمدیہ یونان

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ 20؍فروری 2022ءء بعد از نماز ظہر و عصر ڈیڑھ بجے ایتھنز مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

جلسہ کی صدارت مکرم عطاءالنصیر صاحب نیشنل صدر و مربی سلسلہ نے کی۔ مکرم ارسلان احمد صاحب نے سورۃ الصف کی آیات 6 تا 9 کی تلاوت کی اور ان کا ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد دو احادیث کا اردو ترجمہ مکرم اسجد اسلام طاہر صاحب نے پڑھ کر سنایا۔ پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ مکرم عقیل احمد بھٹی صاحب، صدر مجلس خدام الاحمدیہ یونان نے پیش کئے۔ بعد ازاں حضرت مصلح موعود کی نظم ’’نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے‘‘ مکرم عمران احمد گجر صاحب نے خوش الحانی سے پڑھ کر سنائی۔

اس جلسہ کی پہلی تقریر مکرم شعیب محمود صاحب نے پیش کی جس کا عنوان ’’پیشگوئی مصلح موعود کا تعارف‘‘ تھا۔ دوسری تقریر مکرم ناصر احمد صاحب نے ’’حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے قبولیت دعا کے واقعات‘‘ کے موضوع پر پیش کی۔ اس کے بعد کلام صاحبزادی امۃ القدوس صاحبہ ’’خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری‘‘ کےچند اشعار مکرم کلیم احمد صاحب نے پیش کئے۔ جلسہ کی اختتامی تقریر انگریزی زبان میں ہوئی جو مکرم نیشنل صدر صاحب یونان نے ’’پیشگوئی مصلح موعودؓ کا تعارف‘‘ کے عنوان پر کی۔ صدر مجلس نے پونے تین بجے دعا کروائی جس کے بعد ظہرانہ پیش کیا گیا۔

جو احباب ایتھنز سے باہر یا دوسرے شہروں میں مقیم ہیں ان کے لئے آن لائن جلسہ سننے و دیکھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ جلسہ کی کل حاضری 31رہی جن میں 10انصار اللہ، 17خدام الاحمدیہ اور 4ممبرات لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ شامل تھے۔ جلسہ میں ایتھنز، تھیسالونیکی اور یانننا سے احباب جماعت نے شرکت کی۔ الحمد للہ علی ذالک۔

(رپورٹ: ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button