مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات

مورخہ 21 تا 27؍مارچ 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…21؍مارچ بروز سوموار: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر عزیزہ ھبۃ الولی مبارک بنت مکرم مبارک احمد صاحب (ساؤتھ فیلڈز۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 02 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…22؍مارچ بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں دسویں نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعودؑ کی تصنیف ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘ کے چند ابتدائی صفحات پڑھنےکی توفیق ملی۔

٭… حضور انور نے آج نماز مغرب سے قبل اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ نبیلہ احمد صاحبہ بنت مکرم محمد احمد صاحب (آلڈرشاٹ) کی رخصتی فرمائی۔

٭…24؍مارچ بروز جمعرات: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ ساجدہ صدیقہ منان صاحبہ (ارلزفیلڈ۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور 03 مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…25؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں یوم مسیح موعود کی مناسبت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی سیرت مبارکہ کی بابت حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ بعض واقعات کا دلنشین تذکرہ فرمایا۔ نیز حضور انور نے کردی زبان میں جماعت کی پہلی ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان فرمایا۔ اسی طرح دنیا کے حالات کے لیے دعا کی مکرر تحریک فرمائی۔

٭…26؍مارچ بروز ہفتہ: حضور انور نے آج نماز مغرب سے قبل اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ امۃ العظیم بھٹی صاحبہ بنت مکرم فہیم احمد بھٹی صاحب کی رخصتی فرمائی۔

٭…27؍مارچ بروز اتوار: آج ساڑھے بارہ بجے مجلس خدام الاحمدیہ ناروے کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button